پیرمحل کی خبریں 25/9/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی نے ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرکی زندگی اجیرن کردی، تعلیمی امور کی بجائے سکولز کے معائنے ، خود کام کرنے کی بجائے اپنے دفتر کا تمام کام لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرکے ذمے لگارکھا ہے ڈپٹی ڈی او سیکنڈری منیر الحسن شاہ نے دفتر ی امور انجام دینے کی بجائے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیکچر ز سے کمائی کرنا شروع کردی اساتذہ اور لائزنگ آفیسران سے ہتک آمیز سلوک ، اور بخشش نہ دینے پر غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر اساتذہ کو ذلیل کرنا شروع کررکھاڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور اور ای ڈی او ایجوکیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر ، جوکرنا ہے کرلو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا محمد امین بھٹی کا اساتذہ کو کورا جواب ،،فی الفور ڈی اواور ڈپٹی ڈی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو محکمہ بدر کیاجائے ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران وہیڈماسٹر صاحبا ن کا مجاز اتھارٹی سے مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی جو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میںمئی2016کو تعینات ہوئے چار ماہ کے اندر ضلع بھر کے ہیڈماسٹر ز صاحبان کو تعلیمی امور انجام دلوانے کی بجائے اپنے دفتر کا کلرک اور چپراسی بنارکھا ہے اپنے دفتر کے تمام امور خود کرنے یا اپنے ماتحت ڈپٹی ڈی او سیکنڈری منیر الحسن شاہ سے کروانے کی بجائے لائزنگ آفیسران / ہیڈماسٹرجس کے ذمہ 15سکول ہوتے ہیں ڈیٹا جمع کرنے پر لگارکھا ہے جس سے ضلع بھر کے تمام ہائی سکولز کے ہیڈز کی توجہ اپنے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی بجائے دفتری امور کی طرف ہے کوئی بھی سربراہ ادارہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو ادانہ کرپارہاہے جس کابراہ راست اثر طالب علموں کی تعلیم پر ہورہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی اور ڈپٹی ڈی ای او مال پانی بنانے کے لیے ضلع کے اس سکول کامعائنہ کرتے ہیں جس کو ٹارگٹ کرنا ہوعلاوہ ازیں براہ راست کسی بھی سکول کی ڈاک وصول نہیں کرتے بلکہ تمام ڈاک لائزنگ آفیسران کو وصول کروائی جاتی ہے جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمدامین بھٹی نے بذریعہ تحریر تمام لائزنگ آفیسران کودے رکھا ہے ڈی ای او کے دفتر کی تمام برانچز کا عملہ فارغ موجیں مار رہاہے جبکہ کوئی استاد انفرادی کام کروانے کے لیے آتا ہے تو اس کی جیب خالی کرلی جاتی ہے جس کاباقاعدہ حساب دفتر کے کیئر ٹیکر اور بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر کے ذمہ ہے دفتری اوقات میں تین ٹائم چائے اور فروٹ ایک ٹائم پر تعیش کھانا کا خرچ جمع کر واکرکوئی بھی استاد اپنے انفرادی کیس کو آگے ارسال کرسکتاہے سکول ٹائم کے بعد تمام لائزن سکولز کو پابند رکھا جاتاہے اور سنیارٹی لسٹ کی تصدیق کروائی جاتی ہے اساتذہ سے ناروا سلوک غیر قانونی اور غیر انسانی احکامات کے ذریعے ضلع بھر کے اساتذہ کی تذلیل معمو ل ہے اساتذہ ضلع بھر کے لائزنگ آفیسران وہیڈماسٹر صاحبا ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سپیشل سیکرٹری تعلیم ، سمیت مجاز اتھارٹی کو دی گئی درخواستوں میں دونوں افسران کو محکمہ بدرکرنے کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) زیر حراست ملزم سے کلاشنکوف برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر حراست ملزم محمد خاں عرف سدی خاں ولد فاضل قوم مارتھ سکنہ اضافی آبادی چک نمبر716 گ ب سے دوران تفتیش رائفل سیون ایم ایم برآمد کرکے جرم 2A-AO 13/20/65 ترمیمی اسلحہ آرڈیننس پنجاب 2015ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوران گشت محمد حسین ولد شکور احمد قوم گوندل سکنہ 762گ ب سندھیلیانوالی کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور بر آمد ہ کرکے مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) لاکھوں روپے کی مونجی لے کر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق طارق محمود ولد محمد حنیف قوم رحمانی سکنہ گلی سردار محمد الہ آباد تحصیل چونیاں ضلع قصور نے جنید اختر ولد جاوید اختر قوم میو سکنہ چک 675/16گ ب تحصیل پیرمحل سے مونجی مالیت نو لاکھ اٹھانوے ہزارروپے خرید کرکے چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر جعلی نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے بوگس چیک پر مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) دوران گشت گاڑی سوا ر افراد سے بھاری مقدار میں شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت بائی پاس پیرمحل بھسی روڈ پرگاڑی نمبری 1106/MNسندھیلیانوالی کی طر ف سے آئی جس کو تھانہ پیرمحل پولیس نے چیک کیا تودس لیٹر شراب برآمد ہوئی موقع پر دوملزمان محمد اقبال ولد دلبر حسین قوم میر عالم سکنہ موضع درگاہی پور سندھیلیانوالی تحصیل پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد ناصر ولد باقر علی قوم آرائیں سکنہ موضع شاہ پور کو گرفتارکرکے منشیات ایکٹ کے تحت درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پولیو ویکسیئن کے دوقطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں بچوں کو پولیو سے بچائے کے لیے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے کر اپنے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ چوہدری ریاض الحق، ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل کوآرٹر پیرمحل میں پولیو مہم کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بتلایا کہ پیرمحل تحصیل میں75387بچوں کو پولیو کی ویکسیئن پلانے کے لیے 183پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی جس کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او کی نگرانی میں33ایریا انچارج ، اور15یوسی ایم او انچارج مقرر کیے گئے ہیں ڈاکٹرہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری کے لیے بچانے کے لیے والدین کو ویکسین کے دوقطرے پلانا قومی فریضہ ہے جس سے بچہ عمر بھرکی معذوری سے بچ سکتا ہے میڈم نازیہ ظفر کمیونکیشن آفیسر کامنیٹ سٹاف نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے صحت مند معاشرے سے ملک کی بقاء ہے ملک وقوم کے کل کو پولیو کے دوقطرے پلاکر محفوظ بنایاجاسکتا ہے اس موقع پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بچوں کو پولیو کی ویکسئین پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے تمام ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی سکول اوقات میں تبدیلی کے پیش نظر صبح نوبجے تک سکولوں میں بچوں کو قطرے پلائیں اس موقع پر محمد عابد فوڈ انسپکٹر ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹرسمیت سینکڑوں ایل ایچ ڈبلیو ورکرز نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) اولیائے کاملین کے آستانے اِس مخلوقِ خدا کی بوسہ گاہ ہیںکہ یہ مُٹھی بھر مٹی کو پل بھر میں کیمیاء بنانے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں اور انہی کی توجہ کاملہ سے بہت گم کردا راہ لوگوں نے ہدایت کی راہ پائی ،اِن خیالات کا اظہار معروف علمی روحانی شخصیت حضرت خواجہ پیر قمر الشکور احمد قادری نے دربار شکوری کمالیہ میں منعقدہ سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ شکوریہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ قبلہ صوفی خدا بحش نور کے دوروزہ سالانہ 38ویں عظیم الشان عرس مبارک کی آخری تربیتی نشست کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ عشقِ رسول ۖسے سرشار ہو کر اسلام کی روشن تعلیمات کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا جن کی بدولت آج یہ خطہ اسلام کی شمع سے روشن و منورہے ،اُنہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین صوفیائے کرام نے عارفانہ کلا م کے زریعے برصغیر پاک و ہند میں جس طرح اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے لازوال کردار ادا کیا ہے اُنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،اُنہوں نے کہا کہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام امن و سلامتی اور محبت و آشتی کا پیغام ہے اس کے ذریعے آج ہم بھی پُر امن معاشرے کی تکمیل کر سکتے ہیں ،قبل ازیںصاحبزدہ محمد مصطفی شکوری نے تلاوتِ کلام ِ پاک سے عُرسِ مقدس کی تقریب کا آغاز کیا اور صاحبزادہ محمد حسین مجتبیٰ شکوری نے ہدیہء عقیدت بحضور سرورِ کونین پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ،میاں عبد الرئو ف ،ملک محمدخلیل ، محمد افضل نو شا ہی اور محمد قبال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لازوال اقدار کو اُجاگر کرنے اور مسلم اُمہ کو ذلت سے نکالنے کے لئے دامنِ مصطفی ۖ تھامنے پر زور دیا اور کہا کہ اولیاء عظام کے مزارات انوارِ تجلیات کے مراکز ہیں اِن کی سنہری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کوسنوارنے کے ساتھ ساتھ اپنے قلوب و اذہان کی پراگندا نالیوں کو روشن و منور کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور سیرت النبی ۖ کو تعلیمی اور سماجی نظام کے طور پر سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قیامِ ِ پاکستان کے وقت اگر مشائخ روحانی طاقت فراہم نہ کرتے تو شاید پاکستان نہ بنتا پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور اِس کے قیام میں اولیاء اللہ کی دعائیں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں روحانیت کی طرف آنا ہوگا اور ہمارے مسائل کا حل بھی مشائخ کی طرف رجو ع کرنے اور اُن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے،آخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی،آپس میں امن و آشتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔