پیرمحل کی خبریں 22/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) پر انا واپڈا چوک میں شوارما نہ دینے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوکاندار کو شدید زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق پرانا واپڈا چوک میں محنت کش نے شوارما فروخت کا ٹھیلہ لگا رکھا ہے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے دکاندار سے شوار مامانگا جلدی تیار نہ ہونے پر فائرنگ کر کے دکاندار کو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) نامعلوم چور مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ڈاکٹرعزیز انصاری مسجد مبارک اہلحدیث پیرمحل موٹرسائیکل نمبر TSK-9907سی جی 125پر سوار نماز پڑھنے آیا نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق اشتہاری ملزم شاہد فاروق ولد مشتاق احمد قوم آرائیں سکنہ 343گ ب متعلقہ مقدمہ نمبر528/14مورخہ28/11/14جرم 395ت پ تھانہ پیرمحل کو پناہ دینے پر اس کے حقیقی بھائی زاہد فاروق ولد مشتاق احمد قوم آرائیں سکنہ 343گ ب کے خلاف زیر دفعہ 216ت پ مقدمہ در ج کرلیا جبکہ دوسرے مقدمہ میں مجرم اشتہاری محمد افضل ولد فلک شیر قوم چنڑ سکنہ 721گ ب متعلقہ مقدمہ نمبر577/15مورخہ27/11/15 جرم 337A1.L2.F6.F5/148/149ت پ تھانہ پیرمحل اڈا چک نمبر721گ ب اپنے بھائی محمد اشرف ولد فلک شیرسکنہ 721گ ب کے ساتھ موڑ پر کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فرارکروادیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ناقص ایڈمسنٹریشن یا عدم دلچسپی ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال گوشت 8 سوروپے فی کلو تک جاپہنچا شہریوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود پیرمحل سمیت ضلع بھر میں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم دلچسپی کے باعث بکر اگوشت 8 سوروپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت ساڑھو تین سوروپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دیے گئے ریٹس میں چھوٹا گوشت 575روپے جبکہ بڑا گوشت کی مجوزہ پرائس 300روپے دی جاتی ہے اگر کوئی صارف مجوزہ قیمت پر گوشت کی فراہمی کامطالبہ کرے تو قصاب نہ صرف اس کو گالی گلوچ کرتے ہے بلکہ سنگین قسم کے حالات کاسامنا کرنا پڑتاہے شہریوںنے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرتے ہوئے مہنگائی پیدا کرکے اشیاء خوردنوش عوام کی پہنچ سے دورکرنے والوں کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )کوائف نہ چیکنگ نصف کرایہ کمیشن پر پراپرٹی ڈیلروں کی طرف سے کرایہ پر دیے گئے مکانات جرائم پیشہ افراد کی آماجگا ہ بن گئے شہر کے بارونق بازاروں اور مسجدوں کے باہر سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل چند سیکنڈ میں غائب ہوجاتے ہیں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور بغیر کوائف کرایہ پر دیے گئے مکانوں اور پراپرٹی ڈیلروں کا ضابطہ اخلاق جاری کریں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موجود ٹائونز میں کرایہ پر سینکڑوں موجود چڑھا رکھے ہیں جو غیررجسٹرڈپراپرٹی ڈیلروں نے بغیر ضمانت ، بغیر تصدیق اورمالک مکان کی جانچ پڑتال کے بغیر نصف کرایہ کمیشن وصول کرکے کرایہ پر چڑھانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے نامعلوم مقام سے جرائم پیشہ افراد فیملی بن ان پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے نصف کرایہ کمیشن دے کر مکان حاصل کرکے وارداتیں کرکے اسی محلہ میں لیے گئے کرایہ کے مکان غائب ہوجاتے ہیں کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ واردات کرنے والے شخص کو زمین کھاگئی یاآسمان نگل گیا جرائم پیشہ افراد اپنا ٹارگٹ پورا ہونے پر اگلے محلہ کار خ کرتے ہیں جہاں پر انہیں پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے اپنا ٹھکانہ بناکر اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سیکورٹی ادارے تمام ترانتظامات کے باوجود بھرے بازاروں اور مسجدوں کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام نہ کرسکی سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے کرایہ پر دیے گئے مکانات کی چھان بین کی جائے تاکہ جرائم کی روک تھام ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب حکومت کی میڈیا مخالف پالیسی ہرقسم کے اداروں کے لیے سرکاری اراضی وقف کرنے کی کھلی چھٹی پریس کلبوں کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ پر مکمل پابندی عائد وزیر اعلیٰ پنجاب فی الفور پابندی اٹھائیںتفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی سرکاری اراضی کو ہرادارہ کے لیے الاٹمنٹ کا سلسلہ جاری ساری ہے مگر موجودہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے پریس کلبوں کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ پر مکمل پابندی عائدہونے کے باعث چھوٹے بڑے شہر کے صحافی پریس کلبوں سے محروم ہونے کے باعث مسائل سے دوچار ہونے کے ساتھ صحافتی امور انجام دینے میں مشکلات کا شکار ہے علاوہ ازیں چھوٹے بڑے شہروں میں پریس کلبوں کی رجسٹریشن کا طریق کار پیچیدہ ہونے کے باعث صحافیوں کو اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بیوروکریسی کے آگے جھکناپڑتا ہے حکومت پنجاب میڈیاکی آزادی کے دعوے کرتی نظر آتی ہے مگر پریس کلبوں کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ پر مکمل پابندی پنجاب حکومت کی میڈیا مخالف پالیسی کا منہ بولتا ثبو ت ہے اس پابندی کے خلا ف فیڈرل یونین سمیت کسی بھی بڑی صحافتی تنظیم نے احتجاج نہیں کیا جس سے پریس کلبوں کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ پر عرصہ دراز سے پابندی چلی آرہی ہے صحافتی حلقوں سمیت رانامحمد اشر ف سیکرٹری جنرل جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان راناغلام سروربابرصدرپر یس کلب رجانہ ، نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے فی الفور پریس کلبوں کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس نے چک نمبر751گ ب کے رہائشی قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ندیم عباس سے پسٹل30بور برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سول ہسپتال پیرمحل میں آپریشن تھیٹر بند مریضوں کے لیے بنائے گئے وارڈوں میں ہو کا عالم معمولی نوعیت کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ میں ریفر کرنے کے باعث پنجاب حکومت کے علاج معالجہ کے دعوے ہوا میں اڑادیے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل جس کو ایک کروڑ 31لاکھ روپے کی خطیر رقم سے اپ گریڈ کرنے کے لیے رقم خرچ کی گئی حکومت کی طرف سے ہسپتال میں تین ایم ایم بی ایس ڈاکٹر دو ایل ایچ وی سمیت چھ سٹاف نرسیں اور کثیر تعدا د میں عملہ تعینات کیا گیا زبانی علاج معالجہ کی سہولت کے سوا ہسپتال میں علاج معالجہ کی کوئی سہولت نہیں آپریشن تھیٹر بند جبکہ مریضوں کے لیے لگائے بسترنایاب ہے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کی بجائے فی الفور معمولی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اکثر مریض خون ضائع ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ڈسپنسرز کی کمی کے باعث سٹاف نرسیں مریضوں کو ہاتھ لگانے کی بجائے خاکروبوں اور وارڈن سے مرہم پٹی کروانے پر اکتفا کررہی ہیں ایک کروڑ 31لاکھ روپے کی اپ گریڈنگ کے باوجود بجٹ کی کمی کابہانہ بناکر آپریشن تھیٹر بند ہوچکاہے جس کے قیمتی آلات استعمال نہ ہونے کے باعث زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہورہے ہے چند سال قبل ایم او ڈاکٹر محمد اعظم اطہر نے اپنی مدد آپ کے تحت آپریشن تھیٹر کو مخیر حضرات کی مد د سے فعال کیا تھا مگر اس وقت کے ایس ایم او کی مداخلت سے انہیں آپریشن کا سلسلہ بند کرنا پڑا جو آج تک بحال نہ ہوسکا وسیع تر بلڈنگ اور سازوسامان موجود ہونے کے باوجود آپریشن کی سرکاری طور پرسہولت خواب بن گئی سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ، گورنر پنجاب ،صوبائی وزیر صحت ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال پیرمحل میں عملی طور پر کام کرنے والے ڈاکٹر ز تعینات کیے جائیں تاکہ پنجاب حکومت کاصحت کی سہولیات عوام کے لیے کے نعرہ کوعملی جامہ پہنایا جاسکے