پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 25/01/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چیئرمین دنیا میڈیا گروپ ، پنجاب گروپ آف کالجز سابق ضلع ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد محترم میاں ظہور احمد کے انتقال پر ایم این اے چوہدری اسد الرحمن ، ایم پی اے سید قطب علی شاہ ، چوہدری خالدسردار، چوہدری سلطان احمد، چوہدری عبدالغفار، چوہدری امان اللہ ، شیخ محمد اکرم نا غلام عباس ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے ، چوہدری پرویز محمود ، پریس کلب پیرمحل کے ممبران محبوب اختر خان، میاں اسد حفیظ ،امجد علی،خرم شہزاد بھٹی ،اظہار الحق ،میاں باسط حفیظ ،نیر عباس ، محمد نوید پرنس ،عمران چیمہ ،عثمان علی، بلال انجم،اسد عباس اسد، سعدالدین رضوی،محمد احمد،مبین اعجاز،ذوالقرنین سمیت سیاسی ، سماجی ، شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیم دوست پالیسوں کے باوجود گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول نمبر 3 مہر آباد اور سکول نمبر 4کوثر آباد میں کمروں کی کمی کی وجہ سے سخت سردی اور دھند کے موسم میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تعلیم دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہو تے ہوئے تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم دلچسپی کی بدولت بالا پیرمحل کے وسطح میں موجود گورنمنٹ گزلر پرائمری سکول نمبر 3 مہر آباد اور سکول نمبر 4 کوثر آباد بنیادی سہولتوں سے محروم ،درجنوں کے قریب معصوم طلباء انتہائی کسمپرسی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،سکول نمبر 4میں 5 کلاسز روم ہیں لیکن طالبات کی تعداد 323 ہے جبکہ سکول نمبر 3میں صرف دو کلاس روم ہیں جوکہ محکمہ تعلیم کے حکام نے خطرناک قرار دے کر بند کردے ہیں کلاس روم پورے نہ ہونے کی وجہ سے معصوم طالبات سخت سردی اوردھند کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سکول میں طلبہ کے بیٹھنے کے لئے فرنیچر تک میسر نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں سکول میں سیکورٹی گارڈ نہ ہو نے کی وجہ سے معصوم طلباء کو سخت سردی میں گیٹ پر کھڑے کردیا جاتا ہے اہل علاقہ اور بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن افسران کی عدم دلچسپی کا نوٹس لیکر جلد از جلد دونوں سکولوں میں کمرے اور سیکورٹی گارڈ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نا ن ہیڈ کوواٹر پیرمحل کے عملہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن لیکن عملہ کے جاتے ہی دوبارہ تجاوزات کی بھر مارتفصیلات کے مطابق پیرمحل کے بازاروں سبزی منڈی روڈ اور مین بازار میں دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر ریڑھیاں اور پھڑیاں لگوا کر تجاوزات کررکھی ہیں اور ریڑھیوں اور پھڑیوں والوں سے روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ وصول کیاجاتاہے۔ نان ہیڈ کوواٹر پیرمحل کے عملہ نے آپریشن کرتے ہوئے بازاروں کو ریڑھیاں اور پھڑیاں سے خالی کروادیا لیکن نان ہیڈکوواٹر کے عملہ کے جانے کے فوری طور پر بازاروں میں دوبارہ تجاوزات اسی شکل میں واپس آگئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نان ہیڈ کوواٹر کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور بازاروںمیں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیاجا رہا ہے اور کسی سے رعائت نہ برتی نہیں جائے گی ۔تمام دکانداروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنا سامان اپنے دکانوں کے اندرہی رکھے فٹ پاتھ اور بازاروں کو مکمل طور پر خالی کردیں تاکہ بازار میں آنے والے خریدار خواتین اور مردوں کو سہولت فراہم ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو نے والے دو ڈاکو پولیس نے گرفتار کرلیا لیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 728گ ب کے قریب دو ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی گائوں کے رہائشی سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر قریب بھسی جنگل میں چھپ گئے دیہاتیوں نے ڈاکوئوں کا پیچھا گیا اور پولیس کو بھی اطلاع کردیا پٹرولنگ پولیس واہگی اور تھانہ پولیس پیرمحل میں تعینات ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق سندھو بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تو ان نے گھیرے ڈال کر دونوں ڈاکو کو دریائے راوی کے کنارے سے گرفتارکرلیاپولیس نے ڈاکوئوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تین نامعلوم ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر متعدد کارسواروں اور مسافروں سے نقدی رقم ، موبائل فونز لوٹ کرفرار ہو گئے تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر موضع کوئل کلاں کے قریب آدھی رات کے وقت تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ناکہ لگاکر 671/12 گ ب کے زید طارق سے 78 ہزار روپے اور موبائل فونز سمیت متعدد مسافروں اور راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہو نے میںکامیاب ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دھند کے باعث تیزرفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوارشدید زخمی ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس پر 667/8 گ ب کے قریب صبح کے وقت دھند کے باعث تیزرفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوارمحمد ندیم ولد شوکت علی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا تھا۔