پیرمحل کی خبریں 12/09/2015

پیرمحل ( نامہ نگار ) حرام کاری کی نیت سے شادی شدہ خاتون اغوا کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع شاہ پور کے رہائشی شاہد حسین ولد محمد نواز کی بیوی اظہراں بی بی کو ہمراہ تین سالہ بچے سمیت رانامحمد عمران ولد رانا رمضان موضع شاہ پور ہمراہ دوکس ساتھیوں کے حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے تین کس افراد کے خلاف زیر دفعہ 365 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )گنا کی عدم ادائیگی کمالیہ شوگر ملز کمالیہ کی طرف سے گنا کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چیک مسترد ہونے پر فنانس منیجر اور کین منیجر کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری تفصیل کے مطابق علاقہ بھر کے زمینداروںنے کمالیہ شوگرملزکمالیہ کو سال2015میںگنا فراہم کیا کمالیہ شوگرملزکمالیہ نے نقد رقم دینے کی بجائے زمینداروں کسانوں کو چیک دیے کسانوں زمینداروںنے چیک ہائے بنکوں میں کیش کروانے کے لیے دیے جو کیش نہ ہونے پرمسترد ہوگئے جس پر زمینداروں کسانوں جس میں محمد ریاض ولد محمد شریف ساکن چک761گ ب کی رقم چھ لاکھ 68ہزار 515روپے ،بشیر احمد ولد نوراساکن چک771گ ب نے تھانہ اروتی اور ثاقب الطاف ولد الطاف حسین ذات شیخانہ سکنہ720گ ب نے مبلغ 416349 کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ پیرمحل میں کمالیہ شوگرملزکمالیہ کے ملازمین محمدیٰسین فنانس منیجر کمالیہ شوگرملز کمالیہ ملک محمداختر کین منیجر کمالیہ شوگرملزم کمالیہ ۔ خالد محمودگوندل جنرل کین منیجر کمالیہ شوگرملز کمالیہ کے خلاف زیر دفعہ489Fکے تحت مقدمات کا اندراج شروع کروایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کے سامنے مضرصحت اشیاء کی فروخت’ غیرمعیاری مضرصحت چپس کیچپ’سموسوں پکوڑوں ‘آئس کریم ‘دہی بھلے کھانے سے بچے پیٹ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب سے شہریوں کافوری کاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہرمیں مختلف سکولوں کے باہر مضرصحت اشیاء کی فروخت کسی روک ٹوک کے جاری ہے جس میں مضرصحت غیرمعیاری چپس کیچپ’ سموسوں ‘پکوڑوں آئس کریم’ دہی بھلے چنے چھولے شامل ہیں جس کو کھانے سے ان سکولوں میں زیرتعلیم بچے او ربچیاں پیٹ اورگلے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں پورے شہرمیں سکولوں کے سامنے مضرصحت اشیاء کی فروخت کی جارہی ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب سے مطالبہ کیاکہ گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کے سامنے سکول کے اندر موجود مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء کی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )پی پی 89، اور سوسے زائد چکوک کو قومی شناخت کا حامل نادرا آفس ،، ایک کمرہ پر مشتمل ہونے کے باعث سائلین اور عملہ کے درد سر بن گیا ،،سرکاری بلڈنگ خالی ہونے کے باوجود نادرا ملازمین ایگزیکٹو دفتر کرایہ کی بلڈنگ میں چلانے پر مجبو ر،، فی الفور اقبال پارک لائبریری بلڈنگ میں نادرا آفس منتقل کیا جائے تفصیل کے مطابق سماجی فلاحی حلقوں کی کوششوں سے نادرا اتھارٹی نے پیرمحل تحصیل بننے پر پیرمحل میں نادرا ایگزیکٹوآفس قائم کیا جو عارضی طورپر کرایہ کی دکان میں غوثیہ چوک میں بنایا گیا تحصیل انتظامیہ نے مفاد عامہ کی مشکلات کے باوجود تحصیل نادرا آفس کے لیے سرکاری طورپر جگہ مہیانہ کی حالانکہ اقبال پارک پیرمحل کے اندر وسیع عریض لائبریری کی بلڈنگ اور بیڈمنٹن ہال جوکہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث چمگاڈروں اور خطرناک جانوروں کا مسکن بن چکے ہیں موجود ہے اگر نادرا آفس اقبال پارک میں بنادیا جائے تو نہ صرف سائلین کو شہر کے اندر نادرا قومی شناختی کارڈ سمیت نادرا کے متعلقہ امور حل کروانے میں آسانی ہوگی بلکہ سرکاری عمارات کی دیکھ بھال سمیت ایک کمرہ پر مشتمل نادرا دفتر کے عملہ اور صارفین کو مشکلات سے نجات ملے گی حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے نادرا دفتر پیرمحل کے لیے اقبال پارک پیرمحل میں موجود لائبریری کی جگہ پر منتقل کرنے کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افراد زخمی لڑائی کے مختلف واقعات میں 8افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افرادجن میں محمد بلال ولد عاکف ،سید تہذیب الحسن ولد تصور حسین راشد ولد عبدالغفار ساکنان چک666/7گ ب زخمی ہوگئے جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات میں ، فیضان ولد غلام مرتضٰی ، شوکت علی ولد شاہ محمد کمالیہ ، محمد اشر ف ولد ولی محمد ساکن چک674/15گ ب، رشید احمد ولد نذیر احمد خانیوال ، خرم حسین ولد زاہد بخاری ، لیاقت علی ولد فتح محمد کرامت ولد اونگ زیب ، اکبر علی ولد منور علی زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف واقعات میں 8افراد جن میں ارشاد بتول زوجہ تصور مہندی ساکن 666/7گ ب کو کزن علی رضا ولد سخاوت نے دوکس ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ کے رہائشی محمد عباس و لد غلام رسول کو مقبول نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا وسیم عباس ولد عباس علی ساکن حارث آباد کو شکیل نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر319گ ب کی رہائشی ممتا زبی بی زوجہ سلطان کو محمد خان دیور نے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کرڈالا عاشق سلطان ولد محمد نواز کوہل خورد کو عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے شاہد وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا محمد اقبال ولد خان محمد ساکن چک671/12گ ب کو محمد اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا شیراز ی ولد سید محمد رضا ساکن چک666/7گ ب کو زمین کے تنازعہ پر تصور شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم جاوید اقبال عرف جیدی ولد محمد نواز ساکن چک684/25گ ب سے کاربین 12بور برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اگر ہم نے اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے تو ہر بچے کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ بڑی بڑی کوٹھیوں میں مقیم افراد کو پولیو ویکسی نیشن ٹیموں کا خیر مقدم کرنا چا ہئیے کیونکہ یہ ٹیمیں صرف اور صرف ان کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کے دروازے پر جاتی ہیں ۔ اگر پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے نہیں پلاتیں یا کوئی ان کے کام میں مداخلت کا مرتکب ہوتا ہے تو گویا انہوں نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر،محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار چوہدری سلطان احمد سابق نائب ناظم کے ہمراہ پولیو واک کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے صرف محکمہ صحت ہی کافی نہیں بلکہ عوام کو بھی آگے آنا ہو گا ۔ جہا ں جہاں پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے تاکہ پولیو ٹیموں کو بھجوایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ صحت سمیت شہریوں اور ہرادارہ کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے صحت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ریاست کا فرض ہے کہ وہ تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت،تعلیم اور انصاف سمیت تمام حقو ق ادا کرے جبکہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی اچھی کارکردگی کو سراہیں اور غلطیوں کی مثبت انداز میں نشاندہی کر یں۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر باہلک علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہاولپو تحصیل بھرمیں 14 سے 16 ستمبر کے تین دنوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا

Pir Mahal  News

Pir Mahal News