پیرمحل کی خبریں 16/7/2016

Mahal News

Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل اور فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ صفائی کی ناقص صورتحال اور جالیاں نہ لگانے پر قصاب کے خلاف گرینڈ آپریشن چھ قصاب کو موقع پر ہزاروں روپے کے جرمانے ،، صحت وصفائی پر کسی قسم کی رورعایت نہیں کریں گے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق چھ قصاب جن میں ،، خالد ولد غلام مصطفی چھ ہزار ، محمد قاسم ولد جمال دین شیخ چار ہزار ،شہباز ولد بشیر احمد چار ہزار ، ساجد ولد مختار احمد دوہزار ،محبوب ولد اسلام دوہزار ارشد ولد شفیع ایک ہزار روپے کو نقد جرمانے عائد کرکے موقع پر وصول کرکے قصاب کو وارننگ جاری کی کہ آئندہ ناقص اور غیر معیاری گوشت جو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہوکے خلاف گرینڈ آپریشن میں کسی بھی قسم کی رورعایت نہ رکھی جائے گی مقدمات کے اندراج سمیت صفائی کی ناقص صورتحال اور جالیاں نہ لگانے پرکاروائی عمل میں لائی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ملک میں بد عنوانی لاقانونیت رشوت کرپشن کے نظام نے ملکی معیشت کو مفلوج کررکھا ہیحکومت عوام کا معاشی،سیاسی،اقتصادی قتل عام کر کے بے روزگاری کے اندھے کنوئیں میں دھکیل کر ایک نئے انقلاب کی راہ ہموار کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی کسان راہنما نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کے دوران جتنے بھی وعدے کئے تھے آج ان کے برعکس غربت مکائو کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے کسان اپنے زرعی محاصل کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے کسان کی پید وار گنا گندم اور دھان کی پوری قیمت نہ ملنے سے کسان معاشی طورپر بدحال ہوکر رہ گیا ہے حکمرانوں کو شوگرملوںنے کسانوں زمینداروں کے اربوں روپے دبار کھے ہیں حکمرانوں کے اثاثہ جات میں اضافہ جبکہ عوام کی مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار کو نا کام بنا نے کے لئے ہمیں قومی اتحاد پید اکر نا ہو گا مسلم لیگ ”ن”اور پا کستان پیپلز پا رٹی خود کو ملک گیر جما عتیں سمجھتی ہیں مگر کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام کے حق میں کو ئی بھی ہمدردی کا پیغام نہیں ملا انہو ں نے کہا کہ سیاسی جما عتوں کو اقتدار کی رسہ کشی میں جا ئے بغیر ملک وقوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ کسانوں زمینداروں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہوکرمعاشرے سے ناانصافی غربت جہالت کاخاتمہ کرکے انقلابی اورتعمیری تبدیلیاں لانا ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) خواتین کو ملکی ترقی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا کیونکہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہیں جن کو ملک پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرناچاہیے ان خیالات کا اظہار کشور منیر صدر اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن سیاسی سماجی راہنما نے تنظیم سازی کے دوران خواتین سے خطاب میں کیاانھوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین علم وہنر کے ذریعے نہ صرف معاشرتی مسائل کو حل کرسکتیں ہے بلکہ ملکی تعمیر میں حصہ لیکر قانونی سیاسی حقوق بھی حاصل کرسکتی ہے خواتین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی جس میں اپنی مدد آپکے تحت فری ڈسپنسری ایمبولینس کی فراہمی لٹریسی سنٹر کاقیام ہیلتھ سنٹر کاقیام صحت کے حوالے سے شعوری بیداری کے پروگراموں کا انعقاد اپاہج اور نادار لوگوں کے لیے روزی کمانے کے بہتر مواقع فراہم کرنا سلائی سنٹروں کا قیام جہاں خواتین اور بچیاں سلائی کڑھائی کا کام وغیرہ جیسے شعبوں میں حصہ لے کر اپنا کردار اداکرناہوگا علاوہ ازیں مقامی خواتین کی این جی اوز بناکر مستحق اور غریب بچیوں کی شادی بیاہ میں مدد کرنا ،گھریلو جھگڑوں جن میں میاں بیوی کے درمیان قانونی پیچیدگیوں میں پڑنے کی بجائے مصالحت کا کردار باہمی علاقائی مسائل کو عدالتوں میں لیجانے کی بجائے محلہ اور چک کی سطح پر مل بیٹھ کر حل کرنا جیسے مسائل کو بھی بہتر انداز میں کردار اداکرسکتی ہے عملی عبادت ملت کی خدمت اور مخلوق خدا کی بھلائی ہے انہوںنے کہا ہم نے خواتین کے تعاون سے اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے انشاء اللہ جلد ہی اس علاقہ کی خواتین کے بھرپور تعاون سے عملی طورپر مضبوط تنظیم بنائیں گے جو خواتین کے مسائل کی مکمل پاسبان ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) رانامحمد شفیق سابق ہاکی اولمپیئن فاتح ورلڈ کپ قومی ہاکی ٹیم کو قومی ہاکی ٹیم کوچ مقرر کیا جائے سپورٹس تنظیموں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رانامحمد شفیق جن کی پاکستان قومی ہاکی ٹیم میں شمولیت سے قبل ہاکی زوال پذیر ہونے کے ساتھ پے درپے شکست کا شکار رہی یونہی نامور کھلاڑی پاکستان قومی ٹیم میں شامل ہوا تو پاکستان ہاکی ٹیم نے نہ صرف ورلڈ ہاکی کپ جیتابلکہ دنیا بھر کے ٹائٹل حاصل کرلیے جس سے قومی ٹیم کا مورال بام عروج پر پہنچ گیا ان کی قومی خدمات کی بدولت ان کے گائوں کا نام شفیق آباد رکھا گیا سپورٹس تنظیموںنے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ حکام ، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کی فی الفور پاکستان قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے رانامحمد شفیق ہاکی اولمپیئن کو قومی ٹیم کا کوچ مقررکیا جائے