پیرمحل کی خبریں 12/1/2017

Pir Mahal Meeting

Pir Mahal Meeting

پیرمحل (نامہ نگار) سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کمپلیمنٹ آفس میں اولڈ ایج ، ملازمین کی تعیناتی ، سائلین کے درد سر بن گئی ،، شکایات کے ازالہ کی بجائے تمام معاملات کے اللہ کے سپر د کرنے کا مشورہ دیاجانے لگا ،، ایس ڈ ی او اور عملہ کی غفلت کے باعث مکین سخت مشکلا ت کا شکار کمپلیمنٹ سیل کو بند یا عملہ کا قبلہ درست کیاجائے متاثرین تفصیل کے مطابق سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کمپلیمنٹ آفس میں اولڈ ایج ملازمین جوکہ پنشن کے قریب تر ہے کو تعینا ت کیا گیا ہے کسی بھی شکایات کے ازالہ کی بجائے تمام معاملات کو اللہ کے سپر دکرنے کر مشورہ دے کر فون بند کردیا جاتا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹرانسفارمرز میں لوڈ کی کمی ہوجاتی ہے جب بجلی آتی ہے تو کم لوڈ کے باعث بجلی کے میٹر ز او رمین کیبل ٹرپ کرجاتی ہے جس کو درست کرنے کی بجائے کمپلیمنٹ آفس کاعملہ ڈیوٹی دینے کی بجائے سارا دن اور رات دفتر میں خوش گپیوں میں مصروف رہتاہے ماسوائے لائن مین محمد اسلم کے زیادہ تر ملازمین اولڈ ایج ہونے کے باعث کمپلیمنٹ آفس کی طرف سے اپنے امور انجام دینے سے قاصر ہے جس سے سب ڈویژن پیرمحل کمپلیمنٹ آفس محکمہ واپڈا پر تنخواہوں کی مد میں بوجھ بن چکا ہے جبکہ ایس ڈی او سٹی پیرمحل تمام رابطوں کے باوجود کام میں دلچسپی نہ لینے کے باعث سارادن نجی کام میں مصروف رہنے کے باعث اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے قاصر ہے اپنا سرکاری نمبر تک اٹینڈکرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے واپڈاصارفین نے چیئرمین واپڈا ، عابد علی شیر وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کمپلیمنٹ آفس میں نااہل ملازمین کو برطرف کرکے اہل ملازمین کو تعینات کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب پولیس فرنٹ ڈیسک کاقیام ،،ایف آئی آر کا حصول ناممکن سائلین خوار ،،ایف آئی آر تک سائلین کی رسائی کو آسان بنایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ( ایف آئی آر ) جوکہ کسی بھی متاثرہ شخص کا بنیادی حق ہے جو تھانہ میں اندراج کرواتا ہے صدیوں سے مینوئل طریقہ رائج تھا جس کو فرنٹ ڈیسک قائم کرکے ختم کردیا گیا نئے طریقہ کار کے مطابق یونہی ایف آرکا اندراج ہوتا ہے تمام ڈیٹا پولیس کے مرکزی ڈیٹا بیس میں چلا جاتا ہے متعلقہ تھانہ کو محض ایک کاپی ملتی ہے جوکہ ریکارڈکا حصہ بنائی جارہی ہے خدانخواستہ اگر وہ کاپی کسی وجہ سے ضائع ہوجائے تو تھانہ کی سطح پر تمام ثبوت ختم ہوجاتے ہیں مینوئل طریقہ ختم ہونے سے سائلین کو ضمانت کروانے اور مقدمات کی پیروی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے آگاہی نہ ہونے کے باعث متعلقہ عملہ محرر اور فرنٹ ڈیسک کا عملہ سائلین کو کسی بھی قسم کی معلوما ت دینے سے قاصر ہے حالانکہ فرنٹ ڈیسک کے قیام میں ایف آئی آر کے اندراج میں آسانی پیدا کرنے سمیت سائلین کو ایف آئی آر کی فراہمی کو کمپیوٹرائز کردیاجاتا تو نہ صرف تھانہ کلچر میں تبدیلی ممکن تھی بلکہ عام سائل فرنٹ ڈیسک سے کافی استفادہ کرسکتا تھا مگر ڈیٹا بیس میں ایف آئی آر کا حصول عام شہری کے لیے سرے سے ممکن ہی نہیں جس سے پنجاب پولیس فرنٹ ڈیسک کاقیام سائلین کے لیے اپنے آغاز میں ہی درد سر بن گیا سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ایف آئی آر تک سائلین کی رسائی کو آسان بنایاجائے اور مینوئل طریقہ کار کے مطابق یا آن لائن سسٹم کے تحت ایف آئی آر لانچ کی جائے تاکہ عام شہری فرنٹ ڈیسک کے قیام میں ریلیف حاصل کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ٹیلی فون زوال پذیر دوتحصیلوں میں ایک ایس ڈی او ایک لائن مین ،،، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹیلی فون اپ گریڈ نہ کرنے کے باعث محکمہ ٹیلی فون کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان ،، فی الفور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اپ گریڈ کیاجائے گا تفصیل کے مطابق محکمہ ٹیلی فون کو پرائیویٹ کیے جانے کے بعد گولڈن ہینڈ شیک کے تحت ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی کے تحت دوتحصلیوں پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا حلقہ رجانہ میں ایک ایس ڈی اوا ور ایک لائن مین موجودہے دورکنی ٹیم ٹیلی فون کے تمام امور انجام دے رہی ہے جبکہ محکمہ ٹیلی فون کی طرف سے ملازمین کے گولڈن ہینڈ شیک لینے کے بعد کسی بھی ملازم کو متبادل ڈیوٹی پر نہ بھیجا گیا جبکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو اپ گریڈ نہ کرنے کے باعث کی ناقص سروس آئن لائن اداروں کے دردسربن گئی جس سے کروڑوں روپے ماہانہ محکمہ پی ٹی سی ایل کو نقصان ہورہاہے صارفین نے کمپنی کے اعلٰی حکام سے فی الفور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل بارکونسل کے انتخابات میں مہر نذیر احمد نوہانہ ایڈوکیٹ ، منیر احمد شیخ ایڈوکیٹ نے اپنے گروپ کے ساتھ شوکت علی گجر ایڈوکیٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق پیرمحل بارکونسل کے انتخابات میں مہر نذیر احمد نوہانہ ایڈوکیٹ امیدوار برائے جنر ل سیکرٹری ، منیر احمد شیخ ایڈوکیٹ امیدوار برائے نائب صد شوکت علی گجر ایڈوکیٹ گروپ کے امیدوار محمد اعجاز گرو جنرل سیکرٹری ، چوہدری محمد عابد امیدواربرائے نائب صدر کے حق میں دستبردارہوکر اپنے گروپ سمیت تمام پینل کی طرف سے شوکت علی گجر ایڈوکیٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا