پیرمحل کی خبریں 28/11/2016

English Speech Contest

English Speech Contest

پیرمحل ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی مقابلے انگلش تقریر تحصیل مقابلہ جات میں حمزہ احسن نے اول اور محمد افضل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی مقابلے انگلش تقریر مقابلہ جات جوکہ زیر سرپرستی جماعت علی ملہیٰ سینئر ہیڈماسٹر ، اور محمدر زاق ڈپٹی ماسٹر سمیت جاوید گورایہ انچارج بزم ادب اور شفقت حسین ایس ایس ٹی کی نقابت میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں منعقدکیے گئے تحصیل لیول پر تقریری مقابلہ میں 9سکولز کے بچوں نے حصہ لیا جس میں حمزہ احسن ولد عمران مسیح گورنمنٹ ہائی سکول چک 328گ ب پہلے نمبر پر ، محمد افضل ولد محمد اسلم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پیرمحل دوسرے نمبرپر جبکہ محمد وقاص ظفر ولد ظفر اقبال گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر681/22گ ب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ججز کے فرائض محمد یحیٰی ایس ایس ٹی چک نمبر718گ ب ، اصغر علی ایس ایس ٹی کمالیہ اور محمد حفیظ ایس ایس ٹی کمالیہ نے انجام دیے نقابت شفقت حسین نے کی جاوید گورایہ تقریری مقابلہ جات کے منتظم اعلیٰ تھے تقریر کا عنوان عدلیہ تھا فر سٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں میں ضلعی لیول پر اسناد اور انعامات بھی تقیم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر نگرانی فوڈ انسپکٹر کی تحصیل بھر کے دکانداروں کے خلاف بھرپور کاروائی 20دکانداروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر نگرانی اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بھر کے 21دکانداروں جن میں سے 12تھانہ اروتی اور 7تھانہ پیرمحل اور 4تھانہ چٹیانہ میں مقدمات درج کرواتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء پر وصول کرکے خزانہ سرکارمیں جمع کروایا