پیرمحل کی خبریں 2/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) محنت مزدوری کرکے گھر واپس آتے ہوئے محنت کش کو دوکس موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا مزاحمت پر تشدد کر کے زخمی کر ڈالا تفصیل کے مطابق اضافی آبادی اپر کالونی پیرمحل کار ہائشی حیدر علی ولد محمد افتخار جوکہ تکہ کباب کا کام کرتا ہے محنت مزدوری کر کے رات کے وقت اپنے بھائی احتشام کے ساتھ ریڑھی کو لے کر گھر واپس آرہے تھے کہدو کس افراد نے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار 125پر سواروں نے ارشد چوک میں دونوں کو زبردستی روک کر نقدی دس ہزار روپے چھین لیے اور مزاحمت پر حیدر علی کو سر میں ڈنڈا مار کر شدید زخمی کرڈالا اور چھینی گئی نقدی سمیت فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریر ی درخواست پر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) اشتہاری کو پناہ دینے خاتون کو زبردستی حرام کاری کی نیت سے اغواکرنے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر697/47گ ب مجرم اشتہاری محمد شہزاد متعلقہ مقدمہ 143/16بجر 337F6F5A2A1L2/148/149ت پ کو اس کابھائی محمد اعظم ہوٹل میں کھانا کھلا رہا تھاکہ تھانہ اروتی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اشتہاری کوگرفتار کرنے کی کوشش کی تو محمد اعظم نے بھائی کو فرار کروادیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر773گ ب کے رہائشی محمد عباس کی ہمشیرہ سونیاں بی بی کو ملزمان ثمر ایوب ہراج سکنہ دولت پور ۔محمد عمرن ۔محمد ایوب۔بشیر احمد ناصر اور تین کس نا معلوم کیری ڈبہ سفید رنگ میں ڈال کراغواکرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ365-Bت پ کے تحت مقدمہ کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) فوڈ انسپکٹر کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر ناقص زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن دودکانداروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر محمد اسحاق فوڈ انسپکٹر نے شریف شاپنگ سنٹر اڈا واہگی کو چیک کیا دوران چیکنگ گورمے کولابوتل قبضہ میں لے کرتجزیہ لیبارٹری لاہوربھجوایا لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نمونہ غیرمعیاری ثابت ہونے پر الزام علیہ دکاندر محمد ادریس کیخلاف 23دی پنجاب پیور فوڈ آرڈنینس 2011امینڈیٹ 2016مقدمہ درج کروادیا راجپوت کریانہ سٹور چک نمبر665/6گ ب کو چیک کرکے دوران چیکنگ ہلدی کا نمونہ لیکر تجزیہ لیبارٹری لاہوربھجوایا لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نمونہ غیرمعیاری ثابت ہونے پر الزام علیہ حفیظ کیخلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) کاروباری لین دین کے سلسلہ میں قرض لے کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد یعقوب سے مولوی عبدالحنان صدیقی نے کاروباری لین دین ہونے کے بناپر ذاتی ضرورت کیلئے 550000روپے بطور قرض دیکر مختلف چیک دیئے جوکہ ڈس آنرہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 489Fت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے حضور سرورکونین ۖ خاتم الانبیاء ہے جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اس عقیدے کامنکر دائرہ اسلام سے خار ج ہے ان خیالات کا اظہار نعیم اخترجانباز چیئرمین ختم نبوت کمیٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ قادیانیوں کو پراپرٹی کی خرید میں ٹیکس کی چھوٹ کا فیصلہ لینے سمیت قادیانیوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کا حکومت کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے سرکار مدینہ کی غلامی میں موت آئے ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے انہوںنے کہا کہ انگریز نے سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت اٹھارہویں صدی میں ایک ایسا فتنہ پیداکیا جوکہ مسلمانوں کا روپ دھار کر انگریز کے مقاصد کے لیے کام کرتا رہا اب انگریز تو اپنے ملک چلا گیا مگر اس کی باقیات اب اس فتنہ کی صورت میں موجود ہے یہ گروہ اب بھی اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہے انہیں اپنی اور اپنے رفقاء کار کی آخرت سنوارنے کے لیے کلمہ حق پڑھ کی نبی ۖ کی غلامی کا طوق پہن لینا ہوگا ورنہ ان کا حشر بھی دنیا اور آخرت میں ان کے پیشوائوں جیسا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی افسرشاہی پیرمحل کے میڈیکل سٹوروں پر ناقص اور زائد المیعاد مہنگی ادویات کی سرعام فروخت کرائے کے لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹور مالکان عوام کی جیبیں خالی کرنے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں پر زائد المیعاد مہنگی ادویات فروخت ہونے سمیت مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث شہری نہ صرف مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہے بلکہ زائد المیعاد ادویات کے استعمال سے جان لیوابیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مضافات میں قائم میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ درجنوں ایسے میڈیکل سٹور قائم ہے جہاں پر نان کوالیفائیڈ افراد ٹھیکہ پر میڈیکل سٹور کا لائسنس حاصل کرکے ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے سرعام شہریوں کو موت کے منہ میں پہنچانے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں جب کوئی شخص میڈیکل مافیا کے خلا ف شکایت کرتا ہے تو اس شکایت کے ازالہ کی بجائے اس کی منتھلی بڑھ جاتی ہے جس سے علاقہ پیرمحل اور اس کے مضافات کے لاکھوں مکین محکمہ صحت کی مجا زا تھارٹی کی غفلت کی نذر ہونے کے باعث موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر صحت کمشنر فیصل آباد سے فی الفور پیرمحل شہر اور اردگرد کے مضافت میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی مہم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگی اورایکسپائرڈ ادویات کی فروخت کو روکنے سمیت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کوفعال کرکے ایماندا رافسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے اگر حکومت آپریشن کرے تو ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد گداگری ایکٹ نہ ہونے سے شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں لٹنے لگے فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں نامعلوم مقامات سے آکر شاہرائوں،چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہروپیئے اور پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں سرعام لٹ رہے ہیں پیرمحل کے سماجی حلقوںنے کچھ عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت انسداد گداگری مہم شروع کی تھی جس سے نہ صرف امداد کے مستحقین کی کفالت کا بندوبست ہواتھا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں سے شہریوں کو سکون ملا تھا انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث یہ سلسلہ بند ہوگیا جس سے دوسرے اضلاع کے بھکاریوںنے اس علاقہ کا رخ کرلیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ فعال کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے