پیرمحل کی خبریں 27/3/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) محکمہ تعلقات عامہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی چھ ماہ سے عدم دستیابی پرائیویٹ افراد کے ذریعے من مانی کی انتہا سب اچھا کی رپورٹ مسائل کی اداروں کو کٹنگ دینے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کے حق میں لگائی گئی نیوز بھجوانے کا سلسلہ جاری محکمہ جات کے خلاف شکایات کا ازالہ قصہ پارینہ بن گیافی الفور محکمہ تعلقا ت عامہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا جائے صحافتی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ تعلقا ت عامہ ڈپٹی ڈائریکٹرکی چھ ماہ سے سیٹ خالی ہونے کے باعث ضلع بھر کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی کوریج کے لیے صحافی سخت مسائل کا شکار ہے پرائیویٹ اور مخصوص سرکاری افسران جن کی کارکردگی اپنے محکمہ جات میں ابتر ہے ان کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر پروٹوکول کی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ انہیں ہر سیاہ سفید کامالک بنارکھا ہے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت صوبائی اور قومی سطح ، نیشنل وانٹرنیشنل شخصیات کی پریس کوریج سمیت تمام تقاریب کی کوریج کے لیے مخصوص افراد کو بلوایاجاتا ہے جبکہ اکثریت صحافیوں کو لاعلم رکھنے سمیت اجازت نامہ تک سے محروم رکھا جاتا ہے جبکہ بعض مخصوص پرائیویٹ افراد اعزازیہ کے نام پر نذرانہ بھی وصول کررہے ہیں جبکہ ورکنگ جرنلسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے خلاف نشاندہی کی لگائی گئی خبروں پر کاروائی قصہ پارینہ بن چکی ہے جس سے ضلع بھر کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں سب اچھا کی رپورٹ ہونے کے باعث سائلین سخت مشکلات کا شکار ہے سماجی فلاحی صحافتی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ انفارمیشن کو فی الفور تعینات کیا جائے اور ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے خلاف نشاندہی کی لگائی گئی خبروں پر کاروائی کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے ذمہ داران کو اضافی پروٹوکول کی ڈیوٹی دینے کی بجائے ان کے متعلقہ محکمہ جات کو درست کیا جائے دس سال سے ایک ہی جگہ تعینا ت افسران کو فی الفور ضلع بدر کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل غیر قانونی طور گیٹ وے قائم وائی فائی انٹر نیٹ کنکشن کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر انٹینا ڈشیں لگاکر سروس مہیا کی جانے لگی محکمہ پی ٹی سی ایل کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان ، اگر کوئی شکایت ملی تو کاروائی کریں گے محکمہ پی ٹی سی ایل تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور اردگر د کے نواحی چکو ک میں 30سے زائد محکمہ پی ٹی سی ایل کے عملہ کی ملی بھگت سے انٹرنیٹ کے غیر قانونی گیٹ وے قائم کرکے ان غیرقانونی کنکشن کے مختلف پیکجز 1MBسے لیکر 4MBتک کے بھاری چارجز پرائیویٹ وصول کرکے لاکھوں روپے ماہانہ محکمہ پی ٹی سی ایل کو نقصان پہنچارہے ہیں یہ نیٹ ورک بیرون ملک کالز کی سہولت سمیت ہرقسم کی انٹرنیٹ کی سہولت سرعام فراہم کررہے ہیں ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی گیٹ وے کے مالکان جن میں ریحان اختر ۔ چک 322گ ب ( غیر قانونی ٹاور لگارکھا ہے ) جوکہ صدیقیہ لنک /علامہ اقبال ٹائون پیرمحل چک نمبر321-320کو کنکش دیا ہوا ہے اظہر ۔ اتفاق ٹائون پیرمحل نیو لنکس ۔ پیرمحل ،چک 88گ ب محمد ثاقب ۔ 674/15گ ب سٹی لنکس اروتی واہگی اڈا ،،غوثیہ لنکس غوثیہ آباد ، شہر پیرمحل ،مولا جی محلہ لوئر کا لونی پیرمحل،ڈاکٹر محمد حفیظ ۔ چک نمبر661/2گ ب سکائی لنکس چک669/10.661/2-664/5گ ب حافظ جی وائی فائی چک 680/2گ ب ۔سلیم سحر ۔ سبز منڈی روڈ پیرمحل اللہ توکل لنکس اتھارٹی لیٹر برا نیٹ ورک کا حاصل کر رکھا ہے پیرمحل شہر ۔ سی پلاٹ ۔ اللہ چوک ۔ سبز منڈی مہر آباد۔ آضافی آبادیاں ،شبیر مغل ۔ 671/12گ ب ،مغل وائی فائی چک 671/12گ ب ،عبد الرحمن 671/12، عبد الرحمن لنکس اور درجنوں خفیہ طورپر غیر قانونی گیٹ وے قائم کرکے غیر قانونی انٹرنیٹ سروس دے کر پرائیویٹ طورپر لاکھوں روپے کی وصولی کرکے محکمہ پی ٹی سی ایل کو نقصان پہنچانے سمیت ملکی سلامتی کو دائوپر لگائے ہوئے ہیں محکمہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین رقم لے کر ان غیر قانونی گیٹ وے قائم کرنے والوں کے سہولت کار ہے پی ٹی سی ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ جب کوئی شکایت ملی تو کاروائی کریں گے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر داخلہ پنجاب وزیر داخلہ پاکستان سمیت مجاز اتھارٹی سے فی الفور ان غیر قانونی نیٹ ورک کر ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) آڑھتیاں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 75سوروپے کا نفاذانجمن سبزمنڈی کے آڑھتیاں کا شدید احتجاج حکومت فی الفور ودہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے تفصیل کے مطابق پیرمحل سبزمنڈی جوکہ سی کٹیگری کے درجہ کی حامل ہے جس کے کمیشن ایجنٹ آڑھتیاں مقامی طورپر سبزی اور فروٹ کی فصل نہ ہونے کے باوجود بڑے شہروں کی سبزمنڈیوں سے فروٹ سبزی لاکر لاکھوں افراد کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کیے ہوئے ہیں ڈویژن بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے باوجود سبزمنڈی میں آڑھتیاں کو کسی قسم کی بنیادی ضروریات فراہم نہ کی گئی مہنگائی کے باوجود آڑھتیاں کے لیے سبزی فروٹ کی کمیشن کی مدجو قیام پاکستان کے وقت مقرر تھی آج بھی وہی چل رہی ہے جس پرکسی قسم کی نظر ثانی یا اضافہ نہ کیا گیا بلکہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق بغیر کمیشن سبزمنڈی میں مقامی زمینداروں کو سودا فروخت کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کرکے جگہ مختص کردی گئی سبزمنڈی کا نوٹیفائیڈ ایریا کم ہونے کے باعث سبزمنڈی سڑکوں پر لگائی جارہی ہے روزانہ کی مد میں ہزاروں روپے مارکیٹ فیس سمیت لاکھوں روپے کا ریونیو مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کو کرایہ ہائے کی مد میں سالانہ حاصل ہوتا ہے سالانہ لائسنس فیس 15سوروپے کے ساتھ 75سوروپے کا ووہولڈنگ ٹیکس عائد کریا گیا جس سے سبزمنڈی کے آڑھتیاں جوکہ پہلے ہی قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں بھاری ٹیکس کے نفاذ سے سخت پریشان ہوگئے انجمن آڑھتیاں پیرمحل نے پنجاب حکومت کی طرف سے ووہولڈنگ کے نفاذکو تاجر دشمنی اور معاشی قتل قرار دے کر سخت احتجا ج کرتے ہوئے ووہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے کامطالبہ کیا ہے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کاکہنا ہے لائسنس فیس کو ووہولڈنگ ٹیکس سے مشروط کرنے سے ہم بھی سخت مشکلات کا شکار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) معاشرے کو ہر قسم کے استحصال سے پاک کرنا پاکستان عوامی تحریک کی منزل ہے ۔ ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کے حقیقی استحکام کیلئے ساری قوم کو گھروں سے باہر نکلناہو گا ۔آئین کے آرٹیکل 62,63 کا شعور ہر پاکستانی کو مل چکا ہے ان خیالا ت کا اظہار غلام شبیر وڑائچ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے خالدمحمود کوآرڈی نیٹر کی قیادت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں بلکہ غریب مسلمانوں کیلئے بنایا گیا تھا۔جاگیردار،وڈیرے،سرمایہ دار اور نا اہل سیاستدان پچھلے 65 سالوں سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں عوامی تحریک اب انقلاب بن چکی ہے ۔غریب عوام 17 مارچ کو ایک بار پھر عوام کا سمندر امن اور جمہوری روایات کے مطابق اکٹھا ہو گا اور ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر دم لے گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا چوروں ،لٹیروں اور وڈیروں سے کوئی مطالبہ نہیں بلکہ انکی طاقت تو بیوائوں یتیموں کے آنسو اور غریبوں کی سسکیاں ہیں18کروڑ عوام اپنا حق لے کر دم لیں گے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں آئین و قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے تمام کارکنان منزل کے حصول کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت ساری قوم کو مل جائے تو امت مسلمہ اور پاکستانی قوم اپنا کھویا ہوا وقار اور عظمت پھر سے حاصل کر سکتی ہے۔پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم اور استقامت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارٹی کارکنوں کے اندر حقیقی روح پھونک دی ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے عمل کو اتنا موثر ،جاندار اور شفاف بنا دیا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی فیصلوں میں بھی UC اور یونٹ سطح کے عہدیداران کی مشاورت لازمی ہوتی ہے اور فیصلے بند کمرے میں نہیں بلکہ زمینی حقائق کے مطابق کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں گذشتہ 67سال سے آئین کے آرٹیکل7 3 اور 38 کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انتخابی اصلاحات کے ساتھ آئین کے ان دو آرٹیکلز کی بحالی بھی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کسی اور رابطے کی بجائے عوام سے رابطے پر یقین رکھتی ہے اب قوم کو انتظار نہیں قائد کی آواز پر کرپٹ نظام کے خلاف نکلنا ہوگا تاکہ ملک میں جاری دوجماعتی نظام کا خاتمہ ہوسکے