پیرمحل کی خبریں 6/4/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کے احکامات حکومتی پالیسی کے تحت تحصیل بھر میں وال چاکنگ،پوسٹرز کے خاتمہ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی سماجی فلاحی صحافتی تنظیمیں ہر ممکن تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی سمیت قانون شکنی کرنے والوں کا ہرممکن محاسبہ کیاجائے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیر محل نے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا خوشگوار ماحول اور شہر کی خوبصورتی میں کرداراداکرنا ہم سب کا اولین فرض ہے اپنے کاروبار کی ایڈورٹائزنگ کے لیے کسی کے گھر ، محلہ اور شہر کی خوبصورتی کو داغدار کرنا قابل جرم ہی نہیں قابل نفرت بھی ہے تحصیل بھر میں وال چاکنگ،پوسٹرز کے خاتمہ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کا م شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کے احکامات حکومتی پالیسی کے تحت تحصیل بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت تادیبی کاروائی سمیت ایف آئی کا اندراج کروایاجائے گا انہوں نے تمام پرنٹنگ پریس ،پینٹرز پینافلیکس ،بلڈنگ مالکان اور وعوام الناس سے اپیل کی کہ وال چاکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فی الفور نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی کرکے قانونی شکنی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فعال کرے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میںدرخواست جمع کروانے کے لئے کو ئی فیس نہیں ہوتی۔تما م قانونی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔صارفین جن صورتوں میں ضلعی تحفظ صارف کونسل کو شکایات کرسکتے ہیں ان میں غیر معیاری اور زائد المعیاد اور جعلی ادویات کی فراہمی ،اشیاء کی پیکنگ پر اجزاء ترکیبی ،معیاد اور تاریخ درج نہ ہو،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی گئی ہو۔خریداری پر رسید نہ دینے ،مصنوعات کی خریداری سے پہلے واپسی اوررقم کی ادائیگی کی پالیسی کی عدم فراہمی،غلط اور گمراہ کن اشتہاری بازی کے ذریعے مصنوعات کی ورانٹی ،ساخت ،نمونہ اور مناسب وارنگ نہ دینا شامل ہیں کاروباری کمپنی /افراد اپنے نقصان کے ازالے کے لئے 15دن کا لیگل نوٹس دیں،درخواست گزار تحریری درخواست کے ہمراہ کمپوٹرائز ڈشناختی کارڈ کی کاپی،متعلقہ دستاویزات اوررسید کے علاوہ بیان حلفی بھی جمع کرانا۔خریدار یا صارف کو متنازعہ اشیاء سے نقائص دور کرنے کے احکامات /متبادل اشیاء کی فراہمی،اصل قیمت کی واپسی،نقصا ن کی تلافی کے لئے مناسب معاوضے کی ادائیگی حقیقی اخراجات معہ فیس وکیل،متنازعہ اشیاء کو تجارتی منڈی سے تلف کرنے کا حکم ،ناقص اشیاء کی ضبطگی اور تلافی،ناقص اور خراب کارکردگی کی حامل سروسز پرپابندی لگانے کا حکم اور پنجاب تحفظ صارف قانون کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے مگر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسی قسم کی عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فعال نہ ہونے کے باعث صارفین سخت مشکلات کا شکار ہے میاں اختر علی چشتی سماجی شخصیت نے پنجاب تحفظ صارف قانون کے تحت صارفین/خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔انہوں نے ضلعی تحفظ صارف کونسل اور ضلعی صارف عدالت کے ذریعے صارفین کا تحفظ کرنے سمیت شہریوں کو اس حوالے سے شعور و آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تحفظ صارف قانون کے تحت حق دار کو حق مل سکے اور کسی کے ساتھ کو ئی زیادتی بھی نہ ہو

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کا آئے روز رجانہ روڈ پر غیرقانونی کٹ کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کا نوٹس ایس ڈی او پراونشل ہائی وے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو طلب کرکے فی الفور غیر قانونی کٹ بند کرنے کی ہدایات تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے شہریوں کی طرف سے آئے روز پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ پر غیرقانونی کٹ کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کے خلاف احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے چوہدری محمد خالد ایس ڈی او پراونشل ہائی وے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو طلب کرکے فی الفور غیر قانونی کٹ بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے مین رجانہ روڈ پیرمحل کی جلد سے جلد تعمیر اور لنک روڈ پر سپیڈ بریکر تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے چوہدری محمد خالد ایس ڈی او پراونشل ہائی وے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حادثات کی روک تھام کے لیے ہرممکن جامع پلان ترتیب دینے اور عوام کو آگاہی کے لیے سائن بورڈ نصب کروانے کی ہدایات بھی دی

پیرمحل ( نامہ نگار ) مکھی مچھرکی بہتات محکمہ صحت کی غفلت گھر گھر سپرے کی مہم شروع نہ کی جاسکی تفصیل کے مطابق موسم سرما کے اختتام پر محکمہ صحت کی طرف سے وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت گھر گھر سپرے مہم کا آغاز کرتا تھا مگر گذشتہ چندسالوں سے یہ سلسلہ یکسر ختم کردیا گیا جس سے نہ صرف وبائی امراض میں اضافہ ہوا بلکہ مچھر مکھی کی بہتات سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حاجی اللہ دتہ کونسلر ، نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گھر گھر سپرے کی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ مچھر مکھی کی بہتات سے پید اہونے والی وبائی امراض پر قابو ہوسکے

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت کی ملی بھگت یالاپرواہی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ‘جعلی ادویات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ بیشتر سپیشلسٹ ڈاکٹروںکی بھاری فیسوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار نے غریب مریضوںکو موت کے منہ میں دھکیلنا شروع کررکھا ہے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل سندھلیانوالی سمیت ضلع بھر کے پرائیویٹ ہسپتال کی لوٹ مار ‘ نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کے لئے خطرہ بن کر رہ گئے ہیں ۔ان ہسپتالوں میں علاج کم مریض کی کھال زیادہ اتار جاتی ہے ۔ اگر مریض ایک بار ان ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے چلا جائے تو پھر اپنی جمع پونچی بھی گنوا بیٹھتا ہے ۔ایسے ڈاکٹر اور ہسپتال ”مسیحا ” نہیں بلکہ وہ سلائٹر ہائوس بن چکے ہیں ۔مریضوں پر آنکھیں بند کرکے چھریاںچلائی جارہی ہیں ۔یہ سب کھیل محکمہ صحت کی ملی بھگت سے کھیلا جارہا ہے ۔محکمہ کے ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹوروں اور جعلی فارما سوٹیکل کمپنیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جس کی واضح مثالیں شہر میں بے شمار میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے ۔محکمہ صحت کا بھتہ مافیا اور معمولی ملازم عالی شان بنگلوں کے مالک بن چکے ہیں ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر کی فیسوں کا تعین کرنے کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار کو بند کروانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محکمہ ہیلتھ کے مجاز افسران کو ہدایات جاری کریں تاکہ گرینڈ آپریشن کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹروں ‘ پرائیویٹ ہسپتالوں ‘ جعلی ادویات اور ڈرگ انسپکٹر وں کا قبلہ درست کرنے کے لئے موثر ترین اقدامات کر سکیں ڈاکٹر باہلک سینئر میڈیکل آفیسررورل ہیلتھ سنٹر سندیلیانوالی کا کہنا ہے کہ عطائیوں نے سادہ لوح دیہاتیوں کو علاج معالجہ کے نام پر لوٹنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے کوئی متاثرہ شخص شکایت کرے تو قانون کے مطابق کاروائی کرسکتے ہیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) ذوالفقار علی بھٹوکی 38 ویں یوم شہادت پردعائیہ تقریب کاانعقاد’ سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیار پور ی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل اور رانا محمد جمیل سابق راہنما پیپلزپارٹی پیرمحل نے ذوالفقارعلی بھٹوشہید کے 38 یوم وفات پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد جمیل نے کہا کہ آج بھی عوام بھٹو ازم کے فلسفہ کی کامیابی کے لئے برسر پیکار ہیںعوامی حقوق کی علمبرداری کی جنگ لڑنے والے شہداء اور سیاسی کارکنان تاریخ میںزندہ و جاوید ہیں۔لیکن سامراجی حاشیہ بردار فوجی آمر رسوائی کا شکارہیں۔شہید ہمیشہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں بھٹو خاندان نے استحکام پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے بے شمار کارہائے نمایاں انجام دئے بھٹو شہید کے ایٹمی پاکستان کے آگے کوئی طاغونی قوت دم نہیں مار سکتی۔آج کا جمہوری پاکستان بھی بھٹو شہید کی بیٹی شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا ثمر ہے سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیار پور ی نے کہا کہ آج بھی سامراجی قوتیں پاکستان کے غریب عوام کے حقوق غضب کررہی ہیں۔پیپلز پارٹی عوامی جدوجہد سے سامراجی آمریت کا خاتمہ کرکے مظلوم عوام کے حقوق بازیاب کرائے گی۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) رقبہ سرکار پر غیر قانونی کاشت کروڑوں روپے بقایا سرکارتاوان کی وصولی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرمحمد حافظ نجیب کی قیادت میں محکمہ مال کارقبہ سرکار پر غیر قانونی کاشت گندم کو اپنی تحویل میں لے کر تاوا ن کے وصولی کے لیے گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری تفصیل کے مطابق سی پلاٹ کمے شاہ اور چک نمبر321گ ب کے قریب حکومت پنجاب کی ہزاروں ایکٹر اراضی پر قبضہ مافیا نے دس سال سے قبضہ کرکے زمین کو ٹھیکہ پر دے کر اور خود کاشت کرکے لاکھوں روپے تاوان کی مد میں سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا تھا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمدنجیب نے ہمراہ تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ منظور خان قانونگو اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ رقبہ سرکار پر غیر قانونی کاشت گندم کو اپنی تحویل میں لے کر تاوان کی وصو لی کاآغاز کردیا اپنی نگرانی میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی کاشت کو تحویل میں لے کر اپنی نگرانی میں فروخت کرواکر رقم خزانہ سرکارمیں جمع کروادی جبکہ یادرہے کہ پچھلے سالوں میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے 70لاکھ روپے کی ریکوری کرکے خزانہ سرکاری میں جمع کروائی تھی