پیرمحل کی خبریں 22/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) گندم کے چھوٹے کاشتکاروں بار دانے کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی، حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ تقسیم کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گندم خریداری مرکزپیرمحل کا باردانے کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے باردانہ کی تقسیم کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ باردانے کی تقسیم کے عمل کو نہایت شفاف بنایا جائے ، کسی کی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے ، کاشتکاروں کے مسائل کو شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، سنٹر پر کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں سایہ دار جگہ اور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا خصوصی طور پر انتظام کیا جائے روزانہ کے مقرر کردہ کوٹے کے مطابق باردانہ تقسیم کیا جائے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانہ تقسیم کیا جائے ، انہوں نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باردانہ کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، اگر کسی کاشتکار کو کوئی شکایت ہو تو وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل میں وزیر اعلی پنجاب کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ کاغذات تک ہی محدود ہو کر رہ گیا شہر کے وسط میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کا پرائمری حصہ بلڈنگ سے محروم ہے سالوں قبل بننے والے کلاس رومز کو نئے بنانے کے لئے3سال قبل مسمار کر دیا گیا تھا مگر بعد میںکوئی کمرہ تعمیر نہ گیا شہریوں نے بچوں کے بیٹھنے کے لئے عطیہ کے طور پر ایک کمرہ بنا کر دیا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی چھت اور دیواریں بھی بوسیدہ ہوچکی ہے جس میں سامان رکھنے کے ساتھ ساتھ کلاس بھی لگائی جاتی ہے کمرہ کی چھت گرنے سے کسی وقت بھی بڑا سانحہ رو نما ہو سکتا ہے سکول میں بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے سخت گرمی اور دھوپ میں بچے درخت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور ایک درخت کے نیچے ہی پانچ کلاسیں لگائی جاتی ہیں جیسے جیسے سورج کی دھوپ آتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کلاسوں کو بھی گھما دیا جاتا ہے اور اگر بارش آجائے تو یا توبچوں کو چھٹی کر دی جاتی ہے یا تمام طلبا اور ساتذہ سکول میں بنی مسجد میں پناہ لے لیتے ہیں جبکہ سکول میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے صرف ایک میل اور ایک فی میل ٹیچر تعینات ہونے کے ساتھ کوئی بھی عملہ نہیں ہے ہیڈ ماسٹر بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مالی اور چوکیدار کے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے بچوں اور اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے سکول میں سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی نتیجہ سو فیصد رہا ہے اس لئے ہمارے سکول میں وزیر اعلی نوٹس لیتے ہوئے فوری بلڈنگ کی تعمیر کروائیں اساتذہ نے بتایا کہ جب ہم لوگوں کو قائل کر کے بچوں کو سکول میں داخلہ کے لئے لاتے ہیں تو والدین بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے بچے واپس لے جاتے ہیںاور موجودہ بچوں کے والدین بھی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول میں نہ بھیجنے کا سوچ رہے ہے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے نشاندہی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سی ای او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فی الفور سکول کامعائنہ کرنے کا حکم دے دیا مگر متعلقہ افسران کے پاس ٹائم نہ ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا حکم روایتی سستی کی نذرہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار )عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تایا جان عبدالمجید میو بقضائے الہی سے انتقال فرماگئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی مورخہ 23-4-2017بروز اتوار بوقت دس بجے دن نواحی چک نمبر675/16گ ب میں ہوگی جس میں ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت عام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سول ہسپتال پیرمحل میں الٹرا سائوند مشین سرے سے نایاب شہری بازار سے مہنگے داموں الٹر اسائونڈ کروانے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے مختص کیے گئے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئی مگر سول ہسپتال پیرمحل میں اپ گریڈنگ کے باوجود تمام سہولیات کا فقدان ہے ایک سال سے لیڈی ڈاکٹر نہ ہے ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن بند کردیے گئے الٹر اسائونڈ مشین سرے سے نایاب ہونے کے باعث مریض بازار سے مہنگے داموں الٹراسائونڈکروانے پرمجبور ہے ڈینٹل یونٹ موجودہونے کے باوجود مریضوں کی سہولت کے لئے کوئی بھی ضروری ادویات موجود نہ ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں آپریشن سمیت الٹراسائونڈ کی سہولیات فراہم کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) علامہ اقبال نے جمہوری عمل کو روحانی اقدار کے تابع قراردیتے ہوئے مغربی جمہوریت کو شہنشاہیت کا متبادل قراردیا مغرب نے جمہوریت کو شہنشاہیت کے پردے میں چھپارکھا ہے اسلام کا مقصودروحانی جمہوریت ہے شاعرمشرق نے اپنے افکا رکی بدولت دریا کو کوزے میں بند کردیا ان کی نظر مشرق مغرب کے تمام فلسفوں اور سیاسی نظریات پر تھی ا ن تجربات کی روشنی میں انہوں نے قوم کی راہنمائی کرتے ہوئے عملی راہ متعین کی مگر آج ہم نے فکر اقبال سے روگردوانی کرکے مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار غلام شبیر وڑائچ ضلعی راہنما پاکستان عوامی تحریک نے حکیم الامت علامہ محمداقبال کے یوم وفات کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا قوموں کے عروج میں دانشوروں مفکروں کا اہم حصہ ہوتا ہے علامہ محمد اقبال نہ صرف برصغیر پاک وہند کے عظیم شاعر تھے بلکہ امت مسلمہ کے مفکراور قرآن کے عظیم داعی بھی تھے انہیں مفکر پاکستان مصورپاکستان ، مبشر پاکستان ہونے کا اعزا زحاصل ہوا انہوںنے کہا علامہ محمد اقبال نے خودی کے فلسفہ کی بدولت انسان میں عزت وقار کو بلند تر کردیا حق گوئی بے باکی کو اپنا شعار اپنانے کی تلقین کی عملی زندگی سے انسان جزاسزا کا مستحق ٹھہرتا ہے انسان اپنے عمل کردار کی بدولت فرشتوں سے افضل تر بن جاتا ہے مرد کامل کا تصور فرد کی انفرادی یکتائی کی ترجمانی کا حامل ہے علامہ اقبال نے انسان کی اصلیت واضح کردی کہ یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے انہوں نے کہا علامہ اقبال نے مغربی نظام تعلیم کی حقیقت واضح کرتے ہوئے اس غلامانہ نظام تعلیم کے نتائج اور ہولناکیاں اپنی ملت کے سامنے رکھ دیںجس میں مغربی تعلیمی پالیسی کی بدولت برصغیر میں ملت اسلامیہ کے مستقبل کی تخلیق کاری لارڈ میکالے کی فکری تخم ریزی سے متوقع اگنے والی فصل کی ہولناک اثرانگیزی کو عیاں کرکے رکھ دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی نعیم اختر جانباز ، ڈاکٹر فرحان لودھی ، رانااحمدر ضا خان ایڈوکیٹ چوہدری عبدالرحمن ، حسن جلیل طاہر ،، علی اکبر ، ، حسن عدیل طاہر۔ ، خالدمحمود ،رانامحمدا شرف ۔ سہیل سرور ، غلام علی ریاض مہروی قاری محمدیونس چشتی نوراحمد نور قاری محمدصدیق مہروی حسن جلیل طاہر حافظ رضوان محمدجاوید قادری سید محمدعدیل بخاری بھی موجود تھے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پانامالیکس پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیر اعظم کے کردار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پانامالیکس کے کیس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن اور جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنماپاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہاکہ عدالتی کمیشن اورجے آئی ٹی کے بنانے سے پانامالیکس کیس کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ثابت ہوجائے گا پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے۔کرپشن سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔کرپشن کے خاتمے کے لیے انشاء اللہ سپریم کورٹ کایہ فیصلہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس کیس میں وزیر اعظم کی فیملی سمیت دیگر پاکستانیوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔احتساب سب کا اور بلاامتیازہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت باہر بھجوائی ہے ان کو عدالتی کمیشن میں پیش کرکے قرارواقعی سزاملنی چاہئے۔
پیرمحل (نامہ نگار )عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تایا جان عبدالمجید میو بقضائے الہی سے انتقال فرماگئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی مورخہ 23-4-2017بروز اتوار بوقت دس بجے دن نواحی چک نمبر675/16گ ب میں ہوگی قرآن خوانی میں شامل ہوکر اجر عظیم حاصل کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سول ہسپتال پیرمحل میں الٹرا سائوند مشین سرے سے نایاب شہری بازار سے مہنگے داموں الٹر اسائونڈ کروانے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے مختص کیے گئے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئی مگر سول ہسپتال پیرمحل میں اپ گریڈنگ کے باوجود تمام سہولیات کا فقدان ہے ایک سال سے لیڈی ڈاکٹر نہ ہے ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن بند کردیے گئے الٹر اسائونڈ مشین سرے سے نایاب ہونے کے باعث مریض بازار سے مہنگے داموں الٹراسائونڈکروانے پرمجبور ہے ڈینٹل یونٹ موجودہونے کے باوجود مریضوں کی سہولت کے لئے کوئی بھی ضروری ادویات موجود نہ ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں آپریشن سمیت الٹراسائونڈ کی سہولیات فراہم کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) عوامی حکومت ہر ضلعی صوبائی اور وفاقی سطح پرملک بھرمیںزرخیز آباد زمینوں پر تعمیر ہونے والی سکیموں ، پلازوں ، کالونیوں کو ختم کریں اور خلاف قانون قرار دیکر ان پر فصلیں اگائی جائیں غذائی بحران پر بھی قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک میں زرخیزی اور ماحولیاتی آلودگی کم ہو، اگر اب یہ فیصلے نہ کیے گئے تو پھر یہ بحران پاکستان کوقحط سالی کی طرف لے جائیگا ، ان خیالات کا اظہارچوہدری محمداسلم تاج سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حکمران مثبت اقدامات سے بحران پر قابوپاسکتے ہیں ملک کودرپیش سب سے اہم سماجی رفاعی مسئلہ ہے۔ پاکستان زرخیز ملک ہے جس کا زیادہ ترانحصارزراعت پر ہیںسابقہ حکومت نے ایسے حالات پیداکردیے کہ لوگوں نے لالچ میں آکر زرخیز زمینوں پر آبادیوں کا لونیاں ، پلازے ، چھائونیاں بناڈالی اپنے ملک کی زرعی زمین کوتنگ کردیا حالانکہ جاپان جیسے ممالک نے مصنوعی فارمنگ سے اپنے ملک کی بنجرزمین کو قابل کاشت بناڈالا اب بھی وقت ہے حکمران ، اپوزیشن ارکان مل کر قانون بنائیں کہ آباد زرخیز زمینوں پر نہ تو کوئی کالونی پلازہ ، چھاونی بنائی جائے گی بلکہ بنجر زمینوں ، غیر آباد علاقوں میں یہ سکیمیں بنا کر ان زرخیز زمینوں سے فصلیں حاصل کی جائیں ، 40سال میں کتنی زرخیز زمینیں ان سکیموں کی نذر ہو کر ختم ہوئیں جن سے ہم ہر سال لاکھوں من گندم ، سبزیاں چاول حاصل کرتے تھے ، اور اب بھی وقت ہے کہ ہر ضلعی صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے علاقے میںزرخیز آباد زمینوں پر تعمیر ہونے والی سکیموں ، پلازوں ، کالونیوں کو ختم کریں اور خلاف قانون قرار دیکر ان پر فصلیں اگائی جائیں ، زیادہ سے زیادہ درختوں کو لگایا جائے تا کہ زرخیزی اور ماحولیاتی آلودگی کم ہو وہاں اس بحران پر بھی قابو پایا جا سکے ، اگر اب یہ فیصلے نہ کیے گئے تو پھر یہ بحران پاکستان کوقحط سال کی طرف پہچائے گا ارباب اختیارکو ملک و قوم کے وسیع ترمفادمیں اقدامات کرنے ہونگے تاکہ موجودہ غذائی بحران کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پرقابوپایاجاسکے