پیرمحل کی خبریں 23/1/2017

Ayoub Arain

Ayoub Arain

پیرمحل (نامہ نگار) تھانہ اروتی کے قریبی علاقہ درکھانہ میں ڈکیتی کی واردات چار کس نامعلوم مسلح ڈاکو ایوب آرائیں کے گھر کے تمام افراد کو باندھ کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی لوٹ کر فرارمزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر ڈالا تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے قریبی علاقہ درکھانہ کے رہائشی محمد ایوب آرائیں کے گھر چار کس نامعلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی قیمتی پارچات لوٹ کر فرارہوگئے اور مزاحمت پر اہل خانہ کو بہیمانہ تشددکانشانہ بناکر شدید زخمی کرڈالا تھانہ اروتی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور اڈا روتی پر موجود جنرل سٹور کا صفایا کر گئے تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے رات کے وقت اڈااروتی پر موجود عامر جنرل سٹور کے تالے توڑ کر دکان سے ہزاروں مالیت کا سامان چوری ک رکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چورزمیند ارکے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے جانو رچوری کرکے لے گئے اے پلاٹ ذاکر آباد کے رہائشی علی نواز ولد بشیر احمد قوم بھٹی نے اپنے ڈیرہ پر مال مویشی رکھے ہوئے ہے نامعلوم چوروں نے رات کے وقت ایک بکری ایک عدد بچھڑی کل 50 مالیت ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر دوافراد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق ذوالفقار کاٹھیہ ایس ڈی او پیرمحل کی قیادت میں واپڈا ٹاسک فورس نے واپڈاکی مین کیبل پنکچر کرکے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے محمد رمضان ولد غلام قادر سی پلاٹ اور خلیل احمد ولد سجاول خاں ساکن چک 721گ ب واہگی اڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑکر زیر دفعہ 462-Jالیکٹرک سٹی ایکٹ 2016کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) زرعی رقبہ کو ٹائون ظاہر کرکے دوپلاٹ فروخت کرکے رقم ہتھیانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق شرافت علی ولد محمد شفیع جٹ ساکن چک 664/5گ ب کو خلیل احمد ولد فقیرمحمد قوم راجپوت ساکن 57ر ب جڑانوالہ نے زرعی رقبہ پر مہر آباد پیرمحل ہائوسنگ سکیم کے نام سے دوعدد پلاٹ سات مرلے اور پانچ مرلے ایک لاکھ 60ہزار روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کرکے سات مرلہ کی رقم وصول پالی اور پانچ مرلے کی رقم بیعانہ 30ہزار روپے وصول کرلیے اور موقع پر نہ تو انتقال رجسٹری دیا اور نہ ہی ٹائون میں کسی قسم کی سہولت بجلی پانی گیس سیوریج سولنگ وغیرہ دیا دھوکہ دہی سے پلاٹ فروخت کرکے رقم ہتھیانے پر شرافت علی کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 420ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) مہندی کی تقریب میں دوران ڈانس ہیجڑے سے چھیڑخانی کرنے پر نوجوان کو زخمی کرنے پر دوہیجڑوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل میں مہندی کی تقریب میں محمد ریاض اور نینا نامی ہیجڑے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس کررہے تھے کہ اس دوران نوٹ نچھاور کرتے ہوئے لوئر کالونی کے رہائشی احمد یار ولد محمد شریف کو کرسی کی پھٹی ما ر کر محمد ریاض اور نینا نامی ہیجڑے نے شدید زخمی کرڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے دونوں ہیجڑوں کے خلاف زیر دفعہ 337A2-L2کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چورگھر کے باہر سے موٹرسائیکل چور ی کرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مہر آباد پیرمحل کے رہائشی محمد مجاہد ولد محمد شریف کے گھر کے سامنے سے موٹرسائیکل نمبر6396-TSLجس کو نامعلوم چوروںنے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے محمد مجاہد کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت شراب فروش کرکے شراب برآمد کرلی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق قیصر اشفاق انچارج پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی نے دوران گشت شراب فروش محمد نواز ولد باقرعلی ساکن چک741گ ب کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 8لٹر شراب برآمد کرے زیر دفعہ 3/4ت پ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک کرداراداکریں تاکہ عوام کوریلیف مل سکے اورمارکیٹ کادورہ کرکے نرخ نامہ پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبر نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جاوید اخترچوہدری ،ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں ،ای اے ڈی اے زاہد شریف ،تحصیلد ار گوجرہ چوہدری مقبول احمد، سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی ٹوبہ نازیہ فرید ،سیکرٹری گوجرہ محمد فیصل ،سیکرٹری پیر محل سجاد احمد،سیکرٹری کمالیہ اسد عباس ، صدور انجمن تاجران حاجی عبدالحمید ، حاجی محمد طارق،پرویز محمود،شیخ محمد عباس، حاجی فضل احمد،صدر انجمن قصاب محمد جاوید اور سپر نٹنڈنٹ ایم سی کالج اسحاق علی بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اوراچھی اشیاء کی فراہمی ہمارامذہبی واخلاقی فریضہ ہے لہذاتاجربرادری دونوں تعلیمات پرعمل کرکے دنیاوآخرت میں سرخروہوں،انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اورقانون شکنی کرنے والے عناصرکے خلاف موقع پرکارروائی ہوگی،اجلاس میں تاجربرادری اورصارفین کی باہمی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کاازسرنوجائزہ لے کرنئی قیمتوں کاتعین کیاگیا ،جبکہ چکن انڈوں اور دیگر پولٹری مصنوعات سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں حسب معمول روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔