پیر محمد سعید احمد مجددی کے 15ویں سالانہ عرس پاک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

Urs

Urs

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام اور جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر نگرانی سراج العارفین حضرت علامہ ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی کے 15ویں سالانہ عرس پاک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

پروگرام کا آغاز صبح11بجے غسل مزار شریف سے کیا گیا نماز ظہر کے بعد پہلی نشست کا آغاز قاری طا لب حسین یمنی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ سینکڑوں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈاریکٹر جنرل محکمہ اوقاف نے کہاکہ سراج العارفین علامہ محمد سعیداحمدمجددی کا شمار ان ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے جنہوںنے نسبت مجددیہ کافیض چہار دانگ عالم میں پہنچادیا آپ ایک فرد نہیں انجمن تھے۔

آپ نے دن رات خدمت اسلام کیلئے وقف فرمادیئے اور ہزاروں بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم پر گامز ن کردیا انہون نے مزید کہا کہ حضرت ابوالبیان علیہ الرحمہ کی حیات طیبہ بھی سب کے سامنے رہی مگر ساری زندگی لوگ آپ کے مقام ومرتبہ سے واقف نہ ہوسکے مگر عمر عزیز کے آخری ایام میں عوام الناس نے جوق درجوق آپ کی درگاہ عالیہ کی طرف رجوع کیا۔

آپکا نقش عمل ہمارے لئے خضر راہ کی حیثیت رکھتا ہے علامہ ظفر محمود فراشوی رویت ہلال کمیٹی برطانیہ نے اپنے خطاب میں کہا ہم نے علامہ مجددی صاحب کو سنت وشریعت کاپیکر دیکھاہے ان کی ساری زندگی ہمارے سامنے ہے اس مجسمہء اخلاص اور پیر وفا نے ساری زندگی محبت رسول تقسیم کیںانہوں نے کہا کہ آپ نے ساری زندگی محبت تقسیم کرتے گزار دی ، یہی وجہ ہے کہ آج ہر طبقہ فکر کے دل میںآپ کی محبت اور قدر کے جذبات ہیں ۔آخر میں صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے خصوصی دعا کی۔

سیکرٹری نشرو اشاعت
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588