شاہ فیصل کالونی کے مکینوں کا پنجاب گرائونڈ پر قبضہ اور تقریبات کے انعقاد پر احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہلیان شاہ فیصل کالونی اور کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں اور علاقہ نوجوانوں کا پنجاب گرائونڈ پر لینڈ مافیا کے قبضے اور گرائونڈ پر شادی بیاہ کی تقریبات اور بچت بازاروں کے انعقاد پر احتجاج ،علاقہ مکینوں اور نوجوانوںنے وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر بلدیات ،ڈی جی رینجرز ،کمشنر کراچی سے پر زور اپیل کی ہے کہ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی کا قدیم کھیل کا میدان ہے جس پر فٹ بال ،شوٹنگ بال ،کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس پر روزانہ ہزاروں شائقین کھیلوں کے مقابلے دیکھنے گرائونڈ میں آتے ہیں مگر کچھ لینڈ مافیا کے کارندوں نے پنجاب گرائونڈ کو شادی ہال اور بچت بازار کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر اور شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

،احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے ذمہ دران ضلع بلدیاتی ادارے نے گرائونڈ کی بانڈری وال توڑ کر کچرا کنڈی قائم کردی ہے جس کی وجہ صحت مند سرگرمیاں حاصل کرنے والے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ عوام اور کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجاب گرائونڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ شادی کی تقریبات ،اور بچت بازاروں کے انعقاد کا فوری خاتمہ کرایا جائے تاکہ عوام اور علاقہ کے نوجواناپنی صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں علاقہ معززین نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سے بھی اپیل کی ہے کہ پنجاب گرائونڈ سے کچرا کنڈی کا خاتمہ کرایا جائے ۔ بعد ازاں مظاہرین نے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندر پنجاب گرائونڈ سے غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو ہر فورم کے ساتھ روزانہ احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔