پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 9/11/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) رکن صوبائی مسلم لیگ ( ن) مخدوم سید علی رضا شاہ کی کی کی نماز جنازہ آبائی گاﺅںناصر نگر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی ،سابق وفاقی وزیرسید فخرامام ،سابق ضلع ناظم چوہدری اشفاق، مہرریاض فیتانہ ،سردار مسعود خان گادھی، میاں محمد رفیق ، سعید احمد سعیدی ، سید قطب علی شاہ ، سید علی موسی گیلانی ، ڈی سی او ٹوبہ اعجاز اکبر،اے سی پیرمحل حافظ نجیب سمیت صوبہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے متوقع آمد پر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) ملک میں کاشت کارہی انقلاب لاسکتے ہیں 200 ارب روپے سے اوریج ٹرین ،80 ارب سے میٹرو بس بن دی گئی جبکہ موجودہ حکوت نے کاشت کاروں کو معاشی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے حکومت کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اگلے الیکشن میں (ن) لیگ کی پورے ملک سے چھٹی ہو جائے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور پیرمحل میں پارٹی کے مشاروتی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ 122سے تحریک انصاف کا امیدوار علیم خان جیتے تھے وہاں 20/25ہزار ووٹ کا گھپلا کیا گیا ۔ لوکل باڈی کے الیکشن میں کارکنوں بھرپور محنت کریں اپنے ووٹروںسے رابطہ میں رہے اور خوب محنت کریں ,انہوں نے کہاکہ 35سالوں سے یہ لوگ حکومت میں ہیں لیکن یہ ملک کے مسائل کو حل نہ کرسکے انہوں نے کاشت کاروں کو معاشی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے ، کسان پیکیچ تحریک انصاف کے حافظ آباد میں 40 ہزار سے زیادہ کاشتکاروں کے کسان کنونشن کی وجہ سے دیا گیا ، لوکل باڈی کے الیکشن تحریک انصاف کے 11افرادکو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا انہوں نے کہاکہ دوسرامرحلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،چوہدری سرور سے یوسی 79 سے چیئرمین کے امیدوار چوہدری کاشف اسلم جوڑا نے ملاقات کی اس موقع پر میجر(ر) ندیم شہزاد بھی موجود تھے چوہدری سرور نے اپنے بھائی چوہدری رمضان پرویز کو ہدایات دیں کہ یو سی 79سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری کاشف اسلم جوڑاکی بھرپور الیکشن کمپیئن چلائی جائے اس موقع پرسابق ضلعی ناظم چوہدری اشفاق ، مہر ریاض فتیانہ، میجر (ر) احمد نواز، چوہدری رمضان پرویز،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ،رانااعظم ، حاجی محمد شریف، ملک ثاقب سہیل، احسان ننھا سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجو دتھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) وزیراعظم کے کسان پیکج کے حصول کی کوشش نے کسانوں کو بینکوں کے دھکے کھانے پرمجبورکردیا ہے نیشنل بنک پیر محل کے سامنے لمبی لمبی قطاریں ، کاشتکاروںکو بنک کے گن مین نے ذلیل وخوار کرنا شروع کردیا تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلان کئے جانے والے کسان پیکج کے تحت پانچ ایکٹر دھان اورکپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر پانچ ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان تو کردیا گیا تاہم کسانوں تک امداد پہنچنے کے عمل کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کے سبب کسان انتہائی مشکلات کا شکارہیں ُُٰٰپیرمحل کے کسان امداد کے لئے قائم کئے جانے والے تقسیم کارسہولت سینٹرز سے چیک لے کر جب نیشنل بنک پیرمحل کی برانچ میں آئے تو ان کو بنک میں داخل نہ ہونے دیا گیا اور کاشتکاروں دھکے مار گئے اور ان کو بنک کے گن مین نے ذلیل وخوار کرنا شروع کردیا کاشتکاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم صبح نوبجے سے قطاریں لگا کر بیٹھے رہے تاہم انہیں کو بنک میں داخل نہ ہو نا دیاگیا کاشتکاروں نے کہاکہ ہم کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے کسانوں کا شکوہ ہے کہ وزیر اعظم نے مالی امداد کا اعلان تو کردیا لیکن امداد کی ترسیل کے لئےکسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔بینک منیجر مبشر نے کہاکہ بنک کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی تھی لیکن تقسیم کارسہولت سینٹرز سے مسلسل کاشتکاروں کو چیک جاری کئے گئے جس کی وجہ بنک کے باہر کاشتکارں کا رش ہے اور دوسری طرف تصدیق کے لئے مشینیں صیح طریقہ سے کام نہیں کررہی جس کی وجہ سے وہ کسانوں کو کسی قسم کی امداد فراہم کرنے سے قاصرہیں۔

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News