پیرمحل کی خبریں 23/3/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ایفا سکول سندھ یلیانوالی کیمپس نے کام کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے سید قطب علی شاہ نے کر دیا تفصیل کے مطابق ایفا سکولز کے سندھ یلیانوالی کیمپس افتتاحی تقریب میں ایم پی اے سید قطب علی شاہ، رانا وارث علی خان مہمان خصوصی تھے سیدقطب علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں حکومت کے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔پرنسپل عمران نے کہاکہ تعلیم انسان کا بنیادی اثاثہ ہے جس میں گود سے گور تک ہر کوئی حصہ ڈالتا ہے۔ تقریب سے جاوید اقبال کاہلوں ، سعید گجر، ہاشم نوناری ، میاں اسد حفیظ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد ، مرکزی صدر انجمن تاجران میاں طارق کوٹلی والے، ممبر تحصیل سیکورٹی ایڈوائزی کمیٹی میاں اسد حفیظ،چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، ممبران میونسپل کمیٹی چوہدری عبدالغفار ، چوہدری محمد رفیق ، مشتاق احمد، منیر احمد ، ماسٹر اقبال ، محمد شفیق ، عبدالجبار، منور حسین، عاطف گجر و دیگر بے نظیر پارک میں الگ الگ پودے لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ ملک کی قدرتی خوبصورتی اور فطری حسن ہمارے ہاتھ میں ہے ماحول کے تحفظ کے لیے جنگلات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں درخت ماحول کی آلودگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کے فروغ سے آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین چوہدری خالد سردار نے کہاکہ درخت لگانا سنت نبوی ہے پیرمحل کو سرسبز وشادا ب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز کیاجارہا ہے بے نظیر پارک کو خوبصورت بنانے کے لئے اس میں قیمتی پودے لگا ئے جارہے ہیں عوام سے اپیل ہے ان پودوں کی وہ خود حفاظت کریں انہوں نے کہاکہ درخت فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں انہوں نے کہا کہ ہر شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے میاں طارق کوٹلی والے نے کہاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب اور انسان دوست بنانے کے لئے شجرکاری مہم کی کامیابی نا گزیر ہے ۔ شجرکاری مہم کو آنے والی نسل کے لئے صدقہ جاری سمجھ کر نبھایا جائے،