کرکٹرز کی حفاظت، آئی سی سی نے نئے قانون کا اعلان کر دیا

Cricketer

Cricketer

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مرد و خواتین کے بین الاقوامی میچوں کے دوران ہیلمٹ سیفٹی کے نئے قواعد وضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اگر کوئی بیٹسمین ہیلمٹ استعمال کرتا ہے تو اسے نئے برٹش سٹینڈرڈ پر پورا اترنے والا ہیلمٹ ہی پہننا ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اس قانون کا اطلاق یکم فروری 2017ء سے لاگو کر دیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق کسی بلے باز کو ہیلمٹ پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا تاہم اگر کوئی بلے باز ہیلمٹ استعمال کرتا ہے تو اسے نئے سٹینڈرڈ پر پورا اترنے والا ہیلمٹ ہی پہننا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والے بلے باز کو وارننگ دی جائے گی تاہم تین بار خلاف وزری کی صورت میں کھلاڑی کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔