پیرمحل کی خبریں 10/7/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم کار سوارچوروں نے کپڑے کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کرلیا سنوکر کلب کے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ڈاکٹر شریف ہسپتال چوک پیرمحل میں موجود توحید کلاتھ ہائوس کے تالے توڑکر نامعلوم کار سوار چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کرکے لے گئے نامعلوم چور لوئر کالونی پیرمحل میں سنوکر کلب کے باہر کھڑی تنویر حسین ولد فقیر محمد قوم رحمانی موٹرسائیکل نمبرTSM-14-3047قسم ہائی سپیڈ70CC ماڈل 2014 ء انجن نمبر RMIA70552 چیسز نمبر SR70B81387 مالیت 30 ہزارروپے چوری کرلی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سنگدل ماںنے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک دیا کتوںنے نومولود کی نعش کو نوچ ڈالا نامعلوم ماں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حارث آباددرکھانہ روڈ پر نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا جس کو کتوںنے نوچ کر ہلاک کرڈالا دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے نومولود کی نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم سنگدل ماں کے خلاف زیر دفعہ 338Cت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پرائیویٹ کار پر نیلی بتی لگاکر گھومنے والا شخص گاڑی سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ملت ٹائون پیرمحل کار ہائشی سید شہباز ولد محمد ریاض حسین شاہ کار نمبر1767-MNAپر نیلی بتی لگاکر سندھلیانوالی روڈ پر جارہاتھاکہ پولیس نے گاڑی روک کر شناخت طلب کی جو کوئی شناخت نہ دے سکا جس پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نیلی بتی لگاکر اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے پر زیردفعہ 171ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) عرس ومیلہ منظور جی سرکار تین ساون بروز اتوار 17جولائی بمقام چک682/23گ ب میں منعقدہوگا تفصیل کے مطابق سالانہ عرس ومیلہ منظور جی سرکار تین ساون بروز اتوار 17جولائی بمقام چک682/23گ ب میں منعقدہوگا جس میں محفل سماع لنگر عام ہوگا خلیفہ مجاز منظور احمد ہونگے ،عرس پاک میں مریدین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے
پیرمحل ( نامہ نگار ) لوکل گورنمنٹ تاریخ وفات اندراج کی معیاد60 دن کی مدت کو ختم کرتے ہوئے تاریخ وفات لیٹ اندراج کے طریقہ کار کو آسان بنائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت کے نئے قانون سے عوام الناس پریشان ہیں گھرپرفوتگی ہونے کی صورت میں متعلقہ یونین کونسل میں تاریخ وفات کااندراج اورسرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے 60 دن مقررکئے گئے جبکہ وفات پانے والے کی اکلوتی بیوہ عدت میں ہونے کے باعث اندراج نہ کروانے سمیت پاکستان کے اکثر شہری لاعلمی کی وجہ سے تاریخ وفات کا اندراج نہ کروانے کے باعث لیٹ اندراج وفات جس کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہونے اور بذریعہ عدالت تاریخ وفات کا حکم لینے کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ پنشن ، وراثت ، بنک اکائونٹ ٹرانسفر کرنے سمیت دیگر پراسس کے لیے تاریخ وفات سرٹیفکیٹ انتہائی ضروری ہوتا ہے لیٹ اندراج کی صورت میں سیکریٹری یونین کونسل حکومت کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے درخوست دہندہ کو عدالت سے رجو ع کرنے کا کہتے ہیں جس سے عام شہری سخت مشکلات کا شکار ہے سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لیٹ اندراج وفات کے پیچیدہ قانون کوفوری ختم کرتے ہوئے پرانے طریقہ کارکوبحال کیاجائے جس میں ورثاء کاحلفیہ بیان اوردوگواہان کی تصدیق ضروری ہوتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ضلعی خزانہ کے افسران کی عدم دلچسپی یا عوام کو تنگ کرنے کی پالیسی ،، 50روپے مالیت کے اشٹام سرے سے غائب ،، بیان حلفی 50روپے کی شرط شہریوں کے لیے درد سر بن گئی ،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ضلعی خزانہ کے ذمہ داران کا قبلہ درست کریں یا 50روپے مالیت کے اشٹام پر بیان حلفی کی شرط کو ختم کریں حکومت کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیل کے مطابق ضلعی خزانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات افسران کی من مانیوں کے باعث ضلعی خزانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ضلع کی تحصیلوں کمالیہ ، گوجرہ میں 50روپے مالیت کے اشٹام سمیت چھوٹی مالیت کے تمام اشٹام چھ سات ماہ سے نایاب ہے جس سے نہ صرف حکومت پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ 50روپے مالیت کے اشٹام پر بیان حلفی کی شرط کے باعث روزانہ ضلع بھر میں ہزار روں سائلین خوار ہورہے ہیں جبکہ کم مالیت کے اشٹام پر بیان حلفی اور دیگر تحریر کے باعث سائلین کے لیے قانونی پیچیدگیاں پیداہورہی ہے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو شہریوں کی طرف سے آگاہی دینے کے باوجود ضلعی خزانہ کے افسران نے 50روپے مالیت سمیت چھوٹی مالیت کے اشٹام جان بوجھ کر نایاب کیے ہوئے ہیں جس سے عدالتوں ، واپڈا نادرا ، سوئی گیس ، سمیت دیگر محکمہ جات میں سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے متاثرین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور لاکھوں روپے روزانہ خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے والے ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روپے مالیت کے اشٹام سمیت چھوٹی مالیت کے تمام اشٹام مہیاکیے جائیں تاکہ سائلین اپنے امور قانون کے مطابق انجام دے سکیں
پیرمحل( نامہ نگار ) پیرمحل چپل سازی کی صنعت مسائل کا شکار سرکاری عدم تعاون کے باعث سینکڑوں خاندان فاقوں پرمجبور ہزاروں کاریگروںنے بھوک سے تنگ آکر بڑے شہروں کارخ کرلیاتفصیل کے مطابق پیرمحل شہرجس کی بنائی ہوئی چپلیں پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہرمیں اپنی پائیداری اور کم قیمت کے باعث پسند کی جاتی تھی ہزاروں افراد کا روزگار اس سے وابستہ تھا چائنا کی مصنوعات آنے اورسرکاری سطح پر کسی بھی قسم کے عدم تعاون کے باعث چھوٹے بڑے دکاندار دیوالیہ ہوکر کاروبار بندکرنے پرمجبور ہوگئے میٹریل کی قیمتوںمیںبے تحاشا اضافہ ہوا مگر چپل کی قیمت میںکوئی اضافہ نہ ہوا جبکہ چائنا کی بنی ہوئی چپل کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے صارفین نے دوسرے شہروں کا رخ کرلیا جس سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہزارو ںافراد بے روزگارہوگئے جنہیں مجبورا اپنا علاقہ چھوڑ کر بڑے شہروںکا رخ کرنا پڑا جبکہ چھوٹے بڑے دکاندار دیوالیہ ہوکر کاروبار بندکرنے پرمجبور ہوگئے باقی ماندہ دکان دار قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے ہزاروں افراد کو فاقوں سے بچانے کے لیے اس صنعت سے وابستہ افراد کو آسان قسطوں پر بلاسود قرضے دیے جائیں تاکہ اپنا اوراپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔