پیرمحل کی خبریں 10/11/2016

Nib Tahsedar

Nib Tahsedar

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر چیف آفیسر پیرمحل کا ہیلتھ انسپکٹر اور نائب تحصیلدار کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن ایک کباڑیہ سمیت چار دکانداروں کو ہزار وں روپے جرمانہ تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر طار ق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل نے ہمراہ رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ پیرمحل ایکسچینج روڈ پر واقع کباڑ یہ نصیر احمد ولد ولی محمد قوم مسلم شیخ سی پلاٹ خانجوان کباڑیہ کو کوڑا کرکٹ کباڑ سرعام پھینکنے اور گندگی پھیلانے پر دس ہزا رروپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا جبکہ نائب تحصیلدارمحبوب الحق لادی گجر نے فوڈ انسپکٹراسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان جن میں ممتاز ولد نورمحمد ، شہبا ز ولد محمدا سلم جٹ، راشد ولد رحمت علی نان شاپ کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت زرعی قرضہ جات کی فراہمی سمیت سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت تفصیل کے مطابقڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت زرعی قرضہ جات کی فراہمی سمیت اراضی سنٹر میں فرد ملکیت اور انتقال رجسٹری کی سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوںنے کسانوں زمینداروں کو سب سٹڈی کارڈ کے اجرا اور کسان پیکج کے لیے رجسٹریشن کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے پراسس کو آسان تر کرنے کا کہا تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر کسان پیکج کے تحت رقوم جاری کی جاسکیںاور کسانوں کو سبسڈی کارڈ مہیا کیے جاسکیں کاشتکاروں کی سہولت اور معلومات کے لئے بینرز نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسان پیکج کے لئے آنے والے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی کاشتکار سے نا انصافی نہ کی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹینکی کی تعمیر کے دوران مزدور ٹینکی سے گر کر ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر665/6گ ب میں واٹر ٹینکی کی تعمیر کے دوران پائوں پھسلنے سے ٹینکی پر کام کرتاہوا مزدور محمد افضل ولد محمد سردار ساکن 24BCبہاولپور گر کر ہلاک ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نہ کورس ، نہ نصاب، پنجاب میں ایجوکیٹروں کے این ٹی ایس کی شرط ، ایجوکیٹروں کا شدید احتجاج این ٹی ایس پیپر ز پر گونواز گو کے نعرے درج کرنے کا اعلان حکومت این ٹی ایس جیسے امتحانات جو ہائر ایجوکیشن بورڈ کی نامزد کردہ یونیورسٹیوں کی ڈگری کو چیلنج کرے ختم کرے ایجوکیٹر وں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم میں بھرتی کے خواہشمند ایجوکیٹروں کے لیے این ٹی ایس پاس کرنے کی شرط لاگو کرنے کے خلاف بھرتی کے خواہشمند ایجوکیٹروںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم این ٹی ایس پیپرز پر بطور احتجاج گونوگواز کے نعرے درج کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے کیونکہ پنجاب حکومت بیوروکریسی کے کہنے پر غیر متعلقہ شرائط لاگو کرکے میرٹ کی سرعام دھجیاں اڑانے کے درپے ہیں اگر این ٹی ایس ٹسٹ اتنا ہی ضروری ہے تو پنجاب حکومت این ٹی ایس اتھارٹی اور ایسے اقدامات کے مشورے دینے والی بیوروکریسی کو این ٹی ایس ٹسٹ کے ذریعے منتخب کرے پھر ان منتخب کردہ افراد کے ذریعے این ٹی ایس ٹسٹ جیسے امتحانات لیے جائیں ایجوکیٹروں کا کہنا ہے کہ ہر یونیورسٹی کا اپنا نصاب ہے جس کے مطابق ڈگری کا تعین کیا جاتا ہے این ٹی ایس کے پالیسی سازوں کو ایک سال پہلے اپنا نصاب اور کورس دینا چاہیے تاکہ این ٹی ایس ٹسٹ سے گذرنے والا امیدوار اپنی مکمل تیاری کرسکے این ٹی ایس کا اپنی مرضی سے تاریخ کا تعین کرکے امیدوار کو بغیر کسی نصاب کی نشاندہی کے غیر متعلقہ مضامین میں امتحان لے کر اپنے طریقہ کار کے مطابق اہلیت ، نااہلیت کا پروانہ جاری کرنا پاکستان کی یونیورسٹیوں پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے این ٹی ایس ٹسٹ اگر لاگو کرنا ہے تو سکول کالج یونیورسٹی کے امتحان پاس کرتے وقت ڈگری جاری کرنے سے پہلے اس کو لازمی قراردیاجائے تاکہ طالب علم جو اپنے زندگی کے قیمتی سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کے حصول میں صرف کرتے ہوئے گذار تا ہے اور پھر این ٹی ایس جیسے مراحل کی وجہ سے نوکری کے لیے ہمیشہ کے لیے نااہل ہوجاتا ہے سے بچ سکے جبکہ این ٹی ایس لینے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورٹ نے پہلے این ٹی ایس ٹسٹ کو ختم کردیا تھا مگر اب نہ جانے کن وجوہات پر دوبارہ این ٹی ایس کا پراسس شروع کردیا گیا
پیرمحل ( نامہ نگار) پیرمحل سندھلیانوالی مقام سے گذرنے والے د ریائے راوی پرنکریری پل تعمیر کیا جائے دریائے راوی پر کشتیوں کے پل کی تعمیر پانچ کروڑر وپے منظور ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق فیصل آباد براستہ پیرمحل تا ملتان جانے والی ٹریفک بذریعہ عبدالحکیم جانے سے 70کلومیٹر کا طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے جبکہ موضع سندھلیانوالی دریائے راوی نکریری پل تعمیر ہونے سے یہ فاصلہ کم ہوکر 20کلومیٹر رہ جائے گاجس سے ارد گرد کے سودیہات کے لاکھوں مکینوں سمیت پیرمحل فیصل آباد تا ملتان آنے جانے والی ٹریفک کا فاصلہ کم ہونے سے نہ صر ف حکومت کو کروڑوں روپے اس روڈ سے انکم حاصل ہوگی بلکہ مکینوں کو بھی دریائے راوی عبور کرنے میں آسانی ہوگی مکینوںنے وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل سندھلیانوالی مقام سے گذرنے والے د ریائے راوی پر پل تعمیر کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Najeeb

Hafiz Najeeb

پیرمحل ( نامہ نگار ) انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی لکی کمیٹی کی آڑمیں سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے39ہزاروپے مالیت کی غیر معروف کمپنی کی موٹرسائیکل مع سود 55ہزار روپے سے60ہزارروپے میں فروخت کرنے کا دھند ہ عروج پر،1500روپے میں موٹر سائیکل کامالک بننے کا پر کشش اعلان کر کے آدمی کو پھنسا لیا جاتا ہے بعد ازاں 3سال تک بمعہ سود ہزاروں روپے لوٹ لئے جاتے ہیںپولیس سمیت تمام انتظامی ادارے اس غیر قانونی دھندے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہر میں دو درجن سے زائد مختلف ناموں پر بنائی جانے والی غیر قانونی کمپنیاں لکی کمیٹی کی آڑ میں غیر قانونی طورپر سودی کاروبار کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں سادہ لوح لوگوں کو سود مافیا 1500سے لے کر 2500روپے ماہانہ کے عوض موٹر سائیکل کا مالک بننے کا سنہرا خواب دکھا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جو کہ سرا سر غلط اور غیر قانونی ہے ۔اڈوانس موٹرسائیکل دینے کا عندیہ دے کر 15ہزار روپے اڈوانس اور 15سوروپے ماہانہ وصول کرکے 38ہزا رروپے والی غیر معروف کمپنی کی موٹرسائیکل 72ہزارروپے میں بغیر کاغذات کے دی جارہی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر شرعی فعل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی سادھ رکھی ہے اور اپنی آنکھوں کے سامنے سادہ لوح لوگوں کو لٹتے ہوئے تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔نام نہاد مذکورہ کمپنیاں اس غیر قانونی دھندے کی آڑ میں موٹر سائیکل کی اصل قیمت39ہزارروپے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ دس سے بارہ ہزارروپے سود اور تین ہزارروپے کاغذ بنوائی وصول کرکے تین سے چارماہ بعد موٹرسائیکل دینے کاعندیہ دے کر ذلیل رسوا ء کیے ہوئے ہیںمختلف ناموں سے قائم غیر قانونی دھندے میں ملوث سود خور مافیا ہر ماہ 250سے لے کر 300تک ممبران کی پرچیاں ڈالتا ہیں جن میں سے قرعہ اندازی کے نام پر ایک شخص کو موٹر سائیکل دے دیا جاتا ہے جس کی مالیت 38000سے لیکر 42000روپے تک ہوتی ہے جبکہ مذکورہ کمپنیاں ساڑھے پانچ لاکھ سے چھ لاکھ روپے ماہانہ اکٹھا کرتی ہیں ۔غیر قانونی کمپنیوں کے مالکان لوگوں کا کروڑوں روپے لوٹ کر خود تو جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں جبکہ موٹرسائیکل کے مالک بننے کے شوقین لوگ اپنی جمع پونجی اس دھندے میں لٹا چکے ہیں کچھ عرصہ قبل غیر قانونی لکی کمیٹی مافیا کے خلاف سابق ڈی پی اونے گرینڈ آپریشن کا حکم دیا تھا جس کے باعث لکی کمیٹی سود خورمافیا زیرزمین چلا گیا تھا مگر ڈی پی او کے تبدیل ہوتے ہی دوبارہ دھندہ شروع ہوگیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سادہ لوح شہریوں کو لکی کمیٹی کی آڑ میں لوٹنے والے مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ شہری سودخورمافیا کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں