پیر محل: تین روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب

Polio Campaign

Polio Campaign

پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے معاشرے کے پڑھے لکھے افرار کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے تحصیل میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب جو کہ سول ہسپتال میں منعقد کی گئی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے چند قطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے معاشرے کے پر پڑھے لکھے فرد کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو سو فیصد پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اگر ہم نے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لئے عملی طور پر کردار اد نہ کیا تو مستقبل میں ہم پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اگر ہم نے اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے تو ہر بچے کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھرمیں 14 سے 16 دسمبر کے تین دنوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا اس موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر بالک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،چوہدری خالدسردار، چوہدری عبدالغفار بھی موجود تھے۔