پیرمحل کی خبریں 17/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت پیرمحل کے ناظم اعلیٰ ،،معروف عالم دین مفتی محمد اکبر رضوی علالت کے بعد بقضائے الہی انتقال کر گئے، ان کی وفات سے پیرمحل معروف عالم دین سے محروم ہوگیا مرحوم 40 سا ل سے زائد عرصہ پیرمحل میں امامت خطابت اور درس تدریس کی تعلیم کے فرائض انجام دینے سمیت علاقہ پیرمحل میں معتبر عالم دین مانے جاتے تھے جن کی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی فلاحی دینی شخصیات ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی دینی خدمات کو صدیوں یادرکھا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی باپ بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ کر کے باپ کو زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر668/9گ ب بائی پاس کے قریب شادمان کالونی پیرمحل کارہائشی مشتاق مسیح جوکہ بیوپار کا کام کرتاہے اپنے بیٹے کے ہمراہ مال مویشی لینے جارہا تھاکہ تین کس مسلح ڈاکوئوںنے مشتاق مسیح اور اس کے بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر مشتاق مسیح کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا جبکہ بیٹے کو قریبی درخت کے ساتھ باندھ لوٹی ہوئی رقم سمیت فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے واردات کی اطلاع پر کاروائی شروع کردی مشتاق مسیح کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا جہاں پراس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد333گ ب کا اعزاز بورڈ آف انٹر میڈییٹ اینڈ سیکنڈری فیصل آباد کے امتحانات کے نتائج میں آرٹس گروپ میں ہاشر ستار ولد عبدالستار کی دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد333گ ب کے طالب علم ہاشر ستار ولد عبدالستار نے آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کا سہرا جملہ پرنسپل اساتذہ اور سٹاف کی دن رات کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمر ہے طالب علم ہاشر ستار جوکہ پرنسپل عبدالستار گورنمنٹ غوثیہ اسلامیہ ہائی سکول چک333گ ب کا بیٹا ہے بہترین کارکردگی پر پروفیسر طارق ، چوہدری محمد اسلم ، محمد انجم ، وارث علی کھمان نے پرنسپل عبدالستار کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لیے آئے ہوئے پولیس ملازمین پر حملہ منشیات فروش کے ساتھی چھڑاکر لے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس ملازمین کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش شہروز نامی شخص سندھلیانوالی میں منشیات فروخت کررہا ہے جس پر پولیس ملازمین نوبہار ، محمد آصف کانسٹیبل نے چھاپہ مارکر شہروز کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتارکیا تومنشیات فروش کے ساتھیوں محمدعمران، وغیرہ نے حملہ کرکے پولیس ملازمین کی درگت بنادی اور اپنے ساتھی کو چھڑاکر لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے کاروائی شروع کردی