پیرمحل کی خبریں 31/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل کی قدیم تعلیمی درس گاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کو ایکسی لینسی سکول کا درجہ دینے کی بجائے متبادل جگہ پر ایکسی لینسی سکول تعمیر کیاجائے حاجی اللہ دتہ، محمد خالد ایم اے سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پیرمحل کی قدیم تعلیمی درس گاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کو ایکسی لینسی سکول کا درجہ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہے سکول میں اس وقت 37سوکے قریب طالب علم اور ایک سو کے قریب اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں سکول کی عمارت جوکہ قیام پاکستان سے پہلے سے تعلیم کا مرکز ہے اس سکول کو ایکسی لینسی سکول کا درجہ دے کر نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جبکہ پرانی عمارت کو ختم کردیاجائے گا سکول میں 37سو طلبہ کو فارغ کرکے اس کے جگہ پر ایک ہزار طلبہ اور منتخب اساتذہ کو تعینات کیاجائے جس سے نہ صرف 27سو طلبہ تعلیم سے فارغ ہوجائیں گے بلکہ قدیم درس گاہ جو کہ 75سال سے لاکھوں طلبہ کو تعلیم سے فیض یاب کرکے مختلف شعبہ جات میں ماہرین دے چکی ہے کا صفایا ہوجائے گا پیرمحل شہر میں وسیع سرکاری اراضی موجود ہے جس پر ایکسی لینسی سکول قائم کیاجاسکتا ہے اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کو بھی اسی طرح قائم رکھنے سے 37سو طلبہ کا مستقبل بچ سکتا ہے جن کا تعلق زیادہ تر متوسط گھرانوں سے ہے فارغ ہونے والے طلبہ ایکسی لینسی سکول بننے سے مکمل طورپر تعلیم سے فارغ ہوجائیں گے حاجی اللہ دتہ ، محمد خالد ایم اے سمیت سماجی وفلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل کی قدیم تعلیمی درس گاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کو ایکسی لینسی سکول کا درجہ دینے کی بجائے متبادل جگہ پر ایکسی لینسی سکول تعمیر کیاجائے تاکہ ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل بچ سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل( نامہ نگار ) : بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق عرف پوگا گرفتار بھاری مقدار میں چرس اور ولائتی شراب ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق احمد کھرل نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 719 گ ب میں بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق عرف پوگا کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور ولائتی شراب 10ضرب کارتوس بندوق12بور ، 10ضرب گولیاں پسٹل30بور برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل(نامہ نگار) :لاکھوں روپے کا چاول خورد برد کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب کے رہائشی محمد اشرف نے رضا اسلام وغیرہ کی فیکٹری کے سٹور میں 325بوری چاول مالیتی 2735000روپے بطور امانت رکھی جس کو گودام مالکان نے خورد برد کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 406ت پ کے مقدمہ درج کرلیا
پیر محل( نامہ نگار ) نامعلوم چور کباڑیے کے احاطہ سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی لیاقت علی کے احاطہ سے نامعلوم ملزمان نے احاطہ میں کھڑے ٹریکٹر کا ٹول توڑ کر بیٹری مالیتی12000روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیر محل( نامہ نگار ) لاکھوں روپے مالیت کی کھاد خرید کربوگس دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق عرفان عندلیب کھاد ڈیلر سے انعام الہی نے 290بوری کھاد مالیت933068روپے خرید کرکے رقم ادائیگی کیلئے چیک حبیب بنک جھنگ کا دیا جوکہ مقررہ تاریخ پر بنک سے کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 489F ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر محل(نامہ نگار) اشتہار ی کو پناہ دینے پر مقدمہ درج تفصیل ک ے مطابق تھانہ اروتی پولیس نے مخبر نے اطلاع دی کہ مجرم اشتہاری رب نواز متعلقہ مقدمہ 164مورخہ6-7-14 جرم 302/397/394ت پ تھانہ اروتی اور مسمی محمد شاہد کمالیہ روڈ سندھلیا نوالی میں چائے کے سٹال پر بیٹھے چائے پی رہے ہیں چھاپہ مارا تو اس شاہد نے اشتہاری ملزم رب نواز کو فرار کروادیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ٹائون کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی نااہلی مین فیصل آبا دملتان روڈ ،شورکوٹ کمالیہ روڈ کو جانے والے چوراستے غوثیہ چوک پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ویلڈنگ پلانٹ دکانوں کے باہر رکھ کرروڈ بلاک آئے روز حادثات کے باعث مسافر لقمہ اجل بننے لگے پینے کے نہری پانی میں کچرا ڈالنے سے شہری پیٹ درد معدہ کے مریض تفصیل کے مطابق غوثیہ چوک پیرمحل جوکہ فیصل آبا دملتان روڈ ،شورکوٹ کمالیہ روڈ کو جانے والے چوراستے پر واقع روزانہ ہزاروں گاڑیاں آتی جاتی ہے ویلڈنگ والوںنے دکانوں کے آگے دروازے جالیاں رکھ کر ویلڈنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس سے نہ صرف اردگرد کے دکانداروں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ویلڈنگ کی چمک اور گرینڈر چلنے سے شورکے باعث مکین بہرے پن اور ویلڈنگ کی چمک سے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیںان دکانوں کے ساتھ ساتھ پینے کانہری پانی کا کھال گذرتا ہے جس میں دکاندار اپنی دکانوں کی غلاظت کوڑا کرکٹ اور کیمیکل مکس کررہے ہیں جس سے شہر بھر کے مکین پیٹ درد معدہ جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ناجائز تجاوزات کے باعث آئے روز حادثات کے باعث درجنوں جانیں ضائع ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں غوثیہ چوک کے مکینوںنے ٹی ایم اے پیرمحل کے افسران کو تحریری درخواستیں دی جس پر عملدر آمد رکی بجائے افسران نے تحریری درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی مکینوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غوثیہ چوک میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرواتے ہوئے دکانداروں کو اپنا کام دکانوں کے اندر کرنے کا پابند بنایا جائے پینے کے صاف نہری پانی میں غلاظت کیمیکل مکس کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا بغیر لیڈی ڈاکٹرلاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی پوسٹمارٹم لڑائی جھگڑے کے میڈیکل لیگل کے حصول کے لیے کمالیہ جانے پر مجبور خواتین مردڈاکٹروں سے چیک ا پ کروانے پرمجبور مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف مکینوں کا سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں کے قائم واحد ہسپتال میں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں۔ سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈ فراہم کیے گئے مگر ان تمام امور کو چلانے کے لیے صرف ایک ڈاکٹراور بغیر لیڈی ڈاکٹر سے کام لیا جارہاہے فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ بعدضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف جنہوںنے علاج معالجہ پر خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہے پیرمحل میں تعینات ایک ڈاکٹر پورا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ روزانہ تین سو مریض دو ڈاکٹر کے بس کاروگ نہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث میڈیکل لیگل پوسٹ مارٹم سمیت تمام امور نمٹانے کے باعث دوردراز سے آنے والے مریض بغیر دوالیے واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیںجبکہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریض خواتین کو کمالیہ ریفر کردیاجاتاہے میاں اختر علی فقیر سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور تحصیل ہسپتال پیرمحل میں تین ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کرکے میڈیکل لیگل پوسٹ مارٹم سمیت آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ۔ہو سکے