پیرمحل میں نادرا آفس تنگ سائلین کا رش

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) نادرا آفس تنگ سائلین کا رش خواتین، بزرگ اور بیمار سائلین کے لئے سردی کے موسم میں بیٹھنے کی جگہ نہ واش روم، کشادہ بلڈنگ میں دفتر قائم کرکے سائلین کو سہولیتں فراہم کی جائیں تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع نادراآفس کا دوکانوں پر مشتمل ہے جس کا بیشتر حصہ سٹاف کے زیر استعمال ہے اور سائلین کے لئے تھوڑی سی جگہ چھوڑی گئی ہے۔

جبکہ تحصیل پیرمحل کے133گائوں کے لاکھوں افراد پر مشتمل علاقہ کے سائلین کا یہاں ہر وقت بے پنادہ رش رہتا ہے اور خواتین و مردوں کی دفتر کے باہر سٹرک پر قطاریں میں کھڑے ہو تے ہیں۔

جگہ تنگ ہو نے کے باعث خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بزرگوں اوربیمار افراد کے بیٹھنے اور دیگر سہولیتں بھی میسر نہیں ہے نادراآفس رجانہ روڈ پر واقع ہونے سے آفس کے سامنے سٹرک پر پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں بھی رکاوٹیں آ رہی ہے۔

سماجی ، فلاحی ،سیاسی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھر سے بھاری ریونیو اکٹھا کرنے والے ادارے نادرا کا آفس وسیع اورکشادہ عمارت میں منتقل کرکے سائلین کو تمام سہولیتں فراہم اور خواتین کے لئے الگ باپردہ کائو نٹر قائم کیا جائے۔