پلاٹ کے تنازع پر بھتیجے کا چچا اور چچی پر تشدد، متاثرہ خاندان کی حکومت سندھ کو تحفظ کی اپیل

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) پلاٹ کے تنازع پر بھتیجے کا چچا اور چچی پر تشدد، متاثرہ خاندان کی حکومت سندھ کو تحفظ کی اپیل۔

بدین شہر میں حیدرآباد اسٹاپ پررہنے ولا رحمت اللہ اور اس کی بیوی رضیہ کوپلاٹ کے تنازع پر اپنے بھتیجے فیاض ملاح کی جانب شدید تشدد کا نشانا بنایا گیا جس کے بعد متاثرہ خاند ان اپنے بچوں کے ہمرا پولیس تھانے پہنچا اور این سی درج کروائی۔

واقع کا چار دن گذر جانے کے باوجود بھی پولیس ابھی تک ملز م کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندان نے بدین ماڈل تھانے پر احتجاج کیا ، تشدد کا نشانا بننے والے رحمت اللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ فیاض نامی شخص جو کہ میرا بتیجا بھی ہے اس نے مجھے اور میرے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ہمیں مسلسل اپنے گھر کو خالی کرنے کی دھمکیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

جبکہ اس واقع کی ہم نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی ہے لیکن چار دن گذرجانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، انہوں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور ہم پر تشدد کرنے والے فیاض کو فوری گرفتار کرکے قانونی کے کٹکھرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب بدین ماڈل تھانے پر تعنات بڑے منچھی حنیف پنہور نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرکے کے لیئے پولیس کو روانا کردیا گیا تھا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا ہے لیکن کسی بھی وقت ملزم کو گرفتا ر کرلیا جائے گا۔