پیر محمد افضل قادری علالت کے باعث شعبہ دل کے انتہائی نگہداشت وارڈ سی سی یو میں داخل

Pir Sahib

Pir Sahib

لاہور، گجرات: عالم اسلام کی عظیم شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات علالت کے باعث شعبہ دل کے انتہائی نگہداشت وارڈ سی سی یو میں داخل، کل انجیو گرافی ہوگی۔ گزشتہ روز علی الصبح طبیعت زیادہ ناساز ہوجانے کی وجہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

اس موقع پر احباب سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر حضرت پیر محمد افضل قادری گزشتہ نو سال سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں، چند ماہ قبل ان کا دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔

لیکن گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہاں سی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

پیر صاحب کی علالت کی خبر سے دنیا بھر میں ان کے عقیدتمندوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی جانب سے بھی دعاء صحت کیلئے درخواست کی گئی ہے۔