پیرمحل کی خبریں 2/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) جو علم و ہنرسے بہرہ ور نہیں انہیں تعلیم و ہنر فراہم کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔ ہماراخواب ہے کہ ہماری قوم کے بے روزگار مرد و خواتین ہنر سیکھ کر ملک و قوم کی خد مت اورترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار میاں انوارالحق ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی ، میاں عبدالستار صدر بورڈ آف منیجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ ٹوبہ ، چوہدری خالد سردارچیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، وقا ص چوہدری پرنسپل ، بشیر ربانی نے پیرمحل میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے سالانہ تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا میاں انوارالحق ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی نے کہا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پیرمحل میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طالبات میں ہنرمندی کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ پیرمحل کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے میاں عبدالستار صدر بورڈ آف منیجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا ادارے کا نصب العین ہے کہ مر دخواتین تعلیم کے ساتھ کسی نہ کسی ہنر سے بھی واقف ہواس ادارے سے پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرکے لوگ اپنا ذاتی کاروبارشروع کرتے ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں جو کہ صرف نصابی تعلیم سے ممکن نہ تھا .اس ادارے کے قیام سے نوجوان بچے اور بچیاں یہاں سے ٹریننگ لے کار ہنر مند ہوجاتے ہیں اور اپنے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیںوقا ص چوہدری پرنسپل نے خطاب میں کہا . ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کپڑوں کی سلائی ، کڑھائی ،گھریلو بجلی کے سامان کی مرمت موبائل اور اور کمپیوٹر ریپیرنگ وغیرہ کی تعلیم دے رہے ہیں .چوہدری خالد سردارچیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے کہا کہ قوم کے معماروں نے اپنی صلاحیتوں کو انتہائی خوبصورت انداز سے پیش کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کے خواتین ہر گز مردوں سے پیچھے نہیں ہیںتقریب میں طلبہ اساتذہ میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے ۔میاں انوارالحق ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی ، میاں عبدالستار صدر بورڈ آف منیجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ ٹوبہ ، چوہدری خالد سردار ، وقا ص چوہدری پرنسپل ، بشیر ربانی ، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین سمیت کونسلر ز نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بلڈنگ کا سنگ بنیادرکھا اور چوہدری خالد سردارچیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے اپنی ذاتی گرہ سے ایک کمرہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو تعمیر کرکے دینے کا اعلان کیا اس موقع پرووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے طلبہ طالبات کے بنائے ملبوسات کی نمائش کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کا گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن مقرہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر نقد جرمانے عائد کیے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ناقص اور غیرمعیاری اشیاء مقرہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون دودکانداروں شہزاد شبیر ولد شبیرعلی چک761گ ب اور لطیف احمد ولد ابراہیم ساکن سندھلیانوالی کو ہزاروں روپے نقد جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول پالیا اور تمام پرائس مجسٹریٹس کو ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی
پیرمحل (نامہ نگار ) قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ،،نادر ا ،،کی بیان حلفی اوتھ کمشنر کی بجائے درجہ اول مجسٹریٹ سے تصدیق کی شرط سائلین اور عدالت کے لیے درد سر بن گئی ہائی کورٹ نے اوتھ کمشنر کو نامزد کرکے تصدیق کے اختیارات دیے نادرا نے اختیار ات پر عدم اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے خود ساختہ قانون جاری کرکے سائلین اور عدالتوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا تفصیل کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر تبدیلی نام اور تبدیلی اڈریس اور معمولی سے معمولی غلطی کی درستگی کے لیے نادرا نے بیان حلفی جمع کروانے کی شرط عائد کررکھی ہے جس کو نادرا میں تعینات ملازمین بیان حلفی کو اوتھ کمشنر جس کو ہائی کورٹ نے باضابطہ طورپر نامزد کرکے بیان حلفی کو تصدیق کرنے کا اختیار دے رکھا ہے کی بجائے علاقہ مجسٹریٹ سے تصدیق کروانے کی شرط عائد کرکے نہ صرف سائلین کے لیے مشکل پید اکردی بلکہ عدالتوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا حاجی اللہ دتہ نے نادر اکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بیان حلفی پر علاقہ مجسٹریٹ کی تصدیق کی بجائے اوتھ کمشنر کی تصدیق کو قبول کیا جائے تاکہ سائلین اور عدالت پر اضافی بوجھ ختم ہوسکے