علامہ ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی علیہ الرحمہ کا 13 واں سالانہ عرس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر نگرانی عظیم روحانی صوفی بزرگ حضرت علامہ ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی علیہ الرحمہ کا 13 واں سالانہ عرس پاک آج بروز منگل بوقت 10 بجے صبح تا ساری رات مرکزی سیکرٹریٹ درگاہ حضرت ابوالبیان 121 بی ماڈل ٹائون میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

جس کی صدارت صاحبزادہ پیرمحمد عتیق الرحمن مجددی آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف ،صاحبزادہ پیرسید مرتضی امین شاہ مجددی آلو مہار شریف،صاحبزادہ پیر احمد ثقلین حید ر شاہ چورہ شریف ، جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید افتخار الحسن شاہ سابق ایم ۔ این۔اے آلو مہار شریف، صاحبزادہ پیر نوید حسین نقشبندی دربار اللہ ہو ،صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹ ،خصوصی خطاب حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی آستانہ عالیہ گڑی شریف رحیم یار خان ،شیخ الحدیث علامہ ڈاکٹر نورالحق قادری لنڈی کوتل جبکہ تلاوت ونعت قاری سید صداقت علی شاہ (لاہور)،گل تعارف نقشبندی (راولپنڈی )،قاسم حسان جڑانوالہ اوراس کے علاوہ ملک کے نامور علماء ومشائخ ،قراء ونعت خواں، ڈاکٹرز ، انجنئیرز ، سول سوسائٹی کے افراد اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

سیکرٹری نشرواشاعت
محمد شہزاداحمد مجددی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
0333.8131588