پیرمحل کی خبریں 29/8/2016

Hafiz Mohammad Najib

Hafiz Mohammad Najib

پیرمحل (نامہ نگار) غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے انسانیت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ (ترمیمی)آرڈیننس 2015ء کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات تحصیل پیرمحل میں لوگوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے بھرپور انداز میں کام شروع کردیا ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایا ت پر بیکریوں ہوٹلوں کارخانوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں کام کرنے والی مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے انسانی صحت سے کھیل رہے ہیں جو سنگین جرم ہے ان افراد کے خلاف پنجاب فوڈ (ترمیمی)آرڈیننس 2015ء کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت قید و جرمانے کی سزائوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ہم سب کا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے کہ معصوم لوگوں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران اپنا کردار احسن انداز میں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے کاروباری افراد ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ لائسنس حاصل کریں گے اور فیکٹری، بیکریز اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والوں کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ محکمہ ہیلتھ سے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کا ہر سال تجدید کرانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہابیکریوں ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین دوران ڈیوٹی اپنا گھریلو اور روزمرہ کا لباس علیحدہ علیحدہ رکھیں دوران ڈیوٹی اپنے سر کے بال اور ہاتھوںکو کیپ اور دستانوں سے ڈھانپ کر کام کریں ایپرن کا استعمال کریں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کچن اور ٹائلٹ کو ساتھ ساتھ نہ رکھیں مقررہ مدت کے بعد ملازمین کے خون کے ٹسٹ اور جلدی امراض کے ٹسٹ کروانا ہوٹل اور بیکری مالکان کی ڈیوٹی میں شامل ہے مزید برآں ہوٹل اور بیکری مالکان اپنے حاصل کردہ لائسنس اپنے ہوٹل اور بیکریوں کے کے داخلی وخارجی دروازوں پر آویزاں کریں پیورڈ فوڈ ایکٹ 1960میں حالیہ ترمیم کے بعد خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل اور بیکری مالکان کے گرد گھیر تنگ کرکے سخت سزائیں دینے کے اختیارات میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے ہوٹل بیکری مالکان اپنی پراڈکٹس میں معیاری اشیاء استعما ل کریں جس سے نہ صرف ان کی سیل میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو صاف ستھری اشیاء ملنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے چھٹکار احاصل ہوگا شہریوں کی اوسط زندگی میں اسی مہم سے اضافہ ممکن ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عرس ومیلہ حضرت بابا سادھو جونیج دیہاتی کبڈی وفٹ بال ٹورنامنٹ بمقام چک673/14گ ب حارث آباد دربار سادھو جونیج بتاریخ 30اگست دوستمبر 2016منگل یا جمعہ زیر سرپرستی گدی نشین دربار عالیہ مہر محمد چراغ شیخانہ سیال مہر محمد مراد شیخانہ سیال ٹورنامنٹ صدر مہر محمد راشد شیخانہ سیال ، حاجی محمد جلال شیخانہ سیال ، چیف آرگنائز مہر محمد ناصر شیخانہ سیال ، مہر منشاد علی شیخانہ ہونگے چاٹوں کی کبڈی یکم ستمبر تادوستمبر ہوگی کبڈی میں اول انعام 80ہزار روپے دوم 60ہزار فٹ بال اول انعام 15ہزار روپے دوم انعام دس ہزا رروپے ہوگا کبڈی اور فٹ بال کی علاقائی ٹیمیں حصہ لیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار ) پیرمحل تحصیل دوسال سے زراعت آفیسر سے محروم تحصیل بھر کے کسان محکمہ زراعت سے استفا دہ کرنے سے محروم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گھریلو پیمانے پر سبزیاں اگائومہم قصہ پارینہ بن گئی لاکھوں کروڑوں روپے مہم پر خرچ ہونے کے باوجو د نتائج صفر تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے تین سال گذر چکے ہیں چوہدری محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد پیرمحل تحصیل میں کوئی بھی زراعت آفیسر تعینات نہ کیا گیا عارضی طورپر چٹیانہ مرکز کے زراعت آفیسرکو چارج دیاگیا ہے جوکہ دونوں جگہ پر ڈیوٹی کرنے سے قاصر ہے علاوہ ازیں سال 2011 ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھریلو سطح پر سبزیوں کی قلت کو دور کرنے کے لیے محکمہ زراعت سکولوں کالجز اور دیگر سرکاری اداروں کے اراکین کی شمولیت سے دفاتر سکولوں اور اردگرد پڑی ہوئی خالی زمین پر سبزیاں کاشت کر نے کا حکم دیا تھا جس کے لیے سرکاری اداروں میں سبزیاں کاشت کی گئی جس کے لیے باقاعدہ طورپر محکمہ زراعت نے بیج فراہم کیے جس کا مقصد تازہ زہروں سے پاک سبزیات حاصل کرکے استعمال میں لا ناتھا اس مہم پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جس پر تکنیکی وفنی مشاورت فراہم کرنے کے لیے زراعت کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی جو تھوڑا عرصہ گذرنے کے بعد انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکا رہوگئی سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پیرمحل میں زراعت آفیسر تعینات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گھریلو پیمانے پر سبزیاں اگائومہم کو دوبارہ شروع کیاجائے تاکہ تاکہ سائنسی اصولوں کے مطابق سبزیاں کاشت کرکے کم جگہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قلت کو دور کیاجاسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عید الضحیٰ کے مو قع پر ضلع بھرخصوصاََ مذ ہبی مقا مات، جا مع مسا جد،عید گا ہو ں اوربا زاروں میںسکیورٹی کے لیے پو لیس ا ہلکاروں ،لیڈی پولیس اور رضا کاروںکی ڈ یوٹیاں لگا ئی جا ئیںاور داخلی و خا رجی راستو ں کو ہر قسمی ٹر یفک کے لیے بند کر دیا جا ئے تاکہ نمازی عید کی نما ز پر سکون ماحول میں ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار عامر اعجاز اکبر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عید الضحیٰ کے حوالے سے کیے گئے انتظا ما ت کے سلسلہ میں اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈ سٹر کٹ کلکٹر ذیشا ن شبیر رانا ، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل محمد نجیب ،اسسٹنٹ کمشنرٹو بہ محمد شفیق،اے سی گو جرہ سید تنو یر مر تضیٰ شا ہ ، ،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرمحمدنواز،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سید وحیدالدین شاہ ،ٹی ایم او ٹوبہ غلام دستگیرخاں،ٹی ایم اوگوجرہ رانامحمدافضل،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو میاں فراز منیر ، ڈی او سوشل ویلفیئر میاں محمد زاہد ،ڈی او لائیو سٹاک محمد اختر، انچارج سیکورٹی برانچ شہبازورک و د یگر متعلقہ افسران موجو د تھے۔ ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ شہر میں قربانی کے جانوروںکی الائیشوں کے لئے بہتر انتظام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بچوں کی تفریح کے لئے لگائے جانے والے پرائیویٹ جھولے بغیرسرٹیفیکیٹ کے نہ لگانے دیئے جائیںاور ٹر یفک پولیس کو ہدایت کی کہ بغیر سائلنسرموٹرسائیکل چلانے اور ون ویلنگ کر نے والوں کو حوالہ پولیس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیئے جامع پلان مرتب کیا جائے اورممکنہ ٹریفک جام کی صورت میں متبادل روٹ کا بھی انتظام کیا جائے۔انہوںنے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں عملہ اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے جبکہ ٹی ایچ کیوز،آرایچ سی اوربی ایچ یوز پر بھی عملہ اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موئشی منڈیوں کے ضلع بھر میں آٹھ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ان پوائنٹس پر محکمہ پولیس اور لائیوسٹاک کی ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔بعدازاں ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ تمام مذہبی سیاسی اور سماجی تنظوں کو کسی بھی قسم کے بینرز ،پمفلٹ اور قربانی کی کھالوں کے لئے کیمپ لگانے کی ہرگز اجات نہیں ہوگی خلف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررئوائی عمل میں لائی جائے گی۔