پیرمحل کی خبریں 06/10/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار ) تھانہ اروتی پولیس کا دربار قطبیہ کے 110 سالہ قدیم عرس کی تقریبات بند کروانے کی کوشش پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا زیر سجادہ نشین کے گن مین گرفتار کرنے پر مریدین نے پولیس ملازمین کو یرغمال بنالیا پانچ گھنٹے ملتان سندھلیانوالی فیصل آبادروڈ بندکرکے مریدین کاشدید احتجاج ڈی ایس پی نے مذاکرات کرکے بلاک روڈ کلیئر کروادی دونوں اطراف کے افراد رہا تفصیل کے مطابق دربار قطبیہ کی 110سالہ قدیم عرس کی تقریبات جاری تھی کہ تھانہ اروتی کے ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میلہ میں پہنچ کر اجازت دکھائے بغیر لائوڈ سپیکر اور دیگر پروگرام بند کروادیے اور پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا کے سیکورٹی گارڈوںنے پولیس سے بحث کی تو پولیس نے سیکورٹی گارڈ گرفتار کرلیے جس پر مریدین میں اشتعال پیدا ہوگیا جوابی کاروائی میں مریدین نے دوپولیس ملازمین کو یرغمال بناکر گھوڑوں کے اصطبل میں بند کردیا اور ملتان سندھلیانوالی فیصل آبادروڈ ٹائر جلاکر بندکرکے احتجاج شروع کردیا مسلسل چھ گھنٹے روڈ بلاک رہنے کے باعث ٹریفک متبادل راستوں سے آتی جاتی رہی ڈی ایس پی کمالیہ رانا خالد رشید نے بھاری نفری کے ہمراہ سندھلیانوالی میں پہنچ کر طویل مذاکرات کے بعد دونوں طرف کے یرغمال افراد کو رہا کرکے روڈ کو کلیئر کروادیا ۔یادرہے کہ دربار قطبیہ سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے سسرال ہے اور دربارقطبیہ کے 110سال سے منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں مریدین زائر ین عرس تقریبات میں شرکت کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل میں بلدیاتی انتخابات ،،سیاسی جماعتوں میں افراتفری پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں میں تقسیم پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات سے آئوٹ پاکستان عوامی تحریک جماعت اسلامی کے دیہی حلقوں میں چند امیدوارکی نامزدگیاں پاکستان مسلم لیگ ن کے میونسپل کمیٹی کے 18وارڈ ہائے میں امیدوار نامزد دسٹی ودیہی حلقوں میں ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی منظم مہم کے تحت امیدواروں کی پوزیشن مضبوط تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کے شہری دیہی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے اپنے امیدواروں کی نامزدگیاں کرنے کا سلسلہ شروع ہے تحصیل پیرمحل میں پی ٹی آئی کے بنیادی کارکن مایوس ہوکر علی بابا گروپ میں شامل ہونے لگے جبکہ پی ٹی آئی کے تین دھڑے اپنی اپنی جگہ پر اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دلوانے کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں مگر ان امیدواروں نے پی ٹی آئی کے مجوزہ قواعد کے تحت ٹکٹ کے حصول کے لیے کوئی طریقہ کار نہ اپنا نے کے باعث تین دھڑے اپنی اپنی جگہ پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہونے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کاکوئی امیدوار بھی سامنے نہ آسکا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بعد دیہی حلقوں میں سب سے زیادہ امیدوار پاکستان عوامی تحریک کے نظر آرہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18وارڈ ہائے میں اپنے امیدوار نامزد کرکے باضابطہ کمپیئن شروع کررکھی ہیں سٹی ودیہی حلقوں میں ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی منظم مہم کے تحت امیدواروں کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے جبکہ دربارقطبیہ سندھلیانوالی میں علی بابا گروپ اور ایم پی اے مخدوم علی رضا گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تین کس موٹرسائیکل سوار بکرا چوری کرکے بھاگتے ہوئے دیہاتیوں کے تعاقب پر چوری شدہ بکرا او رموٹر سائیکل چھوڑ کر فرارتفصیل کے مطابق موضع بب کے رہائشی محمداقبال ولد پہلوان قوم بب کے احاطہ مویشیاں سے سلیم ولد حامد موضع محرم کاٹھیہ ، اقبال ولد نصیر ساکن ٹبی نجابت ہمراہ ایک کس نامعلوم بکرا چوری کرکے موٹرسائیکل پر فرارہورہے تھے کہ دیہاتیوں کے تعاقب پر مسروقہ بکرا او رموٹرسائیکل چھوڑکر فصلوں میں فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے پولیس نے مسروقہ بکرا اور موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 13افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک پر موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں 13افراد جن میں سندھلیانوالی کے رہائشی محمد یوسف ولد محمد اقبال ، شاہد ولد قادر چک نمبر307گ ب کے رہائشی جواد حسین ولد محمد حسن ، شہروز ولد محمد اصغر ، عمیر حسن ولد محدم حسین چک نمبر741گ ب کے منیر احمد ، قاسم علی پسران چراغ احمد چک نمبر666/7گ ب کا منظور احمد ولد محمد شریف ، عاشق حسین ولد غلام فریدخان زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) معروف سیاستدان میاں امجد حسین خالد آف 320گ ب والے کی نمازجنازہ چک نمبر 320گ ب میں اداکردی گئی تفصیل کے مطابق سابق یونین ناظم ضلعی ممبر بیت المال کمیٹی ، میاں امجد حسین خالد انتقال فرماگئے تھے جن کی نمازجنازہ چک نمبر 320گ ب کے فٹ بال گرائونڈ میں اداکردی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم جگر کے علاج کے لیے انڈیا دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی89سے بطور امیدوار صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا تھا یونین کونسل 48کے دومرتبہ ناظم منتخب ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بائی پاس پیرمحل شہریوں کوفائدہ نہ دے سکا ہیوی ٹریفک کے گذرنے سے تاجروں کے کاروبارتباہ مکینوں کی زندگی اجیرن عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظرپیرمحل شہر سے گذرنے والی ٹریفک کو ون وے کیا جائے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سے ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لیے کروڑوں روپے لاگت سے بائی پاس تعمیر کیا گیا انتظامیہ کی عدم توجہی اورسائن بورڈ نہ ہونے اور بائی پاس سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ جانے کے باعث تمام تر ٹریفک بائی پاس سے گذرنے کی بجائے پیرمحل شہر سے گذر رہی ہے بائی پاس کی تعمیر سے قبل ٹریفک یک طرفہ تھی جس میں ملتان سے آنے والی گاڑیاں ایکسچینج روڈ تامدینہ چوک لاری اڈا سے گذرتی تھی جبکہ فیصل آباد سے آنے والی ٹریفک رجانہ روڈپیرمحل سے گذاری جاتی تھی مگر اب ٹریفک پولیس جس کی ذمہ داری ٹریفک میں خلل کو دورکرنا ہے کلیئر کروانے کی بجائے سارا دن ناکے لگا کر اپنے کام میں مصرو ف رہتی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث رجانہ روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں تاجروں کے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں جبکہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ پیرمحل شہر سے ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لیے کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے بائی پاس پرسائن بورڈ لگاکر تمام ہیوی ٹریفک کوبائی پاس سے گذ اراجائے فی الفور پیرمحل رجانہ روڈ کی تعمیر کی جائے تاکہ آئے روز حادثات سے جانی جانوں کے ضیاع کو روکاجاسکے عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظرپیرمحل شہر سے گذرنے والی ٹریفک کو ون وے کیا جائے