پیرمحل کی خبریں 26/10/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) حکومت عوام اور زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے نہری پانی بندہونے سے کھیکیا ذیل کی سونا اگلتی زمینیں بنجرہو رہی ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین عوام لیگ ( ن) مہر ریاض فتیانہ نے میجر ندیم شہزاد رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا زیادہ دیر تک کرسی اقتدار پر رہنالوٹ مار کو فروغ دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ نہر کھیکیاذیل کی سونااگلتی زمینں بنجر جبکہ ترشادہ پھلوں کے باغات سوکھے کاشکار ہوچکے ہیں اگر حلقہ کے لوگ 2013کے انتخابات میں مجھے کامیاب کرواتے تو حلقہ کے بیشتر دیہات کو سوئی گیس کی سہولت فراہم ہو چکی ہو تی انہوں نے کہاکہ ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والے عوام کو درپیش مسائل کروانے کی صلاحیت نہیں رکھتے غریب لوگ حصول انصاف کے لئے خوار جبکہ پڑھےلکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگری اٹھائے روزگار کے لئے خوارہوکر رہ گئے ہیں ۔اس موقع پر میجر(ز) ندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، حاجی شریف، حبیب الرھمن شاہد، عبدالخالق ، محمد اسلم جٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) جعلی بوگس ڈرائیونگ لائسنس بناکر عدالت سے ضمانت کروانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ظفر اقبال ولد اللہ بخش قوم نوناری چک نمبر755گ ب تحصیل پیرمحل کے رہائشی کے دوبیٹے محمد مبین ظفر عمر سات سال محمد وقار عمر نوسال پسران ظفر اقبال اور بھتیجا محمد فیضان عمر 8سال اپنے گھر سے بلال مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جارہے تھے کہ پیچھے سے سفیدر نگ کار نمبریLEE8006جس کو محمدا متیاز ولد رستم علی قوم میوراجپوت ساکن چک755گ ب نے تیزرفتاری سے کار بچوں پر چڑھادی جس سے دوبچے محمد مبین او فیضان موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تیسرا بچہ محمد وقار شدید زخمی ہواجوکہ ہسپتال میں جاکر دم توڑ گیا تھا محمد امتیاز ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر89زیر دفعہ322ت پ تھانہ اروتی درج ہوا محمدا متیاز ولد رستم علی قوم میوراجپوت نے ڈرائیونگ لائسنس نمبرCOU9022 خیرپور ٹامیوالی سکھرسے جاری کرواکر عدالت سے ضمانت کروالی جوتصدیق پر جعلی ثابت ہوا جس پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 420/468/471ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) گنجائش سے زیادہ توڑی لوڈکرکے تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق وحیداحمد ASIمعہ ملازمان بسلسلہ ٹریفک ڈیوٹی غویثہ چوک میں محمد حسین ٹرالی ٹریکٹر خطرناک طریقہ سے توڑی لوڈکرکے انتہائی تیزرفتاری سے چلا رہا تھا کہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کوڈرائیور سمیت اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے قیام سے پیرمحل تحصیل کے لیے ترقی کی راہیں ہموارہوں گی پیر محل تحصیل کا دیرینہ خواب پورا ہونے سمیت عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحلنے اپنے بیان میںکیا انہوں نے کہا خادم بن کر عوام کی خدمت کرنا میر ی ترجیحات میں شامل ہے عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ عوام ہی میرے لئے سرمایہ حیات ہے۔ علاقے کی تعمیر وترقی فوری مسائل کا اپنی مد دآپکے تحت حل میری اولین ترجیح ہے۔ حلقہ کے عوام نے جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ا نشاء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار اد اکریں گے۔ اور باہمی مشاورت سے کام کریں گے۔ بلا تفریق اور بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے جس کیلئے ہم سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے۔ کہ علاقہ کے عوام علاقائی اور عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) تحصیل کونسل کمالیہ نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی سابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا پیرمحل جنرل بس اسٹینڈکے ساتھ متبادل بس سٹینڈ ختم کروانے کا حکم ایک سال گذرنے کے باوجود متبادل غیر قانونی بس اسٹینڈ ختم نہ کروائے جاسکے کسی بھی وقت دہشت گردی کا واقعہ رونماہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے اندر وسیع جگہ اور اے سی روڈلائنر کو بیس الاٹ ہونے کے باوجودلاری اڈا سے باہر متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاقائم کرکے ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے کھلی جگہ پر بسیں کھڑی ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بھی دہشت گردی کا سانحہ رونما ہو سکتا ہے سابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے دورہ پیرمحل کے دوران پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاختم کرنے کا آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم دیا جنہوںنے اے سی روڈ لائنر کو لاری اڈا گیٹ پر بنائے گئے موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کردیا جس سے جنرل بس سٹینڈ پر آنے جانے والی دونوں اطراف کی ٹریفک بلاک ہونے لگی ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے لاری اڈا پیرمحل کا دورہ کرکے موقع پر ای ڈی آر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی ڈی اوآرکمالیہ اور تحصیل میونسپل آفیسرکمالیہ کو اے سی گاڑیاں سمیت ہر روٹ کوجانے والی گاڑیوں کو ایک ایک بیس منٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھاجس پر عملدرآمد کی بجائے تحصیل کونسل کمالیہ نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ نے اے سی روڈ لائنر کو دوبارہ جنرل بس سٹینڈ سے باہر نکال کر دہشت گردوں کے لیے راہ ہموار کردی سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ۔ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام اے سی روڈلائنر کو جنرل بس سٹینڈ جہاں پر ان کے بیس موجود ہے پر منتقل کیاجائے تاکہ کسی بھی وقت سیکورٹی کے پیش نظربڑے سانحہ سے بچنے کے ساتھ شہرکو آنے جانے والی روڈز پر ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل سے نجات مل سکے جنرل بس سٹینڈ کے اندر فرضی بیسمنٹ کو منسوخ کرکے نئے سرے سے ٹرانسپورٹر زکو الاٹ منٹ کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہدا نے پاکستان کے آنے والے ہر بہترین کل کیلئے اپنی آج قربان کیاجسے عوام کبھی فراموش نہیں کریگے بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار میاں طارق کوٹلی والے مرکزی صدرانجمن تاجران نے اپنے ایک بیاں میں کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ دشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل صفایا کرنے کا پختہ عزم کرچکی ہے۔ قوم کا اتحاد اور اتفاق دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گاآخری دہشتگرد کے خاتمے تک ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جارہی ہیں۔پاکستانی قوم قومی سلامتی کے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (پیرمحل میاں اسد حفیظ) کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 60 سے زائد جوانوں کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ ہے ان خیالات کا اظہار شہری کی سماجی سیاسی شخصیات چوہدری امان اللہ، اظہار الحق، عبدالغفار، اسرار احمد پھلوری ، میاں اسد حفیظ، شیخ محمد اکرم نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ہی ملک کیلئے ناسور ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں حکومتی رکاوٹوں کو دور کر نا ہوگا ورنہ امن کو خطرہ موجود رہے گا ،دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نے کیلئے حکمرانوں کواب ذاتی تعلقات اور خاندانی تجارتی مفادات سے بالا تر ہو کر سفارتی سطح پر جنگ لڑ نا ہوگی، ورکنگ باﺅنڈی پر بھارتی فائر نگ سے3افراد کی شہادت بھی بدترین دہشت گردی ہے بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑادشمن ہیں ،تحر یک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے،2نومبر کو پر امن احتجاج کے ذریعے ملک میں احتساب کی جنگ کافیصلہ کن آغاز کیا جائیگا۔