مسلم لیگ ن آسٹریا کے نائب صدر کی جانب سے باڈی کو تحلیل کرنے کی پاکستان مسلم لیگ ن کے دوسرے عہدیداران کی تردید۔ صدر حاجی شاہد

Haji Shahid Mehmood

Haji Shahid Mehmood

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود نے پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے اپنے تمام دوسرئے پارٹی عہدیداران کے دستخطوں کے ساتھ ایک پریس ریلیز نمائندہ جنگ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نائب صدر جناب منیر احمد مغل کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کو تحلیل کرنے کی خبر جاری ہوئی جو کہ غلط ہے نائب صدر کو پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

پارٹی چیرمین حاجی غلام اظہر کو بھی دباو ڈال کراُن سے بھی دستخط کروائے گے جن کی تردید کی جارہی ہے پارٹی اُسی طرح قائم و دائم ہے نائب صدر کے بارئے میں پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

(پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا صدر حاجی شاہد محمود)