پیرمحل کی خبریں 16/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) انکروچمنٹ آفیسر عاطف گجر کی ٹیم کے ہمراہ سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائی قبضہ واگزار کروانے کے دوران خواتین کی میونسپل کمیٹی کی ٹیم پر پتھراو کی کوشش اور گالم گلوچ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے کی پیرمحل کی مضافاتی آبادیوں میں زمین موجود ہے جس پر آئے روز قبضہ مافیا قبضہ کرنے کے درپے ہیں انکروچمنٹ آفیسر عاطف گجر نے ہمراہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ٹیم کے ہمراہ سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قبضہ واگزار کروانے کی کوشش کی تو قبضہ گروپ کی خواتین نے کی میونسپل کمیٹی پیرمحل کی انکروچمنٹ ٹیم پر پتھرائو کیا اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مزاحمت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) پیرمحل اوراس کے گردنواح میں ناقص اورغیرمعیاری قلفیاں اوربرف کے گولوں کی فروخت ،عوام گلے کے امراض میں مبتلا تفصیل کے مطابق پیرمحل اوراس کے گردنواح کے علاقوں میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی ناقص اورغیرمعیاری قلفیاں اوربرف کے گولے کی دھڑلے سے فروخت جاری شہر میں دونمبرآئس فیکٹریاں چالو ہوگئیں مقابلہ میں ناقص اورغیرمعیاری قلفیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی پیرمحل اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں دونمبرآئس فیکٹریوں نے اپنے کارندروں کوکمیشن پربھرتی کرلیا جوسکولوں اورگلی محلوں میں جاکر دونمبرآئس کریم کی سیل شروع کی ہوئی ہے کیمیکل سے تیارہ کردہ نمبرآئس کریم کے استعمال سے زیادہ تربچے گلے اورپیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دفعہ 144کے تحت مضرصحت ناقص اور غیر معیاری قلفیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار ) نامعلوم چور ڈیری کولیکشن سنٹر کے تالے توڑکرہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان میں قیصر عباس ولد پہلوان قوم کھتران نے دودھ وغیرہ ڈیر ی ملک کی مشینیں لگارکھی ہیں بوقت رات نامعلوم چور کی دکان کے تالے توڑکردکا ن میں موجود سامان بالٹی سلور دوعدد ،کریم مشین ٹوٹی ایک عدد گولہ فیٹ مالیت 15ہزار پائپ پلاسٹک 80فٹ پتیلا سلوروالا بڑا کل مالیت سامان 60ہزارر وپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سوڈا واٹر فیکٹریوں سے مضر صحت سوڈا واٹر کی پیرمحل سمیت گردونواح میں سپلائی،ہیپاٹائٹس بی ،سی سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیںموسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی مضر صحت سوڈا واٹر بنانے والے سرگرم ہو گئے اور غیر قانونی طور پرسوڈاواٹربنا نے کا کام شروع کردیا ۔دکانداربھی سستے داموں سوڈا خرید کر شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے ۔ذرائع کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی سوڈاواٹر بنانے والوں نے کام شروع کردیا اور انتہائی غیرمعیاری سوڈا تیار کیا جا رہا ہے ،مضر صحت کیمکلز،آلودہ پانی کا استعمال شہریوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیں،محکمہ صحت کے افسران غفلت کی نیند سو گئے شہر بھر میں قائم ان سوڈا واٹر کی فیکٹریوں نہ تو صاف پانی استعمال کیا جاتاہے اورنہ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جارہا ہے ۔سوڈا واٹر فیکٹریوں کے غلاظت زدہ ماحول میںبوتلوں کو ایک ہی ٹب میں ڈبو کر فرضی طور پر صاف کیا جاتا ہے جبکہ خطرناک کیمیکلز اور حفظان صحت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سوڈا واٹر فیکٹری مالکان شہریوں میں ہیپاٹائٹس بی ،سی سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل،ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ سمیت ارباب اختیار سے فوری طور پر شہر بھر میں قائم سوڈا واٹر فیکٹریوںسے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوانے ااور عوام کی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ہیلتھ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ تحصیل ڈرگز انسپکٹر کاکام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کوئی بھی تہذیب یافتہ معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی کاسوچ بھی نہیں سکتا محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں خواتین نے پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کیا پاکستان میں خواتین کی آبادی کاتناسب مردوں کے مقابلہ میں52 فیصد ہے جب تک خواتین کوتعلیم صنعت وحرفت سمیت دیگر شعبوںمیں آگے نہیں لایاجائیگا ہم ترقی نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار میڈم خورشید انصاری مرکزی راہنما صدائے خورشید پاکستان کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ خواتین پرتشدد کیخلاف پارلیمنٹ سے بل منظور کرواکر اورقوانین پرسختی سے عمل درآمد کرایاجائے تاکہ خواتین پرتشدد سے پاک معاشرہ کاقیام عمل میں لایاجاسکے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں جس کی مثال ارفع کریم اورشرمین عبیدچنائے ہیں جنہوں نے پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کیا آج بھی اگر خواتین کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے تو پاکستان کی خواتین دنیا بھرمیں اپنا اور اپنے ملک نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایسٹر کے موقع پر چرچ آف پاکستان ،سینٹ اینتھنی اور کیتھولک چرچ شادمان کالونی میں دعائیہ تقریبات پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تفصیل کے مطابق مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پرپیرمحل شادمان کالونی میں چرچ آف پاکستان ،سینٹ اینتھنی اور کیتھولک چرچ شادمان کالونی میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں کرسچیئن کمیونٹی نے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر کا ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون چھ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج چار دکانداروں سے دودھ کے نمونہ جات وصول تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر ف فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ نے ڈاکٹر علیم طارق ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ دودھ فروشوں جن میں محمد علی ولد غلام فرید لوہار سندھلیانوالی ، کریم بخش ولد محمد بخش مارتھ سندھلیانوالی ، محمد جعفر ولد محمد امین ولد نصیر احمد دوآنہ سندھلیانوالی کے دودھ کے لیے گئے نمونہ جات لیبارٹری سے ناقص آنے پر تھانہ اروتی میں الگ الگ مقدمات درج کروادیے جبکہ احمد یار ولد اسلام بلوچ ، محمد عارف ولد نور اصغر کھتران کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے دودھ فروشوں محمد سلیم جٹ ، صفدر حسین ، رشید احمد ، الرحمن ملک شاپ ، فارم فریش ساکنان پیرمحل سے دودھ کے نمونہ جات وصول کرکے کاروائی کے لیے ایگزامینر لیبارٹری کو بھجوادیے