مسلم لیگ (ن) شہر کراچی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ اسماعیل راہو

Shah Faisal Colony PML N Meating

Shah Faisal Colony PML N Meating

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) شہر کراچی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے ،شہر سے دہشت گردی ،بھتہ خوری اور لاقانونیت کا خاتمہ کرکے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں گے عوام اپنے علاقائی و بنیادی مسائل کے حل کے لئے میاں نواز شریف کے سپاہیوں کا انتخاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام یونین کمیٹی نمبر14ضلع کورنگی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے رکن صوبائی اسمبلی صورت تھیبو ،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،پی ایم ایل این اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر ،کمیل داس ،اہلسنت والجماعت کے مولانا معاذ ،پی ٹی آئی کے جاوید نیازی ،انور چیمہ ،رمضان گجر ،کرنل بشیر ،حاجی سعید ، ملک غلام رسول ،اکرام اللہ مہر ،یوسی 14ضلع کورنگی سے چیئرمین کے اُمیدوار عبدالرحمن، وائس چیئر مین یاسر بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اسماعیل راہونے کہاکہ شہر کے عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر وترقی کے لئے نیک ایماندار اور صالح قیادت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ مسلم لیگ (ن) شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے اقدامات کررہی انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شہرسے تاریکی کا خاتمہ کرکے شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنا ئیں گے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی صورت تھیبو نے کہاکہ یوسی 14ضلع کورنگی میں انتخابی سرگرمیوں کے ھوالے سے جوش و خروش دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عوام نے الیکشن سے قبل شیر کی فتح پر مہر لگا دی ہے۔

انہوں نے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے 5دسمبر کو UC-14سے عبدالرحمن اور یاسر بلوچ کو کامیاب بنا نے کے لئے شیر پر مہر لگا ئیںاس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ عظیم پورہ اور ملحقہ آبادیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کا قلعہ ہے انشا اللہ 5دسمبر کو علاقہ عوام شیر کو کامیاب بنا کر وزیر اعظم پاکستان کو سرپرائز دینگے۔