پیرمحل کی خبریں 2/12/2016

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) چیف آفیسر پیرمحل کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ اے سی پیرمحل کی ہدایات پر قصاب کے خلاف گرینڈ آپریشن 15 قصاب کو ہزاروں روپے کے نقد جرمانے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایت پر طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل نے ہمراہ اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ناقص اور غیر معیاری پانی ملا گوشت فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات اور جالیاں نہ لگانے پر 15قصاب جن میں محمد زاہد ولد غلام مصطفی قصاب ، منظور احمد ولد نورمحمد قصاب ،عمرفاروق ولد ظہور احمد قصاب رانا حامد علی ولد محمد اسلم قصاب منظور احمد ولد فضل محمد قصاب،محمد ارشاد ولد مختار احمد قصاب قیصر ندیم ولد غلام غوث قصاب ،محمد اکرم ولد محمد شفیع قصاب ، محبوب ولد اسلام قصاب ،محمد ارشد ولد محمد شفیع قصاب ،بشیر احمد ولد محمدیعقوب قصاب ۔،مقبول احمد ولد اسلام دین قصاب ،محمد عمران ولد عبدالغفور قصاب ، محمد ندیم ولد اللہ دتہ قصاب ،ظہور اللہ ولد محمد طفیل قصاب کو فی کس دوہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا قصاب کو وارننگ جاری کی صحت وصفائی کی ابتر صورتحال اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں انسدادی کاروائی کی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)پانچ کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی دودھ فروش کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر688/28گ ب کارہائشی ذوالفقار علی ولد غلام جیلانی دودھ فروش ہے صبح سویرے موٹرسائیکل پر سوار پیرمحل شہر سے چک نمبر688/28گ ب اپنے چک جارہاتھاکہ ڈیر ہ عطاء اللہ چک675/16گ ب کے قریب پانچ کس نامعلوم مسلح ہائے آتشیں نے زبردستی روک کر یرغمال بناکر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر دودھ فروش کو چھ فائر مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)ناقص مچھلی کی مہنگے داموں فروخت عروج پر ،، کچی مچھلی فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ مچھلی فروشوں نے دکانیں سجالیں،، مچھلی کچرہ کے تعفن سے مکین سخت پریشان ، مچھلی کو مجوزہ ریٹ لسٹ پرفروخت کروایاجائے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں کچی مچھلی کی قیمت تین سوروپے سے چارسوروپے فی کلوتک پہنچ گئی اردگرد کے مچھلی فارم اور سرکاری نہر وںسے پکڑی گئی مچھلی عام غریب شہری کیلئے خریدناانتہائی مشکل ہوگیاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب شہری سردی کے موسم میں مچھلی خرید کربھی نہیں کھاسکتے اس سلسلہ میں مچھلی فروشوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ غریب شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی طورپر اقدامات کرے تاکہ عام شہری بھی بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے مستفید ہوسکے اوراپنے بچوں کوکھانے پینے کی اشیاء بھی خرید کرکھلاسکے نہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں اورخودسوزیوں پرمجبورہوں مچھلی کے کچرہ کی تعفن کے باعث مکین اور دکاندا رسخت پریشان ہے سماجی حلقوںنے فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی مجوزہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کویقینی بناتے ہوئے ناقص اور باسی مچھلی کی فروخت بند کروائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )، عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے ـ اس سلسلے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہےـان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے اپنے بیان میں کیا انہو ںنے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے ـ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ںپر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے ـانہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میںپاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ںنے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیںجنہو ںنے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ںدی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) دونمبر اور غیر معیاری کھاد کی فروخت پر کسان پریشان ، ڈیلر خوشحال ،، محکمہ زراعت کے افسران سے نوٹس کا مطالبہ کھاد ڈیلروںنے کھادگوداموں میں ذخیرہ کرکے مطلوبہ کھاد کے ساتھ دوسری مہنگی کھاد کی خریداری مشروط کردی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں کھاد ڈیلروںنے گندم کی بوائی کے پیش نظر کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے فی کس بوری دوسوروپے زائد تک فروخت کرناشروع کردی کھاد ڈیلر خرید ار کو رسید مجوزہ قیمت کی اداکرتے ہے مگر رقم دوسوروپے فی بوری زائد وصول کرکے کھاد کسی خفیہ جگہ پر گودام سے دیتے ہیں اگر کوئی شخص مجوزہ قیمت پر لینے پر اصرارکرے تو دوسری قسم کی مہنگی کھاد ساتھ لینے پرمجبور کیا جارہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں دونمبر اور غیر معیاری کھاد کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ محکمہ زراعت کے افسران غفلت کی نیند سورہے ہیں کسان راہنما میاںخالد محمود نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کسانوں زمینداروں کی مشکلات کے پیش نظر پنجاب حکومت مناسب اقدامات کرتے ہوئے کھاد کی مصنوعی قلت کو ختم کروائے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کاروائی کرے
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) زرعی رقبہ کو ٹائون ظاہر کرکے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیاکر ٹائون مالکان فرار،،، متاثرین کاٹائون مالکان کے خلاف احتجاج ہماری داد رسی کرتے ہوئے رقم بازیاب کروائی جائے متاثرین تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میں محمد عاطف ، محمد عارف پسران عبدالغفار اقوام آرائیں چک نمبر669/10گ ب نے زرعی رقبہ کو حافظ کالونی کے نام سے پرائیویٹ رقبہ پر ٹائون بناکر17سے زائد گھرانوں مبلغ24ہزار سے 45ہزار تک فی مرلہ کے حساب سے زرعی فروخت کرکے 17افراد میں سے دس افراد سے کل رقم وصول پالی جبکہ چار افراد کی نصف نصف رقم وصول پاچکے ہیں ٹائون مالکان نے تمام رقم کی ادائیگی پر ٹائون میں سولنگ بجلی پکی سڑک سیوریج اور انتقال رجسٹر ی بروقت اداکرنے کا وعدہ کیا مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تو انتقال رجسٹری کروائی اورنہ ہی ٹائون میں پانی بجلی سڑک کی سہولیات فراہم کی بلکہ ٹائون کو جانے والا راستہ بند کرکے فرارہوگئے متاثرین جن میں۔عبدالسلام ولد محمد سلیمان ،محمد خالد ولد فقیرمحمد ،تنویر نواز ولد حق نواز ،طالب حسین ولد فقیرمحمد ،شمشیر علی ولد نورمحمد ،محمد انور ولد نظام الدین ،کاشف شہزاد ولد محمد شفیع ،محمد جمشید ولد جمال دین ،محمد اسلم ولد عبدالغنی ،سرور بی بی زوجہ مظہر عباس ،ساجد محمود ولد احمدنواز ، آصف سہیل ولد محمد شفیع ،اسد علی ولد محمد انور ،سلاورحسین ولد محمد اسلم نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام دی گئی تحریری درخواستوں میں کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رقم بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے