پیرمحل کی خبریں 24/12/2016

Visit

Visit

پیرمحل (نامہ نگار) کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 673/14 گ ب حارث میں شاہد سلیم نے اپنا ملکیتی مکان محمد کاشف کو ماہوار 2000 روپے کرایہ پر دے رکھا ہے جسکی تھانہ پیرمحل میں کوئی اطلاع نہ دی جس پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 11عارضی کرایہ داران آرڈنینس 2015 جس پر مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )تین کس مسلح ڈاکوئوںنے گھرکی دیواریں پھلانگ کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر666/7گ ب کے رہائشی محمد ریاض کے گھر تین کس نامعلوم ڈاکومسلح اسلحہ و سوٹے مکان کی دیواریں پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر طلائی زیور، چاندی ، موبائل فون کپڑے وغیرہ زبردستی چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) کرسمس پر مسیحی کمیونٹی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس بازار میں ارزاں نرخو ں پر اشیائے خورد نوش کی فراہمی کے لیے نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لے کر ریٹ لسٹ جاری کرواکر قیمتوں پر کنٹرول کے لیے کام شروع ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیر محل نے ہمرا ہ طارق جاوید چیف آفیسر ، سجاد احمد سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پیرمحل پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کے مطابق شادمان کالونی پیرمحل میں کرسمس بازار کے دورہ کے دوران اشیائے خورد نوش کی مسیحی کمیونٹی کو فراہمی کے سلسلہ میں لگائے گئے کرسمس بازا ر کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا مسیحی کمیونٹی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس بازار میں اعلیٰ معیار کی اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کے کنٹرول کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا اگر کوئی ذخیرہ اندوز گراں فروشی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف موثر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں حکومتی وضع کردہ نر خوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کر کے ایف آئی آر زدرج کر وائی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلعی انتطامیہ کی پھرتیاں ،، کرسمس سے پہلے ہی کرسمس کاٹ کرمسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے کے دعوے کیے جانے لگے تفصیل کے مطابق مسیحی کمیونٹی 24اور25دسمبر کی رات کو اپنی تمام تر عبادات کے ساتھ کرسمس مناتی ہے مگر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب حکومت کے احکامات پر کرسمس سے پہلے 22تا23دسمبر کو ڈی سی او کمپلیکس میں کیک کاٹا گیا جس میں مسیحی رہنمائوں کو بھی تقریب میں مدعوکرکے کرسمس سے دودن پہلے کیک کاٹ کر مسیحی کمیونٹی سے یک جہتی کا تاثر دیا گیا جس پر مسیحی کمیونٹی کے کثیر تعداد میں حلقے حیر ت کا اظہار کررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپشن و کمیشن کی روایت سے نجات اور انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کو غیر تسلی بخش وغیر اطمینان بخش ہے 2018ء اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت دونوں ہی کے خاتمے تک بھی توانائی بحران کا خاتمہ ممکن دکھائی نہیں دے رہا جس کے ذمہ دار حکمران ‘ متعلقہ ادارے اور حکمران جماعت ہیں جو ذاتی مفادات اور اقتدارکی جنگ میں قومی و عوامی مسائل و ضروریات سے صرف نظر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی صدر کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا بجلی’ گیس’ تیل کے نرخوں کا تعین کرنیوالی ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومتی کنٹرول میں لینے کے بعد سی این جی کے نرخ متعین کرنے کا اختیار سی این جی پمپ مالکان کو دیا جانا یقینا جمہوریت دشمن وعوام دشمن اقدام ہی نہیں بلکہ بالا دست اور استحصالی طبقات کا عوام پر کاری وار بھی ہے کیونکہ اس حکومتی اقدام سے نہ صرف پٹرول پمپ مالکان کو عوام سے لوٹ مار کا قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا بلکہ شہروں ‘ اضلاع اور گاؤں و دیہات کے مابین ایک ایسا تفریقی عمل شروع ہوجائے گا جو قومی یکجہتی کو کالی دیمک کی طرح چاٹ جائے گا پٹرول ‘ ڈیزل ‘ گیس و تیل کے نرخ طے کرنے کا اختیار پٹرول پمپ مالکان کودیئے جانے کے عوام دشمن حکومتی اقدام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدام پر خاموشی کے مترادف کمزور و روایتی سا اپوزیشن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ بالادست واستحصالی طبقات اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کے سوا عوام کے دکھ درد سے کوئی دلچسپی نہیں اور خاندانی وموروثی سیاستدان عوام کو سوائے استحصال و مایوسی کے کچھ اور نہیں دے سکتے اسلئے ضروری ہے کہ عوام دہشتگردی ‘ غنڈہ گردی کی سرپرستی اور اپنے مفادات کیلئے عوام کے استحصال کیساتھ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والوں سے نجات پائیں اور انتخابات میں اس سیاسی قوت کو منتخب کریں جس کے پاس قومی مسائل کے حل اور عوامی خوشحالی کا قابل عمل فارمولہ بھی ہو اور اس کا ماضی کرپشن ‘ استحصال ‘ لوٹمار اور عوام دشمن اقدامات سے پاک بھی ہو !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل فوزیہ وڑائچ اور چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل سمیت ضلع بھر اور تحصیل کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو برئوے کار لائیں گے ان خیالا ت کا اظہار رانا شاہدالرحمن صدر پریس کلب پیرمحل رانامحمداشرف جنرل سیکرٹری نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ضلع ناظم اور میونسپل چیئرمین وائس چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب ہونے والے نمائندگان پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کو اپنا شعار بنائیں اس سلسلہ میں منتخب نمائندوں کو ہمارا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا