کھلاڑی بننے کیلئے تعلیم کے ساتھ اچھی صحت بھی ضروری ہے : ممتاز بیگ

Rotary Polio Awareness Gymnastic Show

Rotary Polio Awareness Gymnastic Show

رحیم یار خان : کھلاڑی بننے کیلئے تعلیم کے ساتھ اچھی صحت بھی ضروری ہے اور پولیو سے محفوظ بچے ہی کھیل کود میں حصہ لے سکتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ صحت کی سہولتیں فراہم اورپولیوبارے شعور اجاگر کرنا اساتذہ، والدین ،حکومت اورسول سوسائٹی کی اہم ذمہ داری ہے۔

ن خیالات کا اظہارروٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے کبیر بھگت فانڈیشن اور روٹری کلب کے زیر اہتمام ہز ہائی نس شیخ خلیفہ سکول امان گڑھ میں پولیو بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ جمناستک شو کے موقع پرکھلاڑیوںمیںاسناد تقسیم کرتے ہوئے بتائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر سکول سرورظفر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعہ پولیو بارے شعور اجاگر کرنا روٹری کلب کا منفرد عزاز ہے۔سماجی کارکن میڈم پروین اکرم اور فرحان عامراور صدر روٹری کلب چوہدری ریاض احمد نے کہا کہ انسداد پولیو کی ہر مہم میں والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دوقطرے پلوا کے انہیں معذور ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فہد شاہ ، کلیم سلیم ایڈووکیٹ ،ذوالفقار بیگ، سپورٹس کمیٹی کے رانا عبدالجبارہیڈ ماسٹرسرورظفر، لالہ ناصر محمود،و دیگرنے روٹری کلب کی طرف سے تمام کھلاڑیوں میں اسناد،پولیو شرٹس و دیگر تحائف بھی پیش کئے۔

نوٹ : جمناسٹک شومیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا پاکستان پولیو کمٹی کے رکن ممتاز بیگ، ہیڈ ماسٹر سرور ظفر، پروین اکرم ودیگر کے ہمراہ گروپ فوٹولف ہذا ہے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com