پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

Drugs Export

Drugs Export

پشین (جیوڈیسک) اے این ایف نے سرانان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 674 کلو گرام افیون برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر پشین کے علاقے سرانان میں ایک مکان پر کارروائی کی اور تلاشی کے دوران 2 ہزار 674 کلو گرام افیون بر آمد کرلی۔ قبضے میں لی گئی افیون کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشین اور اس کے ملحقہ علاقوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ جسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔