پیرمحل کی خبریں 5/11/2016

Banezir Park

Banezir Park

پیرمحل (نامہ نگار) چارکس افراد دوشیزہ کو حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 718 گ ب کے رہائشی محبوب احمدکی بیٹی سمیر ابی بی کوثر پروین گھر سے مہمانوں کا کھانا پکانے کے بہانے اپنے ہمراہ اپنے گھر لے گئی عابدنواز وغیرہ کے ساتھ مل کر سمیر ابی بی کو حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے چار کس ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365B کے تحت مقدمہ درج کر لیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ساڑھے نولاکھ روپے کی رقم ہتھیانے پر ریلیشن منیجر کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ممتازحسین سے جے ایس بنک کے محمد شاہد ریلیشن مینجرنے اعٹماد بھروسہ ، تعلق داری ہونے کی بناپرساڑھے نولاکھ روپے ادھارلیے اور رقم واپسی پر جعلی چیک دے دیا جوکہ بنک الفلا ح سے کیش کروانے پر جعلی نکلا تھانہ پیرمحل نے
زیر دفعہ489 F ت پ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور نے نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو ساما ن ا ورنقدی چوری کرلی پانچ کس ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا تفصیل کے مطابق گلستان ٹائون شورکوٹ روڈ نزد ربار بابا شیر والاپیرمحل کے رہائشی جاوید اقبال ولد اکبرعلی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چور گھر کے اندر مکان میں داخل ہوکرمکان کے اندر موجود بریف کیس سے 8عدد سوٹ زنانہ ان سلے مالیت 70ہزا رروپے بادام شیمپودیگر گھریلو سامان ایک بیگ اور نقدی 70ہزار روپے ، چوری کرکے لے گئے دوسری واردات میں چک نمبر666/7گ ب کے رہائشی ریاض احمد ولد فتح محمد قوم آرائیں کے گھر میں پانچ مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر خواتین کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لی او ر اسلحہ کے زورپر اہل خانہ کو کمرہ کے اندر بند کرکے کنڈی لگا کر دوسرے کمرہ رہائشی سے ایک عدد ٹرنک آہنی جس میں طلائی زیورات انگوٹھی ، ایک عدد لاکٹ دیڑھ تولہ ، چاندی کی چوڑیاں چارتولے ایک عدد موبائل فون نوکیا 105اور 15عدد ریشمی سوٹ زنانہ جینز والے نقدی 15ہزار روپے کل مالیتی سامان RS.274500/-روپے چھین کردروازہ کھول کر فرارہوگئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Ac Naher

Ac Naher

پیرمحل ( نامہ نگار ) دوران مرمت بجلی کے پولز گرنے سے پانچ جانور ہلاک دولائن مین زًخمی تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کی بستی چاہ کلر والا میں دوران بجلی کے دوپول گرنے کے باعث فلک شیر پرائی شخص کے پانچ جانور جن میں تین بھینسیں دوگائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے لائنوں کی مرمت کرتے ہوئے واپڈا کے دواہلکار زخمی ہوگئے
پیرمحل ( نامہ نگار ):سموگ کے باعث ہونے والی بیماریاں۔دمہ۔آنکھوں میں جلن۔الرجی۔سانس کی بیماریاں۔پھیپھٹروں کا ناکارہ ہو جانا۔کھانسی۔نزلہ وزکام انفیکشن سے احتیاطی تدابیر سے ہی بچاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اورنگ زیب مان معروف معالج نے اپنے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا غیر ضروری طور پر باہر جانے اور کھلی فضا میں پھرنے سے گریز کریںگھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔۔کانٹیکٹ لینسز نکال دیں اور عینک استعمال کریںاآنکھوں میں عرق گلاب کا استعمال کریںدن میں کئی بار آنکھوں اور کانوں میں پانی ڈالیں اور باہر نکلتے وقت چشمہ استعمال کریںسگریٹ نوشی نہ کریں یا کم کر دیںپانی اور گرم چائے کا زیادہ استعمال کریںباہر سے گھر لوٹنے پر ہر بار اپنے ہاتھ، چہرہ اور جسم کے دیگر کھلے حصوں کو دھو لیںکھڑکیوں، دروازوں کو اچھی طرح بند رکھیں تاکہ دھواں گھروں میں داخل نہ ہودھند کے اس موسم میں آپ کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔۔دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں زیادہ حملہ کی صورت میں فوری طورپر اپنے معالج سے رجوع کریں۔