آلو بخارا ذائقے دار پھل بھی ، علاج بھی

Plum

Plum

فارسی میں اس کو آلو بخارا اور انگریزی میں Plum کہتے ہیں ۔ اس کا نباتاتی نام Prunus Dometica ہے ۔ آلو بخارا گرمیوں کے موسم کا ایک خوش ذائقہ اور خوش نما پھل ہے جس کو کیا بڑے اور کیا چھوٹے سب ہی پسند کرتے ہیں ۔ آلو بخارے کو پکا کر بھی کھایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو سُکھا کر مختلف پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آلو بخارا کا شربت بہت شوق سے پیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ آلو بخارے کی چٹنی اور جام بھی نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں اور ہمارے ہاں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں ۔ آلو بخارا ایک کھٹا میٹھا پھل ہے جس کی تاثیر سرد ہوتی ہے ۔ رنگت کے لحاظ سے آلو بخارا سرخی مائل گہرا ہوتا ہے۔آلو بخارا پاکستان، بھارت اور ایران میں پایا جاتا ہے ۔ آلو بخارا میں وٹامن اے ، وٹامن بی ، وٹامن سی ، وٹامن ای اور وٹامن کے پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم ، آئرن ، پوٹاشیم ، سوڈیم ، فاسفورس ، زنک اور میگنیشیم بکثرت پائے جاتے ہیں ۔

آلو بخارے کے طبی فوائد ٭ آلو بخارا قبض کشا ہے۔ ٭ آلو بخارا خون کو صاف کرتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ ٭ آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے۔ ٭ آلو بخارا بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔ ٭آلو بخارا سرطان کے مریض کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ٭آلو بخارا جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ ٭آلو بخارا بھوک کو بڑھاتا ہے۔ ٭آلو بخارا دل کی دھڑکن کو معمول پہ لاتا ہے۔

٭آلو بخارا دماغ کو طاقت دے کر دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ٭آلو بخارا یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔ ٭آلو بخارا صفرادی سر درد میں فائدہ مند ہے۔ ٭آلو بخارا بلغم کا اخراج کرتا ہے۔ ٭آلو بخارا پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ ٭آلو بخارا بواسیر کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔ ٭آلو بخارا پیاس بجھاتا ہے۔ ٭آلو بخارا گیس کو خارج کرتا ہے۔ ٭آلو بخارا جگر کو طاقت دیتا ہے۔

٭آلو بخارا گرمیوں کے بخار میں کھانا مفید ہے۔ قارئین! آپ نے دیکھا کہ آلو بخارے میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کیا کیا فوائد چھپا رکھے ہیں۔ ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ہم کسی بھی خطرناک بیماری سے بچ سکیں آپ اپنی زندگی میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ یہ طویل عمری کا سبب بنتے ہیں۔

Plum

Plum