پیرمحل کی خبریں 1/11/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) نشہ آور چیز پلا کر عزت لوٹنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق سی پلاٹ پیرمحل کی رہائشی نسرین بی بی کی بیٹی ثمرین بی بی کے ساتھ ذیشان نامی شخص اپنے ساتھیوں محمد منشاء اور کوثر بی بی کے ساتھ مل کر نیم بے ہوشی کی دوا پلاکر اپنے گھر لیجا کرخنجر کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365B/476ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل:کمالیہ روڈ پر سکول وین الٹ گئی ڈرائیور سمیت ایک درجن سے زائد طلبا و طالبات زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر669/10گ ب سے سکول وین طلبہ طالبات سے اورلوڈکمالیہ روڈ پیرمحل پر تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ اچانک بے قابوہوکر الٹ گئی جس سے وین میں سوار سمیرا کنول دختر محمد صدیق ، آسیہ غفار دختر محمد غفار ، حمیر اکنول دختر محمد صدیق ، بشریٰ رئوف دختر عبدالرئوف ،شاہ زیب ولد محمد بوٹا،طلعت عباس ولد محمد عباس ،عائشہ یونس دختر محمد یونس سمیت درجن بھر طلبہ طالبات زخمی ہوگئے دوبچیوں کی حالت نازک ہونے پر سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تھانہ پیرمحل پولیس نے مجمع لگا کردفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے لڈو کھیلتے ہوئے 8افراد گرفتار کر لئے تفصیل کے مطابق مین بازار پیرمحل میں رات کے وقت 8کس افراد سرعام بازار میں مجمع لگاکر لڈوکھیل رہے تھے کہ تھانہ پیرمحل پولیس نے چھاپہ مارکر مجمع لگا کردفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے لڈو کھیلتے ہوئے 8افراد گرفتار کرکے قانونی کاروائی کرڈالی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افرادجن میں چک نمبر683/24گ ب میں محمد عابد ولد محمد رشید کو سبزی منڈی میں ٹرالی کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر کی بناء پر رکشہ والوںنے تشددکرکے زخمی کرڈالا ، چک نمبر675/16گ ب میں گندے پانی کے نکاس کے تنازعہ پر افضل ولد سکند راعظم محمد اکرم ولد خدابخش ،سلطان ولد سکند راعظم، مقصود احمد ولد سکندر زخمی ہوگئے حارث آباد پیرمحل میں لین دین کے تنازعہ پر محمد اختر ولد ولایت علی کو یٰسین وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر680/21گ ب میں محمد سجاد ولد بشیر خان کو عارف علی زمیندار کے کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا چک نمبر665/6گ ب میں خادم حسین ولد خوشی محمد کو نالی بند کرنے کے تنازعہ پر محمد رفیق نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر670/11گ ب کے رہائشی محمد عارف ولد سردول خان کو مونجی کی تولائی کے تنازعہ پر طاہر لالہ اور پلے دار نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر319 گ ب کے رہائشی شاہ فیصل ولد محمد اسلم کو اسد نامی شخص نے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا د دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے کوشاں ہیعوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے دن رات موثر گشت اور جوانوں کی ڈیوٹیوں کے پیش نظر شہریوں کو تحفظ کا بہترین ماحول فراہم کیے ہوئے ہیں ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ کرکے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد منیر ا یس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوںمحمد خالد ، طارق فرید ، رانامحمداشرف سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ کو دارالامن اور مجرموں کے لیے دارالاصلاح کا عملی نمونہ بنادیا ہے جہاں پر کسی بے گناہ شخص کو کسی صورت میں مقدمات نہیں پھنسایاجاسکتا ہے انہوںنے کہا میری تعیناتی ہوتے ہی جواء مافیا ،سمیت جرائم پیشہ افراد علاقہ بدر ہوگئے ہے موثر پلاننگ اورپریس اور شہریوںکے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی مذموم کاروائیوں کوبروقت کاروائی سے قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا مشن ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہیں کیا جاسکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے صحافیوں اور سیاسی سماجی تنظیموں اور معاشرہ کے ہرفرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ناگزیر ہے پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کو عملی تحفظ دینا ہے جس کے لیے ہروقت کوشاں ہے کسی بھی شہری کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو انصاف کی دروازے تک فراہمی کے لیے سائل کی دہلیز تک جانے کا عزم کیے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ ٹائوٹ مافیا نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر رکھا ہے جس کا مکمل طورپر تھانہ میں داخلہ بند ہے اب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا میرا مشن ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار ) طالب علم تشدد واقعہ میں گرفتار سکول ٹیچر ضمانت پررہا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کے سکول ٹیچر رب نواز کو پہلی جماعت کے طالب علم فدارحمن ولد طارق شہزاد کو تشددکرکے زخمی کرنے کی پاداش میں صلح ہونے کے باوجود اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے سکول ٹیچر رب نواز کو دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا تھا جس پر سکولوں کے اساتذہ میں سخت بے چینی پیدا ہوگئی سکول ٹیچر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا اساتذہ تنظیموںنے گرفتار ٹیچر رب نواز کو جیل بھجوانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے معزز پیشہ سے منسلک اساتذہ کی تذلیل بندکرنے کامطالبہ کیا ہے
ٰ