پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 04/11/2015

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے کے پرامن اور شفاف انعقاد کویقینی بنانے کیلئے امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ووٹروں کو مناسب ماحول مہیا کریں تاکہ وہ آزادانہ طور پراپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ان خیالات کااظہار ریٹرنگ آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل حافظ نجیب نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں کو ضابطہ اخلاق کے بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے امیدواران انتخابات کے پرامن و بہتر انعقاد کیلئے تمام قوانین اور قواعد و ضوابط اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے احکامات و ہدایات کی سختی سے پابندی کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران دیواروں پر اشتہار ات لگانے اور وال چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے

۔اسی طرح انتخابی مہم کے دوارن ماسوائے کارنرمیٹنگ کے لاؤڈ سپییکر کے استعمال پر پابند ی ہوگی۔انھوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص یا سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز یا فلیکس آویزاں نہیں کرے گا جس میں پوسٹر 23اور بینرز کا39فٹ ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور امیدواران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بشمول اخبارات کے دفاتر ،پرنٹنگ پریس پر ناجائز دباؤ ڈالنے سے سختی سے روکیں گے اور میڈیا کے خلاف ہرقسم کے تشدد کی ممانعت ہو گی۔بلدیاتی انتخابات میں جلسے، جلوس ، ریلیوں پر پابندی، امیدوار صرف کارنر میٹنگز کریں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگااگر کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو مجھے سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل پیرمحل میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے شروع ہوگئیں تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی 17یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کے 18وارڈ میںسینکڑوں امیدوار باقاعدہ طور پر میدان میں آگئے گھر گھر جاکر ووٹوں کیلئے ہاتھ جوڑ سمیت کارنر میٹنگز کا بھی سلسلہ جاری ہے مختلف امیدواروں کیجانب سے شہر میں پرچم، بینرز ، اسٹیکرزکی برسات ہوگئی گلی گلی کونے کونے میں مختلف امیدواروں کی تصاویر اور ان کے انتخابی نشان نظر آنے لگے جبکہ امیدواروں کیجانب سے گھر گھر جاکر منتیں سماجتیں کرنے کا ڈراما چالو ہے جبکہ عوام کیجانب سے سیاست میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آرہی عوام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جیتے پر ہماری زندگی میں کوئی بدلائو نہیں آئے گا ہر کسی کو اپنے پیٹ کی فکر ہے پہلے مرحلے میں ہونے والے نا خوشگوار واقعوں کو لیکر عوام الناس میں ایک خوف جیسی لہر چھائی ہوئی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے کیلئے پولیس ،رینجرز و قانون نافظ کرنے والے اداروں کے جوان مقرر کئے جائیں تاکہ ووٹروں کو مکمل جانی تحفظ مل سکے اور وہ اپناووٹ مکمل آزادی کیساتھ دے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پیرمحل سٹی کے رہنما میاں آصف حفیظ، میاں رضوان طارق، نسیم مختار آرائیں ، چوہدری شہزاد رشید، چوہدری طلحہ شہزاد ، محمد عمران ، محمد بشیر ، اشفاق بشیر کو سی سی 55مدینہ ٹائون فیصل آباد سے نو منتخب چیئرمین میاں محمد اقبال کے گھر گئے اور ان کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔میاں آصف حفیظ نے کہا کہ نے کہا کہ نومنتخب چیئرمین میاں محمد اقبال کی اس قبل بھی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔علاقے کے ترقیاتی کام اولین ترجیح ہیں۔اور ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل ہو ں گے۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد اقبال آرائیں فیملی کے نامور سپوت ہیں وہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔انشا ء اللہ آرائیں فیملی پہلے کی طر ح عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکروں کے ساتھ ہم مخالفین کو شکست دیں گے مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہارامیدوار چیئرمین یونین کونسل نمبر 80سے چوہدری اکرم نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کروں گا۔ انشاء اللہ ہمارا پور ا گروپ یونین کونسل نمبر 80 سے کلین سویپ کرے گا اور 19نومبر ہماری شاندار فتح کا دن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکروں کے ساتھ ہم مخالفین کو شکست دیں گے مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔