ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا، چوہدری محمد نواز

Speech

Speech

پیرمحل (نامہ نگار) بار اور بنچ کا تعاون انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے وکلاء کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کے لیے پیش رفت جاری ہے ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ محمد اظفر خاں صاحب ایڈیشنل سیشن جج صاحب پیرمحل، چوہدری ٹیپو سلطان سول جج کے ہمراہ پیرمحل بار میں پروقار تقریب جس کا اہتمام عبدالجبار جٹ صدر بار پیرمحل ورانا عمران منج سابق صدر بار، احمدرضاخان نائب صدر و عہدیداران نے کیا میں وکلاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا پیرمحل میں جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے جلد سے جلد کام شروع کروایا جائے گا۔۔

نقول برانچ کی ایک ہفتہ کے اندر منتقلی کرواتے ہوئے خزانہ کی پیرمحل میں منتقلی کو ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو لکھا جائے گا پیرمحل بار کے لیے پانچ کمپیوٹر کی فراہمی کی جارہی ہے میرے دروازے وکلاء کے لیے کھلے ہیں ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا انہوںنے کہا کہ لاہورہائی کور ٹ1866میں قائم ہوئی جس کی 150سالہ تقریبات کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شایان شان طریقہ سے منائیں گے جس کے لیے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکلا اور بار کے جج صاحبان کے درمیان کرکٹ میچ ہوگا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے وکلاء اور جج صاحبان کو چیف جسٹس سے انعامات دلوائے جائیں گے۔۔

علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کانفر نس کا انعقاد کروایا جائے گا جس میں بار اور بنچ کے اراکین بھرپور انعقاد میں شرکت کریں گے اس موقع پر نعیم انجم فراز سول جج ، سجاول خان سول جج ، محمدا رشد سول جج ، محمد اعجاز حسین سول جج ، احمد رضا خان نائب صدر ،امان اللہ ہمجانہ جنرل سیکرٹری سمیت پیرمحل کمالیہ بار کے سابق صدور جنرل سیکرٹری عہدیداران اور کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔۔