پلاننگ کمیشن میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل قائم

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جیوگرافک ٹیکنالوجی سیل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیل پلاننگ کمیشن اور سپارکو کے باہمی تعاون سے قائم کے گیا ہے، یہ سیل اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ میں مدد دے گا، اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو معاشی اور سماجی طور پر ترقی یافتہ بنایاجائے گا۔

ہم سب کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبے کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ بعض جماعتوں کے تحفطات کے بارے میںانھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ان تحفظات کے خاتمے کے لیے تیار ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے تحفظات بدھ کو ملاقات میں دور کریں گے، اقتصادی راہداری پاکستان مسلم لیگ نواز کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا منصوبہ ہے، یہ ایک قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ خطے کے 3ارب افراد بھی مستفید ہوں گے، کسی بھی صوبے یا خطے کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی۔