پیرمحل کی خبریں 9/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب ڈکیتی نا معلوم ڈاکو دو کاروں میں سوار فیملیوں سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون لوٹ کر فرارتھانہ صدر پولیس اور 15نے آدھ گھنٹے تک متاثرہ لوگوں کی کال اٹینڈ نہ کی تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس 668/9 گ ب ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو 667/8 کے رہائشی محمد مصطفی نامی شخص کی فیملی سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار جاتے ہوئے گاڑیوں کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے جبکہ دوسری کار کوروک کر خواتین سے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری خالد سردارمسلم لیگ ن کے امید وار نامزد 26ممبران میں سے 24کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلع کونسل لوکل انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مسعود گادھی کو ٹکٹ جاری کردیا گیاخالد جاوید وڑائچ ایم این اے کی جانب سے آزاد حیثیت سے فوزیہ وڑایچ الیکشن میں حصہ لیں گئیںٹوبہ ٹیک سنگھ میں چیئرمین ضلع کونسل کی نشست کے لئے مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہونے سے دونوں گروپوں کی جانب سے امیدوار میدان میں آگئے تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیٹ کے لیے مسلم لیگ ن دھڑ ے بندی کا شکار ہونے کے باعث ایم این اے خالد وڑائچ ۔ چوہدری اسد الرحمن ایم این اے اور پیر قطب علی شاہ ایم پی اے گروپ کی طرف سے۔ آزاد امیدوار فوزیہ وڑائچ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایم این اے جنید انوار اور ایم پی اے امجد جاوید، ایم پی اے کرنل ایوب خاں گادھی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے کرنل ایوب خان گادھی کے بھائی مسعود خان گادھی کو مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین کا ٹکٹ جاری کردیا گیا مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لئے چوہدری خالد سردار کا نام فائنل کیا گیا جنہیں26ممبران میں سے 24کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )حضرت محمد ۖ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا آپ ۖ نے توحید کا درس دیا اور انسانیت کو ایک مقام اور مرتبہ دیا۔آپ سے پہلے انسانیت کا کوئی تصور نہیں تھا۔آپ نے انسانوں میں مساوات پیدا کی اور ان کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکالا 12ربیع الائول مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رچوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، طارق محمودکمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ بلدیہ پیرمحل میں ر بیع الاول کے انتظا مات کے سلسلہ میں منعقدہ علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذ ہب ہے اور وجہہ تخلیق کا ئنات حضرت محمدۖ نے ہمیں بھا ئی چارے کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضوۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم عالمی امن کے قیام میں کردار کر سکتے ہیں۔ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہاکہ علماء کرام صاحب الرائے اور قا بل احترام ہیں۔ان کی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے امن کی مثا لی فضا ء کو بر قرار رکھا جائے گا وہ اپنے خطبوں میں فروعی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحا د و یگا نگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیں تا کہ وطن عز یز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پیرمحل کے عوام اور علماء امن پسند ہیں اور اس پر امن فضاء کو مستقبل میں بھی بر قرار رکھنے کے لیے تحصیل انتظا میہ ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر اس موقع پر محمدصدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ،مولانا عبداللہ چشتی عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ،مولانا صبغت اللہ مجددی ، مفتی حافظ محمد عطاء المصطفی چشتی ،قاری منظور احمد صفدر ، مولانا حافظ مفتی محمد وسیم سیالوی چوہدری سلطان احمد کونسلر مقبول شاہ کونسلرنعیم اخترجانباز ، محبو ب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار پیرمحل ،میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل،حافظ عتیق الرحمن بھی موجود تھے میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل اور بلدیہ پیرمحل کے اشتراک بہترین لائٹنگ اور سجاوٹ کرنے والے افراد کو انعاما ت دیے جائیں گے اس موقع پرمحکمہ پولیس کی طرف سے اجلاس میں غیر حاضری پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) بااثر ٹھیکیدار ،،،ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر،،زیر تعمیر پلیاں ، ریلوے پھاٹک پر نامکمل سڑک ، درمیان فٹ پاتھ پر روڑی والی مٹی ڈال کرحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ ،،جون2016کو کارپٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہونا تھی رقم جون سے پہلے ٹھیکیدار نے مقامی ایکسئین کی مدد سے وصو ل کرکے کام ادھورا چھوڑکر رفوچکر ،، فی الفور سڑک کی تعمیر مکمل کروائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ جس کی تعمیر ماہ جون2016کو مکمل کرنا تھی بااثر ٹھیکیدار نے ایکسئین کی ملی بھگت سے تمام رقم وصول کرنے کے باوجود سڑک کو مکمل نہ کروایا سڑک کی تعمیر کرتے وقت سب گریڈ نہ کروایا گیا بغیر کمپیکشن کے سڑک کی بیس میں کچا پتھر اور ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے سڑک کا لیول انتہائی غیر مناسب اور خراب ہونے کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنے کے خدشات پید اہوگئے دورویہ کارپٹ روڈ پرزیر تعمیر پلیا ں جس میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث کئی ماہ گذرنے کے باوجود نصف سائیڈیں تک مکمل نہ کی گئی سڑک کے دونوں اطراف کھال کی تعمیر اور سروس روڈ کی تعمیر کرنا تھی پانی کے نکاس کے کھال اور سروس روڈ کے جگہ جگہ گڑھے کھودنے کے باوجود کام کو ادھور اچھوڑ دیا گیا ساڑھے 22کروڑ روپے کی سڑک کی تعمیر سے پہلے سڑک کے درمیان میں آنے والے ریلوے پھاٹک کی حدود میں ہونے کے باعث ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف تین تین سو میٹر کی سڑک مکمل طورپر تعمیرنہ کی جاسکی سروس روڈ کی نامکمل تعمیر ، پانی کے کھال کی نامکمل تعمیر ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے دورویہ کارپٹ روڈ کامقصد ختم ہوگیا وہاں ساڑھے 22 کروڑ کرپشن کی نذر ہوگئے ساجد حسین تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیور و اورسماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام بھیجی گئی تحریری درخواستوں میں ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات نیب سے کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) 70ارب روپے کا ZKBکاٹھیکہ ،،،،ٹھیکیدار نے سرکاری رقبہ سے مٹی اٹھاکر زیر تعمیر لاہور کراچی موٹروے کی برتی کرنا شروع کردی اربوں روپے کا صوبائی حکومت کو ٹیکہ بھرتی کی رقم ٹھیکیدار کو جاری ہونے کے باوجود غیر قانونی طورپر مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری اے سی پیرمحل اور مجاز اتھارٹی کی طرف سے ایکشن لینے کے باوجود بااثر ٹھیکیدار نے سرکاری رقبہ جات میں 20فٹ کے گڑھے ڈال کر مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کی بھرتی کی جارہی ہے فی الفور سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری بند کروائی جائے محمد رفیق نمبردار چک 320گ ب سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب مربع نمبر44کیلہ نمبر1,2,3رقبہ صوبائی حکومت اور چک نمبر321گ ب مربع نمبر19، مربع نمبر31مربع نمبر33مربع نمبر50سمیت سینکڑوں ایکڑ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت ہے اس رقبہ سے بااثر ٹھیکیدار ٹوبہ ٹیک سنگھ ظاہر خان مالک ZKBکنٹرکشن کمپنی وغیرہ نے موٹر وے کراچی تالاہور کی بھرتی کے لیے 70ارب روپے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اردگر کے زمینداروں کو مٹی کی قیمت دینے کی بجائے انہیں حکومت کی طرف سے اجازت کا ڈرامہ کرکے اور سرکاری رقبہ سے مٹی اٹھاکر زیر تعمیر موٹروے کا بھرت ڈالا جارہا ہے جبکہ اس بھرت کا ٹھیکیدار نے حکومت سے کروڑوں روپے پیشگی وصول کررکھا ہے حالانکہ رقبہ صوبائی حکومت ہے جس کی مٹی کی ادائیگی نہیں ہونی چاہیے تھی اگر ادائیگی کی گئی ہے تو وہ خزانہ سرکارمیں جمع ہونا چاہیے تھی مگرٹھیکیدار نے کسی بھی قسم کی ادائیگی خزانہ سرکار میں جمع نہ کروائی اور نہ ہی کسی قسم کی اجازت لی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، تحصیلدار پیرمحل اور پٹواری کی رپورٹ پر موقع ملاحظہ کرکے کئی ماہ سے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی وساطت سے ممبر کالونی بور ڈ جواد رفیق ملک جن کے پاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا اضافی چارج بھی ہے کو تحریر ی طورپر آگاہ کررکھا ہے مگر پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر بااثر ٹھیکیدار اربوں روپے کی ادائیگی ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کی مٹی سرکاری رقبہ جات سے سرعام چوری کرکے موٹروے بھرتی میں استعمال کر چکا ہے جبکہ پنجاب بورڈ آف ریونیو کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی کے احکامات جاری نہ ہونے پر بااثر ٹھیکیدار کے سامنے تحصیل انتظامیہ بے بس ہے محمد رفیق نمبردار ، محمد یونس ولد جان محمد سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواستوں میں کروڑوں روپے کی سرکاری رقبہ جات سے مٹی چوری کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وصول کی گئی رقم بازیاب کرواکر خزانہ سرکار میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹھیکیدار کے موجود کارندوں کا کہنا ہے کہ مٹی کی قیمت اداکررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) خدمات کی بہترفراہمی ہمارا مشن ہے فرد ملکیت جاری کرنے انتقال رجسٹری کے امور میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرپیرمحل میں بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ صاحب اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ پیرمحل نے صحافیوں رانا محمد اشرف ، رانا شاہد الرحمن سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا خدمات کی بہترفراہمی کے لئے پنجاب بھر کی طرح تحصیل پیرمحل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر سے دفتری اوقات کار تک اراضی ریکارڈ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے مالی تعاون ،وزیراعلی پنجاب کی خصوصی توجہ،چیف سیکریٹر ی پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر سر پرستی ،تمام محکموں با لخصوص اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمدنجیب کی بہترین رہنمائی کی بدولت تحصیل پیرمحل کی اراضی کی کمپیوٹر ائز یشن کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس نظام پر عوام کے بڑ ھتے ہوئے اعتماد اور روز بروز متعلقہ خدمات کے حصول کیلئے سا ئلین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عوامی سہولت کی پیش نظر خدمات فراہم کی جائیںگی اور عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ریکارڈ میں غلطیوں اور دیگر مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal