پیر محل کی خبریں 22/1/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

Pir Mahal

پیر محل ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں پر کم عمربچوں کی مشقت کے خاتمہ کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھکی طرف سے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کمالیہ روڈ غوثیہ بھٹہ خشت ،قاضی برکس بھٹہ خشت پر اچانک چھاپے مارکر چائلڈ لیبر پر پابندی کے سلسلہ میں عملدرآمد کروانے کے لیے سخت ہدایا ت جاری کی جس میں مزدوروں کو اپنے بچوں کو سکو ل داخل کروانے اور 15سال سے کم عمربچوں سے مزدوری کروانے پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی چک نمبر690/32گ ب اور چک نمبر689/31گ ب میں دوبھٹہ خشت مالکان کوچائلڈ لیبر پر عملدرآمد نہ کروانے پر نقد جرمانے عائد کیے اور کسی قسم کی خلاف ورزی پر مقدما ت سمیت بھٹہ خشت سیل کرنے کی وارننگ دی انہوںنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹوں کے خلاف فوری اوربلاامتیازکارروائی کی جارہی ہے اوراس قانون پرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدورکے بچوں کوسکول داخل کرانے اوران کووظیفہ جاری کرنے کاپروگرام مرتب کرلیاگیاہے لہٰذابھٹہ مالکان اوروالدین بچوںسے بھٹوں پرمشقت لینے سے اجتناب برتیں بصورت دیگرقید وجرمانے کی سزاکے ساتھ بھٹہ سیل کردیاجائے گا۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا سیکورٹی خدشا ت کے پیش نظر پرائیویٹ سکولوں کالجز کادورہ سیکورٹی گارڈ تعینات نہ کرنے والے اداروں کو سیل کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل اور گردونواح میں واقع جناح اسلامیہ کالج پیرمحل فاران کالج ، اقراء ڈگری کالج ، سکالرز گرلز جناح سکول سمیت پرائیویٹ سکولز کالجز پر اچانک چھاپے مارکر سیکورٹی کی صورتحال کو چیک کرتے ہوئے سکول کالجز مالکان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکورٹی کی ناقص صورتحال پر ادارے سیل کرنے کی وارننگ جاری کی اس موقع پر انہوںنے مین گیٹ سکول کالجز اوقات میں گیٹ مکمل طورپر بند رکھنے اورسکولز وکالجز کی چھت پر مسلح سیکورٹی گارڈ رکھنے کا حکم دیا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سکول وکالجز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی حکومتی سیکورٹی پلان کی خلاف ورزی پر سکول کالجز کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پیرمحل نادرا آفس کا دورہ عوام کی لمبی قطاروں کو سخت نوٹس سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم جاری تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اچانک نادرا فس پیرمحل کا دورہ کیا اور نادر ادفتر میں مردخواتین کی لمبی قطاروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پیرمحل نادرا آفس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے نادرا انچارج کو ہدایات جاری کی نادرا انچارج نے دفتر میں جگہ کی کمی اور عوام کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ڈی ایم او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نشاندہی کی جنہوںنے وفاقی ادارہ ہونے کے پیش نظر نادرا انچار ج اور عوام کی شکایت کو مجازاتھارٹی کے علم میں لانے کا عندیہ دیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) اساتذہ طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک کو ایک بااخلاق اور سلجھی ہوئی نوجوان نسل اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کرسکے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسرحافظ محمد نجیب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل /ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسرحافظ محمد نجیب،ای ڈی اوایجوکیشن رائوعتیق احمد،ڈی ٹی ایس ہیڈرفعیہ سلطانہ،ڈی اوسیکنڈری محمد اکرم چوہدری ، ڈپٹی ڈی او زنانہ ٹوبہ راحیلہ شکیل ،ڈپٹی ڈی او زنانہ کمالیہ نسرین اختر اوراے ای اوز موجود تھے۔ڈی سی او عامر اعجاز اکبرنے کہاکہ طلبہ اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی آبیاری کے لئے حکومت پنجاب نے گراں قدرفنڈزفراہم کئے ہیںاور اس فنڈ کے صحیح استعمال کو یقینی بنایاجائے اساتذہ تمام سکولوں میں فراہم کردہ سہولیات کو فی الفور مکمل کریں۔انہوں نے خبردارکیا کہ جن سکولوں میں پینے کے پانی،بجلی اورٹوائلٹ بلاک کی سہولت فنکشنل نہ ہوئی ان سکولوں کے سربراہان کو فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ سکولوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے ہدائت کی کہ افسران سکولوں کے معائنہ کے لئے باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ غیرحاضری کے عادی اور کام نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروغ داشت نہیں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں شروع ہونے والے ارلی چائلڈ ایجوکیشن پرگرام کے تحت نچلی سطح پر طلبہ کے سکولوں میں داخلہ کو بڑھایا جائے اور اساتذہ اس پروگرام کے ذریعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پنجاب بھر میں رول ماڈل کا درجہ دینے کے لیے کردار اداکریں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسرحافظ محمد نجیب نے اجلاس میں بتایا کہ ای سی ای پراجیکٹ کا پہلہ مر حلہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی تمام ترقیاتی کاموں پر جلدی سے کام جاری اور ان سکیموں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔

پیرمحل ( نامہ نگار )اشتہاری مجرم کو فرار کروانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،تھانہ اروتی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اغواء کے ایک مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم فخر عباس عرف فخری کی گرفتاری کیلئے چک نمبر 762گ ب کے قریب پیر محل روڈ پر کراچی ہوٹل پر چھاپہ مارا ،تو مجرم کے ساتھ موجود اسکے بہنوئی فیض علی نے سرکاری پولیس گاڑی کو آتا دیکھ کر شور مچا دیا ،جس پر اشتہاری مجرم فخر عباس فرار ہوگیا ،فیض علی نے اشتہاری مجرم کو پناہ دیکر ،کھانا کھلا کر اور فرار ہونے میں مدد کرکے جرم کا ارتکاب کیا ،جس پر اروتی پولیس نے فیض علی کے خلاف زیر دفعہ 216ت پ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ،تاحال اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔