میدانی علاقوں میں سخت گرمی، مشروبات کے استعمال میں اضافہ

Dink

Dink

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے، میدانی علاقوں میں سخت گرمی پڑرہی ہے۔ادھر شمالی بلوچستان میں دن کو شدید گرمی جبکہ رات کو موسم سرد ہو جاتا ہے۔ سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی عروج پر ہے۔

نواب شاہ ، موہنجوداڑو، جیکب آباد ، پڈعیدن سمیت کئی شہروں میں پارہ بڑھتا ہی جارہا ہے جبکہ شدید گرمی کے دوران شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پنجاب میں ، ملتان ، فیصل آباد اور سيالکوٹ ميں بھی گرمی کی شدت ميں اضافہ ہورہا ہے۔اسی لیے شہریوں نےگرمی کی شدت سےمحفوظ رہنے کےلیے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن پشین زیارت ژوب لورالائی سمیت بیشتر علاقوں میں دن کو موسم شدید گرم جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم اچانک سرد ہو جاتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔