پیرمحل کی خبریں 29/3/2017

DCO

DCO

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا کا اے سی پیرمحل کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل کا دورہ ان ڈور آئوٹ ڈور وارڈ کی چیکنگ سمیت ہسپتال میں ادویات کو چیک کیا صفائی کی صورتحال پر عملہ کی سخت سرزنش تحصیل پیرمحل میں مثالی اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کے اقدامات کو سراہا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل کا دورہ کرکے ان ڈور آئوٹ ڈور وارڈ کی چیکنگ کی اور صفائی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کو چیک کرتے ہوئے ادویات کی ایکسپائری تاریخ کو چیک کرتے ہوئے ادویات کے سٹاک کی جانچ پڑتال کی ہسپتال میں نوٹس بورڈ کو نمایاں جگہ پر نصب کرنے اور حاضری کو سوفیصد یقینی بنانے کا حکم دیاہسپتال میں روشنی کا مناسب بندوبست کرنے کا بھی حکم دیا اس موقع پر عوامی نمائندگان چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین ، محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، چوہدری طارق ، چوہدری امان اللہ نے ہسپتال میں مسائل کی نشاندہی کی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا نے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار)سب ڈویژن فیسکوپیرمحل میں سوفیصد ریکوری کرکے ریجن بھر میں ریکارڈ قائم کردیا بہترین کارکردگی پر سب ڈویژن فیسکو ملازمین کو بونس دیاجائے ان خیالا ت کا اظہار چوہدری محمد اسلم چیئرمین واپڈا ہائیڈروپاور یونین سب ڈویژن فیسکو پیرمحل نے پریس کانفر نس میں کیا انہوںنے کہادن رات عوام کی خدمت ہمار اشعار ہے سردی گرمی بارش دھوپ میں واپڈا کے ملازمین اپنی زندگیاں دائو پر لگاکر خطرا ت سے کھیل کر اپنے فرائض منصبی کوپور اکرکے عوام کو بجلی کی فراہمی ممکن کیے ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ کے باوجود ممکنہ طورپر زیاد ہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کے لیے واپڈاملازمین کوشاں ہے مگر اس کے باوجود واپڈا ملازمین کو حقو ق نہ ملنا انصاف کا خون ہے انہوںنے کہا واپڈا ہائیڈوپاور یونین کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کے لیے کوشاں ہے سب ڈویژن فیسکوپیرمحل میں سوفیصد ریکوری کرکے ریجن بھر میں ریکارڈ قائم کردیا بہترین کارکردگی پر سب ڈویژن فیسکو ملازمین کو بونس دیاجائے تاکہ دوسرے ملازمین میں ریکوری کے مقابلہ کا رجحان پیدا ہوسکے اور ملازمین پوری تندہی سے اپنی خدمات انجام دے سکیں
پیرمحل ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کا سول ہسپتال پیرمحل کا ہنگامی دورہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں سول ہسپتال میں وائیٹ واش سمیت شجر کاری اور تمام وارڈمیں مثالی اقدامات تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا کے ایک ہفتہ کے اندر سول ہسپتال پیرمحل میں صحت وصفائی اور وائیٹ واش اور شجر کاری کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے سول ہسپتال پیرمحل میں اپنی نگرانی میں تمام امور کو مکمل کروادیا اور سول ہسپتال پیرمحل میں روشنی کا بندوبست کرتے ہوئے تمام وارڈز کی صفائی اور ایمرجنسی وارڈ کو چالو کرنے سمیت گرائونڈ میں لائیٹ کو چالو کرواکر درختوں کو لگاکر شجر کاری مہم کاآغاز کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)محکمہ صحت کی عدم توجہی یا غفلت زائد المیعاد پراڈکٹ کی کھلے عام فروخت بچے چاکلیٹ گولی ٹافی استعمال کرنے سے ہسپتالوں میں پہنچنے لگے زائد المیعاد شیمپو صابن بیماریوں کا باعث بننے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہول سیل فوڈ پراڈکٹ کی دکانوں پر بسکٹ چاکلیٹ ، گولی ٹافی دیگر اشیاء جس کی تاریخ فروخت ختم ہوچکی ہے سرعام فروخت کی جارہی ہے جس کو ہول سیل ڈیلر پیرمحل کے محلہ جات کی دکانوں اور اردگرد کے چکوک میں سستے داموں سپلائی کرکے بچوں کو سرعام بیماریوںمیں مبتلاکررہے ہیں ان فوڈ پراڈکٹ میں مضر صحت کیمیکل اور ٹارٹری، استعمال ہونے کے باعث معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں زائد المیعاد چاکلیٹ استعمال ہونے کے باعث کئی معصوم بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنیڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھسے مطالبہ کیا کہ مضرصحت اور زائدالمیعاد فوڈ پراڈکٹ چاکلیٹ بسکٹ گولی ٹافی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیاجائے تاکہ معصوم بچے مضرصحت اشیاء کے باعث موذی امراض سے بچ سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کی غفلت یا لاپرواہی بائی پاس بھسی روڈ پراشارات نصب نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سپیڈ بریکر بنوائے مگر اشارے نہ ہونے کے باعث مسافروں کو سخت مسائل کا سامنا تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے کی غفلت کے باعث بھسی روڈ بائی پاس آئے روز حادثات کے باعث خونی چوک بن چکاہے جس کی بڑی وجہ بائی پاس کے دونوں اطراف اشارات کا نہ ہونا ہے حالانکہ لاکھوں روپے بل ڈال کر محکمہ ہائی وے اندرون خانہ فنڈ ہڑپ کرچکا ہے کیونکہ بائی پاس کی تعمیر میں ان اشارات کی تنصیب کے بغیر محکمہ کسی صورت میں اپنی نگرانی میں نہیں لے سکتاتھا جبکہ بائی پاس کو اپنی تحویل میں لیے چار سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے بائی پاس کی دیکھ بھال کے لیے افسران اپنے دفاتر سے نکلنا گوارانہیں کرتے جس وجہ سے بائی پاس کے ساتھ ارد گرد پانچ پانچ فٹ گڑھے پڑچکے ہیں جبکہ بیلدا ربرائے نام کاروائی کرکے چلے جاتے ہیں جس سے بائی پاس کی حالت دن بدن خستہ ہورہی ہے سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم تاج نیڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے درخواست کی کہ فی الفور پیرمحل بھسی روڈپر اشارات کی تنصیب کروائی جائے اور بائی پاس کے اردگرد پڑنے والے گڑھوں کو پرکیاجائے تاکہ آئے روز حادثات میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کو بچایاجاسکے