ڈراموں سے حاصل تجربے نے حوصلے بلند کر دئیے : کنزہ ہاشمی

Kinza Hashmi

Kinza Hashmi

کراچی (جیوڈیسک) ماڈل و اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ مورمحل و دیگر ڈراموں میں کام کرکے جو تجربہ حاصل ہوا ہے اس سے میرے حوصلے بلند ہوگئے ، ماڈلنگ کرنے کے بعد ڈراموں کی آفرز نے ریمپ سے دور کردیا لیکن میری ترجیحات ٹی وی ڈرامے ہی ہیں۔

فلموں کی آفرز ملی ہیں لیکن میں ذاتی طور پر فلموں میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں ، مستقبل میں اگراچھا سکرپٹ و کردار ملا تو کام کر بھی سکتی ہوں۔ بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ،اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں۔

ہمارے ڈرامے اور فلمیں کسی سے کم نہیں ، صباقمر نے فلم لاہور سے آگے میں عمدہ کردارنگاری کی، وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا زندگی میں دو خواہشیں تھیں ایک ڈاکٹر اور دوسری اداکارہ بننے کی ، ڈاکٹر تو بن نہ سکی اداکارہ بن گئی، لاہور سے دوبرس قبل جب کراچی شفٹ ہورہی تھی تو بہت لوگوں نے ڈرایا کہ خطر ناک شہر ہے۔

دہشت گردی اور بھتہ خوری عام ہے لیکن اللہ کا شکر ہے ایسا کچھ نہیں ہوا ،کراچی کے لوگ بہت محبت کرنیوالے ہیں ان کی چاہتوں نے دو سا ل سے واپس لاہور جانے نہیں دیا۔