بنچ اور بار کے تعاون سے ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے. چوہدری محمد نواز

Speech

Speech

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بنچ اور بار کے تعاون سے ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے. انصاف کی فراہمی میں بنچ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز، ایڈیسشنل جج محمد اظفر خاں، بار صدر چوہدری عبدالجبارایڈوکیٹ، اے سی حافظ نجیب نے بارایسوسی ایشن پیرمحل کی طرف سے سالانہ ڈنر کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام اورعدل و انصاف کے لئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں۔

کامیاب وکالت کے لئے نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ہونگے اس مقصد کے لئے وکلاء بنچز سے تعاون کریں اللہ تعالیٰ نے ہمیں انصاف کرنے کی بڑی ذمہ داری سونپی ہے اور اس کا اجر عظیم ہے انہوں نے کہاکہ پیرمحل بار کے صدر چوہدری عبدالجبار جٹ کا کردار بھی مثالی رہا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج اظفر خاں سینئر سول ججز، رانا سہیل ، اعجاز حسین سجاول خاں سہیل انجم نعیم احمد فراز اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ڈی ایس پی مہر سعید سمیت وکلاءاور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نوازنے تحصیل کچہری کی چاردیواری اور نقدل ایجنسی کا افتتاح بھی کیا۔