پیرمحل کی خبریں 28/6/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ عیدالفطر کے موقع پرمرکزی عید گاہ، مساجد، امام بارگاہ سمیت شدید گرمی کے باوجود پیرمحل اور گردونواح میں 50 1سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقدہوئے سب سے بڑااجتماع مرکزی عید گاہ اقبال پار پیرمحل میں ہوا جبکہ جامع مسجد تحصیل کمپلیکس میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے نماز عید کی امامت کروائی۔ ہزاروں کی تعداد میں فرزند ان توحید نے نماز عید اداکی جہاں مولانا حافظ محمد عبداللہ چشتی ضلعی امیر جماعت اہلسنت پاکستان کی زیر امامت شہر کے ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اس موقع پر خطیبوں نے اپنے خطبوں میں امت مسلمہ کے اتحاد اور بھائی چارے کی ضرورت پرزور دیا۔ ملک کے استحکام سربلندی اورخوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں آئمہ مساجد و خطباء نے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام، مذہبی رواداری کی تلقین کی ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، اسلام کی سربلندی، دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کے خاتمہ، مظلوم فلسطینی عوام کے تحفظ و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں لوگ سارادن عید کے خوشیاں مناتے رہے نمازعید کیلئے پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ جس کے باعث کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اورلوگوں نے پرسکون انداز میں عیدالفطر منائی۔ لوگ سارادن عید کے خوشیاں مناتے رہے جبکہ شدید گرمی کے باعث میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ ساراد ن عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی اور پانی کا چھڑکائو کرتا رہا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سیکورٹی کی صورتحال کو چیک کرنے سمیت ٹرانسپورٹر ز کی طرف سے زائد کرایہ کی وصولی کے پیش نظر ٹرانسپورٹر کو چیک کرتے رہے حکومت پنجاب کی طرف سے پارکس میں جھولوں پر پابندی اور ون ویلنگ کی براہ راست اپنی نگرانی میں مانیٹرنگ کرتے رہے تحصیل آفس اور میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ ہمہ وقت عید پر چوکس اپنے فرائض انجام دیتا رہا شدید گرمی کے باعث شہری اپنے اپنے گھروں میں محصور رہے اور شام کے وقت پارکس اور فوڈ پوائنٹس کا رخ کیا عیدالفطر کی نماز کے بعد عیدگاہوں مساجد سے بڑی تعداد میں شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری، اشکبار آنکھوں سے مغفرت اور بخشش کی دعائیں مانگی گئیں، پھول بھی چڑھائے۔ عید کے تہواروں، شب برات اور محرم الحرام کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر جاتے ہیں اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل عیدا لفطر کے ایام میں سول ہسپتال پیرمحل میں عملہ کی حاضری کو چیک کرنے سمیت لاری اڈا پیرمحل میں مسافر بسوں کی چیکنگ مسافروں سے زائدکرایہ کی بابت معلومات لی عیدالفطر کے تینوں ایام میں پارکس عید گاہوں امام بارگاہ کی مانیٹرنگ سمیت تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں پر کڑی نظر تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے عیدا لفطر کے ایام میں سول ہسپتال پیرمحل میں عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے ایمرجنسی میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا لاری اڈا پیرمحل میں مسافر بسوں کی چیکنگ کرتے ہوئے مسافروں سے زائدکرایہ کی بابت معلومات لی پارکس عید گاہوں امام بارگاہ کی سیکورٹی کی چیک کرتے ہوئے تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھتے ہوئے نمبرداروں پٹواریوں اور محکمہ مال کے عملہ اور میونسپل کمیٹی پیرمحل کے عملہ کی ڈیوٹی کو چیک کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل چورگینگ کے دوافراد گرفتار درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے انکشافا ت متوقع تفصیل کے مطابق کوثر آباد پیرمحل کے رہائشی محمدساجد ولد غلام احمد قوم شیخ اپنی موٹرسائیکل نمبرTSK-1089سی جی 125 کی موٹرسائیکل نامعلوم چوروںنے چوری کرلی جنہوںنے پی کیو آر کے جوانوں کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل کی تلاش کرتے ہوئے سی پلاٹ بستی اوڈ میں چھاپہ مارکر ساجد علی ولد محمد حنیف قوم بدو ساکن فورٹ عباس ضلع بہاولنگر چک نمبر199/7Rتھانہ کچی والا
غلام رسول ولد عبدالغفور ج قوم بدو سی پلاٹ بستی اوڈ بلال کالونی پیرمحل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ سے ہے جن سے درجنوں وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) سی پی او فیصل آباد جھوٹے مقدمات اور بوگس درخواستوں پر 182کی کاروائی کا حکم اچھا اقدام ہوگا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام کے لیے 182کی کاروائی کا قانون نافذ کریں میاں محمود احمد معروف سیاسی سماجی ورکر،نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں جھوٹی اور بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج سے نہ صرف سائلین کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے بلکہ پولیس اور عدالتوں پر مقدمات کی بھرمار کے باعث انصاف میںسخت تاخیر کا سامناکرنا پڑتا ہے جس سے سائلین پولیس اور عدالتیں سخت مشکلات کا شکار ہے اگر جھوٹی درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام ہوجائے تو انصاف کی فراہمی جلد ممکن ہوسکے گی سی پی او فیصل آباد کا جھوٹے مقدمات اور بوگس درخواستوں پر 182کی کاروائی کا حکم اچھا اقدام ہے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ بھی ضلع بھر میں بوگس درخواستوں اور جھوٹے مقدمات کی روک تھام کے لیے 182کی کاروائی کا قانون نافذ کریں تاکہ ٹائوٹ مافیا پولیس کا ناجائز استعمال نہ کرسکے